DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Dhok Sabri, four thousand British pounds, prize bonds, 55 lakhs in cash and gold stolen.

ڈھوک صابری,چار ہزار کے برطانوی پاونڈز،تین۔لاکھ مالیت کے پرائز بانڈز،پچیس لاکھ کی نقدی لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چرا لیئے گئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،اگست,2022)—کلر سیداں میں چوروں کا راج،پولیس مکمل بے بس۔چار ہزار کے برطانوی پاونڈز،تین۔لاکھ مالیت کے پرائز بانڈز،پچیس لاکھ کی نقدی لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چرا لیئے گئے ملک ربنواز سکنہ ڈھوک صابری نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ گاؤں سموٹ گیا ہوا تھاکہ فون پر اطلاع ملی کہ آپ کے گھر کا دروازے کھلا ہوا ہے گھر واپس آ کر دیکھا تو نامعلوم ملزمان چار ہزار کے برطانوی اسٹرلنگ پاؤنڈز تین لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈز،پچیس لاکھ روپے کی اکستانی کرنسی مالیتی 27لاکھ روپے چوری کر کے جا چکے تھے کلرسیداں پولیس پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ادہر نواحی قصبہ چوکپنڈوری میں ایک ہی رات میں پانچ مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے۔درخواستیں جمع کروانے کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔محمد فیضان سکنہ نئی آبادی چوکپنڈوری نے تھانہ کلر سیداں میں دی گئی درخواست میں تحریر کیا کہ میں گزشتہ روز شادی کے سلسلہ میں اپنے آبائی گاؤں کہوٹہ گیا ہوا تھا اور شام ساڑھے چار بجے کے قریب جب میں اپنی فیملی کے ہمراہ واپس لوٹا تو دیکھا کہ مکان کے مین گیٹ کا تالا ٹوٹا ہوا تھا۔جب مکان کے اندر داخل ہوا تو کیچن سے سات عدد دیگچے،ایک عدد ایل پی جی گیس سلنڈر،ایک ایک عدد اوون،ایک عدد پریشر ککر،سٹیل کراکری،برتن، ایک عدد طلائی انگوٹھی اور 20 ہزار روپے کی رقم گھر میں موجود نہ تھی۔دریں اثناء نئی آ بادی سے ہی صدیق کیانی کے گھر سے ایک عدد گیس سلنڈر اور گھریلوں قیمتی سامان،چوہدری مسعود اختر کے گھر سے پانی کی الیکٹرک موٹر،حسن اختر بھٹی کے گھر سے35000مالیت کا موبائل فون اور مسعود کیانی کا ایک عدد موبائل فون مالیتی ایک لاکھ 42 ہزار روپے چوری کر لیا گیا ہے۔متاثرین کے مطابق انہوں نے پولیس چوکی چوکپنڈوری میں درخواستیں جمع کروائیں تو ڈیوٹی پر موجود اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ ارشد نے یہ کہہ کر درخواستیں واپس کر دیں کہ درخواستوں کے ہمراہ چوری ہونے والے سامان کی رسیدیں بھی منسلک کی جائے ورنہ مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا۔

Kallar Syedan ​​( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 01, August 2022) – Thieves rule in Kallar Syedan, police are completely helpless. Four thousand British pounds, three lakhs worth of prize bonds, fifty-five lakhs in cash were taken. Malik Rabnawaz of Dhok Sabri told police that he had gone to the village Smot along with his family and received information on the phone that the door of his house was open. Prize bonds worth 4000 British sterling pounds, 300,000 rupees, 550,000 rupees worth of Pakistani currency worth 27 lakh rupees had been stolen. The unknown accused took away goods worth lakhs of rupees. Despite the submission of applications, the police did not register a case. There were other reports of burglaries taking place in Kallar Syedan region but the police failed even to register a case.

کلرسیداں سے دو شادی شدہ خواتین مبینہ طور پر اغوا

Two married women were allegedly abducted from Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،اگست,2022)— کلرسیداں سے دو شادی شدہ خواتین مبینہ طور پر اغوا،ایک خاتون جاتے وقت ستر ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیوارات دوسری بچوں سمیت لاپتہ ہو گئی کلرسیداں پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی،بشیر نامی شخص نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ میری بیٹی(ش)کی شادی سات برس قبل شان نامی نوجوان سے ہوئی تھی اس سے ایک بیٹا اور ایک بیٹی نے بھی جنم لیا گھریلو ناچاکی کی وجہ سے میرید بیٹی میرے ہی گھر رہتی تھی مگر یہ اچانک بچوں سمیت گھر سے غائب ہو گئی ہے دوسرے واقعہ میں صفدر نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ میں اپنی بیمار ساس کو لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں گیا واپس آیا تو گھر سے میری بیوی (ش)غائب تھی گھر کا سامان بکھرا پڑا تھا الماری سے ستر ہزار روپے اور دو تولے کی طلائی زیورات بھی غائب تھے اس نے پولیس کو بتایا کہ اسے قوی یقین ہے کہ میری بیوی کو میرے ہی کزن وسیم نے اغوا کرلیا ہے کلرسیداں پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button