DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; The wife of father of journalism late Sufi Muhammad Ayub passed away

بابائے صحافت صوفی محمد ایوب (مرحوم) کی اہلیہ وفات پا گیں

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1اگست2022)
بابائے صحافت صوفی محمد ایوب (مرحوم) کی اہلیہ، سرپرست اعلی پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) سعید افضل چوہان کی والدہ محترمہ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) ندیم سرفراز چوہان کی دادی جان رضاے الہی سے وفات پا گیں ہیں مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں بنڈھیا میں کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، معروف مسلم لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی، معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی، سابق کونسلر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبدا لرؤف،صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر احمد،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ،آڈٹ آفیسرحاجی عبدالرشید، نائب صدر راجہ شاہد اجمل، نوجوان قانون دان ارسلان اصغر کیانی، صحافی ساجد جنجوعہ، راجہ رومان سعید،کبیر احمد جنجوعہ،راجہ عثمان ضمیر، صدر مسلم لیگ ن یوتھ راجہ رفاقت حسین،سیکرٹری اطلاعات ونشر یات راجہ عاصم نذیر، خاور ریاض قادری ایڈوکیٹ،راجہ افشار محبوب ایڈوکیٹ، راجہ صائم سکندر جنجوعہ،سید ظہیر عباس نقوی، سردار آمین ثاقب،ملک زبیر چھنی بازار،معرروف تاجر ظفر اقبال بھٹی، ارشد محمود کیانی سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 1 August 2022)
Wife of father of journalism late Sufi Mohammad Ayub, mother of Patron Press Club Kahuta (registered) Saeed Afzal Chauhan, Secretary Information and Broadcasting Press Club Kahuta (registered) Nadeem Sarfraz Chauhan, grandmother of Jan Raza Elahi has passed away. A large number of politicians, businessmen and Social personalities attended namaz e janaza.

نئے اسلامی سال کا آغازامن و امان تحفظ پاکستان کے ساتھ منسوب کر دیا جائے

The beginning of the new Islamic year should be associated with the peace and security of Pakistan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1اگست2022)
مسلم لیگ ن ایم سی کہوٹہ کے صدر معروف لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ماہ محرم میں شروع ہونے والے نئے اسلامی سال کا آغازامن و امان تحفظ پاکستان کے ساتھ منسوب کر دیا جائے،نئے اسلامی سال کا آغازہمیں محبت و اتحادسے کر نا ہو گا، آپس کی نفرتوں نے ہمیں بر باد کر کے رکھ دیا ہے،زمانہ بُرا نہیں ہوتا بلکہ ہم اپنے اچھے دنوں کو خود ہی گناہوں کی نظر کردیتے ہیں،یہ وقت باہمی لڑائیوں،اور تعصبات کو ہوا دینے کا نہیں بلکہ محبتوں کو فروغ دے کر ملک کو تبا ہی سے بچانے کا ہے۔،اسلام دشمن قوتیں اپنے مذموم مقا صد کے لیے مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر انہیں کمزور کرنا چاھتے ہیں،ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہا کہ عالم کفر کی سازشوں کا تو ڑ، عالم اسلام کے جوڑ میں مضمر ہے نئے اسلامی سال کا آغاز اس تجدیدعہد کے ساتھ کیا جائے، تاکہ ماضی کا کوئی فتنہ پرست ہمارے مستقبل کو آگ نہ لگا سکے، ماضی کی تلخ یادوں نے ہمارے مستقبل کو بھی اداس کر دیا،خدا کرے پوری قوم کو نئے اسلامی سال میں فتنہ پرستی و نفرت کی آگ نظر نہ آئے، امن و امان قائم کر کے ہم انتظامیہ پر احسان نہیں، اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہیں۔

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button