کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،31جولائی,2022)—پی ٹی آئی رہنما کرنل محمد شبیر اعوان نے ہفتہ کے روز لاہور میں وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور انہیں وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ کرنل صاحب آپ ہارے نہیں جیتے ہوئے ہیں ہم آپ کو ذمہ داری بھی تفویض کریں گے اور ترقیاتی فنڈز بھی مہیا کریں گے اور آپ حلقے کی پسماندگی کو دور کرنے کے لیئے خصوصی مدد کی جائے گی۔کرنل شبیر اعوان نے چوہدری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاست کا مقصد ہی مخلوق خدا کی بلاامتیاز خدمت اور پارٹی قائد عمران خان کے ویژن کے عین مطابق کام کرنا ہے ہم سب مل کر پنجاب کو بہتر سے بہتر بنائیں گے۔
Kallar Syedan (pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 31st July, 2022) – PTI leader Colonel Muhammad Shabbir Awan met Punjab Chief Minister Chaudhry Pervez Elahi in Lahore on Saturday and congratulated him on assuming the post of Chief Minister. Chaudhry Parvez Elahi said that Colonel,he we will also assign responsibility to you and provide development funds and special help will be given to remove the backwardness of your PP7 constituency.
چوآ خالصہ کے قریب لڑائی جھگڑے میں ایک نوجوان شدید زخمی
A youth was seriously injured in a fight near Choa Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،31جولائی,2022)— چوآ خالصہ کے قریب لڑائی جھگڑے میں ایک نوجوان شدید زخمی، ریسکیو 1122 کلر سیداں کو کال موصول ہوئی کہ گاؤں چوآخالصہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران ایک شخص زخمی ہو گیا ہے ریسکیو 1122 کلرسیداں کی ٹیم نے بروقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں شفٹ کر دیا زخمی نوجوان نوازش علی ولد محمد خلیل سکنہ حیدری کالونی چوآخالصہ جس کے مطابق اسکی اپنے محلے میں ریاض خان اور فیصل بٹ وغیرہ کے ساتھ تلخ کلامی کے باعث جھگڑا ہوا تھا مریض کو سر پر گہری چوٹ جبکہ باقی جسم پر بھی چوٹیں آئی ہیں،اسے شدید زخمی حالت میں کرسیداں منتقل کر دیا گیا
بجلی کے بلوں پر بھاری اضافہ کے علاؤہ اس پر عائد ٹیکسوں کی بھرمار
In addition to the huge increase in electricity bills, the taxes levied on it are high
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،31جولائی,2022)—بجلی کے بلوں پر بھاری اضافہ کے علاؤہ اس پر عائد ٹیکسوں کی بھرمار نے لوگوں کے ہوش اڑا دیئے ہیں یہ کیسی حکومت ہے جو بجلی کے استعمال پر بجلی کی قمیت کے ساتھ ساتھ اس قیمت سے دو اڑھائی گنا زائد ٹیکسز وصول کر رہی ہے یہ کونسا دستورِ ہے کہ عوام اگر بجلی استعمال کریں تو ان سے بجلی کے نرخوں کے ساتھ ساتھ کئی گنا زائد دیگر ٹیکسز بھی وصول کیئے جائیں؟شہریوں کے مطابق اصولا ًبجلی استعمال کرنے والوں سے بجلی کا ہی بل وصول کیا جانا چاہیئے بجلی کے بل کی اصل رقم سے بھی دو گنا تین گنا زائد ٹیکسز کی وصولی ہر گز قرین انصاف نہیں حکومت میں کوئی بھی ہو اسے عام لوگوں کے مفادات سے ذرا برابر بھی دلچسپی نہیں ہوتی۔صارفین نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ بجلی کے بلوں میں بجلی کے استعمال کے بل کے علاؤہ دیگر تمام ٹیکسوں کی وصولی پر فوری پابندی عائد کرے۔
کلر سیداں میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا
The series of thefts in Kallar Syedan not stopping
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،31جولائی,2022)—کلر سیداں میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا،کلر سیداں کے شہر چوکپنڈوری میں ایک ہی رات میں پانچ مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے۔درخواستیں جمع کروانے کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔محمد فیضان سکنہ نئی آبادی چوکپنڈوری نے تھانہ کلر سیداں میں دی گئی درخواست میں تحریر کیا کہ میں گزشتہ روز شادی کے سلسلہ میں اپنے آبائی گاؤں کہوٹہ گیا ہوا تھا اور شام ساڑھے چار بجے کے قریب جب میں اپنی فیملی کے ہمراہ واپس لوٹا تو دیکھا کہ مکان کے مین گیٹ کا تالا ٹوٹا ہوا تھا۔جب مکان کے اندر داخل ہوا تو کیچن سے سات عدد دیگچے،ایک عدد ایل پی جی گیس سلنڈر،ایک ایک عدد اوون،ایک عدد پریشر ککر،سٹیل کراکری،برتن، ایک عدد طلائی انگوٹھی اور 20 ہزار روپے کی رقم گھر میں موجود نہ تھی۔دریں اثناء نئی آ بادی سے ہی صدیق کیانی کے گھر سے ایک عدد گیس سلنڈر اور گھریلوں قیمتی سامان،چوہدری مسعود اختر کے گھر سے پانی کی الیکٹرک موٹر،حسن اختر بھٹی کے گھر سے 35000مالیت کا موبائل فون اور مسعود کیانی کا ایک عدد موبائل فون مالیتی ایک لاکھ 42 ہزار روپے چوری کر لیا گیا ہے۔متاثرین کے مطابق انہوں نے پولیس چوکی چوکپنڈوری میں درخواستیں جمع کروائیں تو ڈیوٹی پر موجود اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ ارشد نے یہ کہہ کر درخواستیں واپس کر دیں کہ درخواستوں کے ہمراہ چوری ہونے والے سامان کی رسیدیں بھی منسلک کی جائے ورنہ مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا۔
ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر جرمانہ
Fines handed after dengue larvae is found
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،31جولائی,2022)— علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں محمد عا بد اعوان نے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر میر خان اور ولی خان کو تین تین ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ادھر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان کی ہدایت پر ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم کی زیر نگرانی کلر سیداں میں واقع بلاک فیکٹری میں موجود پانی کی ٹینکی سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر بلاک فیکٹری کے مالک محمد یوسف اور پنڈی روڈ پر واقع محسن وقار جنرل سٹور میں موجود پانی کی بالٹی سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر محسن وقار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
دو بچوں کی ماں گھر سے اچانک غائب ہو گئی، والد نے نامعلوم ملزمان کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا
The mother of two children suddenly disappeared from the house, the father registered a case of kidnapping against unknown suspects
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،31جولائی,2022)—دو بچوں کی ماں گھر سے اچانک غائب ہو گئی، والد نے نامعلوم ملزمان کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا۔محمد بشیر نے بتایا کہ میری بیٹی (ش) کی شادی عرصہ 7 سال قبل شان نامی شخص سے ہوئی تھی جس سے ایک چھ سالہ بیٹا اور پانچ سالہ بیٹی ہے۔میری بیٹی عرصہ دو سال سے گھریلو ناچاقی پر میرے ہی گھر میں رہائش پذیر تھی۔گزشتہ روز شام چھ بجے کے قریب مجھے اطلاع ملی کہ میری بیٹی اور دونوں بچے دن دو بجے سے غائب ہیں۔میں نے اپنی بیٹی کے دونوں نمبروں پر رابطہ کی کوشش کی مگر دونوں نمبر بند ملنے کی وجہ سے رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔
راجہ کامران شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب نلہ مسلماناں میں ہوئی
Wallima of Raja Kamran celebrated in Nala Musalmana
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،31جولائی,2022)—ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر راجہ محمد شبیر کے فرزند راجہ کامران شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب نلہ مسلماناں میں ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،سینئر قانون دان راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ،صوبیدار راجہ منظور حسین،نمبردار محمد مشتاق،میجر محمد جاوید،ارشد محمود بھٹی،راشد کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔
یونین کونسل نرڑھ کا منفرد سیاسی ریکارڈ
Union council Nahr, Kahuta polotical record
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،31جولائی,2022)—کہوٹہ کی دوردراز فلک پوش پہاڑوں اور آبشاروں کے دامن میں واقع یونین کونسل نرڑھ کا منفرد سیاسی ریکارڈ۔ یہاں سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ کرنل محمد یامین ستی پہلے 1988 میں چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی پھر 1990 میں پنجاب کابینہ میں صوبائی وزیر بنائے گئے۔2002 کے انتخابات میں اس وقت چیئرمین یونین کونسل نرڑھ غلام مرتضی ستی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر مری کہوٹہ کوٹلی ستیاں کلرسیداں کی نشست سے شاہد خاقان عباسی کو پہلی بار شکست دے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔2013 میں یہاں سے تعلق رکھنے والی ثوبیہ انور ستی رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئیں۔2018 کے انتخابات میں راولپنڈی سے منتخب ہونے والے واثق قیوم عباسی کا تعلق بھی یوسی نرڑھ سے ہے،مری کوٹلی ستیاں کی صوبائی نشست سے 2018 میں رکن پنجاب اسمبلی میجر لطافت ستی کی آبائی یونین کونسل بھی نرڑھ ہے ان کی موجودہ یوسی بھتیاں قبل ازیں کہوٹہ کی یوسی نرڑھ کا حصہ تھی پھر کوٹلی ستیاں کو تحصیل بناتے وقت نرڑھ کے کچھ حصوں کو الگ کرکے کوٹلی ستیاں کی تحصیل میں شامل کردیا گیا۔2018 میں ہی یہاں سے مسلم لیگ ن کی منیرہ یامین ستی خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب قرار پائی تھی اور اب یہیں سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے نوجوان رکن پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی پنجاب اسمبلی کے بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب کر لیئے گئے اس طرح دور دراز پسماندہ قرار پانے والی یوسی سیاسی لحاظ سے انتہائی زرخیز اور دوسروں کے لیئے رورل ماڈل کا درجہ رکھتی ہے،دو سابق وزرائے اعظم میاں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی بھی نرڑھ کا سرکاری دورہ کر چکے ہیں عمران خان بھی وزارت عظمی سے قبل غلام مرتضی ستی کی دعوت پر نرڑھ جا چکے ہیں۔
گوہڑہ چوہدریاں کے چوہدری نزاکت حسین انتقال کر گئے
Chaudhry Nizakat Hussain of Gohra Chaudhryan passed away
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،31جولائی,2022)—کلر سیداں کی نواحی بستی گوہڑہ چوہدریاں کے چوہدری نزاکت حسین انتقال کر گئے نمازجنازہ میں حافظ زبیر تبسم،حافظ سہیل اشرف ملک،قمر ایاز،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،جنید بھٹی،راجہ کامران عابد،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین،صغیر بھولا،راجہ عبدالرؤف،کاشف چوہدری،اکرام الحق قریشی،راجہ افتخار پکھڑال،قاضی عبدالمجید،سید فیصل شاہ گیلانی اور دیگر نے شرکت کی