Kallar Syedan Police station and Chauk Pindori check post running with out in charge police and SHO
کلر سیداں پولیس اسٹیشن گزشتہ کئی مہینوں سے باضابطہ ایس ایچ او اور پولیس چوکی چوکنڈوری تین ہفتوں سے چوکی انچارج کے بغیر چل رہی ہے
Ikram Ul Haq QureshiJuly 29, 2022
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30,جولائی,2022)—کلر سیداں پولیس اسٹیشن گزشتہ کئی مہینوں سے باضابطہ ایس ایچ او اور پولیس چوکی چوکنڈوری تین ہفتوں سے چوکی انچارج کے بغیر چل رہی ہے، بلاناغہ چوری کی وارداتیں جاری ہیں کلر پولیس ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل پی ٹی آئی کی ہی ریلی روکنے میں ناکامی پر ایس ایچ او کلرسیداں انسپکٹر سردار ذوالفقار کو معطل کر کے چارج ان کے نائب مہتمم کو دیا گیا وہ بھی معطل کرکے لائن حاضر کردیے گئے۔ اس کے بعد کہا جاتا رہا کہ ضمنی الیکشن کے باعث تعنیاتی ممکن نہیں اب یہ الیکشن مکمل ہوئے بھی بارہ ایام گزر گئے تاحال کسی کو تھانہ کلر سیداں میں ایس ایچ او تعنیات نہیں کیا گیا ایک انتہائی ناتجربہ کار سب انسپکٹر کو انچارج ایس ایچ او کا عہدہ دیا گیا جو بطور ایس ایچ او ان کی پہلی تعنیاتی ہے وہ ابھی تک اس عہدے کے بارے میں ہی سنبھل نہیں پائے کہ بطور ایس ایچ او کیسے معاملات چلانے ہیں۔ یہ صورتحال پولیس افسران کے لیئے بھی بڑی دلکش ہے بہت سے معاملات ایس ایچ او کے علم میں لائے بغیر طے کرلیئے جاتے ہیں اور ایس ایچ او کو اس کی خبر ہی نہیں ہوتی اسی طرح تین ہفتے قبل پولیس چوکی چوکپنڈوری کے انچارج کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا گیا اور وہاں بھی ابھی تک کسی کی تقرری نہ ہوسکی جبکہ کلرسیداں پولیس اسٹیشن اور چوکی کو ناتجربہ کار پولیس اہلکاروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔یہی وجہ ہے کہ بلاناغہ چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں اور پولیس انہیں روکنے میں مسلسل ناکام ہے تفتیشی مراحل بھی رکے ہوئے ہیں۔ڈکیتی کی دو جبکہ چوری کی درجن بھر وارداتوں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا جس کی وجہ سے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔13 جون کی شام کلر سیداں بائی پاس پر واقع حسیب ٹریڈرز جبکہ 18جولائی کے روز چوکپنڈوری میں جیولرز شاپ پر ڈکیتی کی ناکام وارداتوں میں نقاب پوش ڈاکوؤں نے سکیورٹی گارڈز کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا تھا اور مقدمات درج ہونے کے باوجود تھانہ کلر سیداں پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ابھی تک کامیاب نہ ہو سکی۔علاوہ ازیں کلر سیداں میں چوری کی متعدد وارداتوں میں بھی پولیس ابھی تک کسی واردات کا سراغ بھی نہ لگا سکی۔کوئی دن ایسا نہیں ہوتا جب چوری کی واردات نہ ہوئی ہو۔ڈکیتی اور چوری کی بیشتر وارداتوں کے تفتیش آفیسر سب انسپکٹر سید یلغار حسین شاہ ہیں جو آج تک تھانے میں دستیاب ہی نہیں۔کلر سیداں کے عوامی اور کاروباری حلقوں نے ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے نوٹس لینے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 30, July, 2022) – Kallar Syedan Police Station has been running without an official SHO for the past several months and the police post Chouk Pindori has been running without a post-in-charge for three weeks. According to details, a few months ago for failure to stop the rally of PTI, SHO Kallar Syedan Inspector Sardar Zulfiqar was suspended and the charge was given to his deputy. After that, it was said that due to the by-election, it is not possible to make the decision. Now even after the completion of this election, twelve days have passed, still no one has been made the SHO of Kallar Syedan police station.
کلرسیداں شہر کے اندرونی برساتی نالے سے مجموعی طور پر محلہ ہائی سکول،بٹ کالونی،معصوم نگر کے چوالیس گھروں میں بدترین تباہی ہوئی
A total of 44 houses of Mohalla High School, Butt Colony, Masoom Nagar were badly damaged by floods
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30,جولائی,2022)—کلرسیداں شہر کے اندرونی برساتی نالے سے مجموعی طور پر محلہ ہائی سکول،بٹ کالونی،معصوم نگر کے چوالیس گھروں میں بدترین تباہی ہوئی،پانی کا بڑا ریلہ نالے کی بندش کے باعث ملحقہ گھروں میں داخل ہو کر وہاں موجود ہر چیز کو مکمل طور پر تباہ کرگیا گھروں میں بھی چھ فٹ تک پانی کی موجودگی کے باعث وہاں موجود کوئی شے تباہی سے نہ بچ سکی،پندرہ گھروں کو خطرناک قرار دے کر مکینوں کو دوسری جگہوں پر منتقل کردیا گیا،دو گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔برسوں سے اپنے گھروں میں موجود لوگوں کو رات گئے اپنے سامان کی مکمل تباہی کے بعد اپنے گھر چھوڑ کر دیگر مقامات اور عزیز رشتہ داروں کے گھروں میں منتقل ہونا پڑا کلرسیداں کے کسی معزز سیاسی سماجی مذہبی دینی اور تاجر رہنما نے پلٹ کر ان کی خبر نہ لی کہ یہ کس حال میں ہیں کوئی ان کی مدد کے لیئے آگے نہ بڑھا جس سے کلرسیداں کے لوگوں کی روائیتی بیحسی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی۔ان کی سخاوتیں دکھاوے کے لیئے تو ہیں ہیں مگر یہ اندرون شہر اس بڑی مصیبت میں کسی ایک بھائی کی بھی دل جوئی کرتے نظر نہ آئے۔
پولیس نے درخواست کے تین ایام بعد بھی کوئی کاروائی نہ کی۔مہوش اخلاق
The police did not take any action even after three days of the request
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30,جولائی,2022)—مہوش اخلاق سکنہ محلہ غوثیہ کلر سیداں نے ایس ایچ او کو دی گئی درخواست میں تحریر کیا ہے کہ میں نے ایک فیملی دعوی بعدالت فیملی سول جج بعنوان ”مہوش بنام ثاقب”دائر کر رکھا ہے جس میں عدالت نے بیلف کے ذریعے ملزم ثاقب کو پکڑنے کا حکم دیا۔26جولائی کو جب مجھے علم ہوا کہ ثاقب کلر سیداں میں موجود ہے تو میں بیلف محمد شہزاد اور محمد اویس کو گاڑی میں بیٹھا کر موقع پر لے گئی اور ثاقب کو گرفتار کروا دیا۔شام چار بجے کے قریب ثاقب کے بھائی عاصم شہزاد نے میرے سامنے والی جگہ کو بائیں ہاتھ سے پکڑ لیا اور دائیں ہاتھ سے میرے منہ پر تھپڑ مارے جس کے بعد ثاقب شہزاد،انجم شہزاد اور ظہور اختر نے مجھے گندی گالیاں دیں اور ملزمان مجھے زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ میں نے شور مچا کر جان بچائی مگر کلر سیداں پولیس نے درخواست کے تین ایام بعد بھی کوئی کاروائی نہ کی۔ادھر کلر سیداں پولیس کے مطابق درخواست کے تفتیشی افسر محکمانہ ذمہ داری پر شیخوپورہ گئے ہوئے ہیں ان کی واپسی پر ہی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پنڈ بینسوراجہ محمد شفیق کے فرزند اورحاجی محمد امین راجہ کے بھانجے راجہ امجد شفیق رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے
The wedding of Raja Amjad Shafiq celebrated in Kallar Syedan
پنڈ بینسو,کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،30جولائی,2022)—پنڈ بینسوراجہ محمد شفیق کے فرزند اورحاجی محمد امین راجہ کے بھانجے راجہ امجد شفیق رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے۔خوشی کے اس موقع پر کلر سیداں شادی ہال میں دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا جس میں برطانیہ کے شہر شفیلیڈ کے کونسلر محمد معروف، سیالکوٹ سےسماجی شخصیت حاجی محمد خالد،گرداور چوہدری عبدالقدوس،ارشد محمود بھٹی،راشد کیانی،سردار وسیم اختر،اصغر کیانی،راجہ شکیل،راجہ افضال،بابو منیر،راجہ عابد،ہیڈ ماسٹر راجہ خالد،سیٹھ عبدالعزیز،راجہ زاہد اکبر،بابواظہر،صوبیدار محمود حسین،محمد اصغر،ماسٹر قمر زمان، ماسٹر سلیم،پرویز بھٹی، راجہ ظفر، راجہ مختار،راجہ وقار ،راجہ شبیرسمیت سیاسی سماجی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
جمشید مشتاق کیانی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔نماز جنازہ ساگری میں ادا کی گئی
Jamshed Mushtaq Kayani passed away due to cardiac arrest. Funeral prayers were offered in Sagari
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30,جولائی,2022)—سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے معتمد ساتھی قاسم مشتاق کیانی کے بھائی جمشید مشتاق کیانی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔نماز جنازہ ساگری میں ادا کی گئی جس میں راجہ شہزاد یونس،ملک نور احمد نوری،محمد زبیر کیانی،ظفر عباس مغل،شیخ ساجد الرحمان، راجہ جاوید اشرف،حاجی طارق تاج،ہمایوں کیانی،نصیر کیانی،صغیر بھولا،اکرام الحق قریشی،ملک اشتیاق حسین،زاہد حیدری،ساجد بٹ،طارق بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔
رکشہ ڈرائیور کی غفلت سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی
Motorcyclist seriously injured due to negligence of rickshaw driver
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30,جولائی,2022)—رکشہ ڈرائیور کی غفلت سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی،راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ٹریفک کا یہ حادثہ کلر سیداں بائی پاس پر پیش آیا جہاں موہڑہ دھیال کے رہائشی عشرت بھٹی جو اپنے موٹر سائیکل پر چوکپنڈوری کی جانب جا رہا تھا کہ رکشہ ڈرائیور کے اچانک یو ٹرن کرنے سے موٹر سائیکل سوار رکشے کیساتھ ٹکراکر روڈ پر جا گرا اور مخالف سمیت سے آنے والے موٹر سائیکل کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔