DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; These General’s colonel’s talks a lot, but could not even win their own polling station’s, Raja Saghir Ahmed
یہ جنرل کرنل باتیں بہت کرتے ہیں اپنا پولنگ اسٹیشن تک تو جیت نہ سکے ,راجہ صغیر احمد
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،29جولائی,2022)—حلقہ پی پی سات سے مسلم لیگ ن کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ وہ حلقے کے لوگوں کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے مشکل حالات میں بھی میرا ساتھ نہیں چھوڑا مجھے ایک ایک ووٹر یاد رہے گا میں ان کے ناموں اور چہروں سے بھی آشنا ہوں،انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی ہی کو نہیں ریٹائرڈ بریگیڈیئرز،کرنلز اور جنرلوں کے ٹولے سمیت ابن الوقت عناصر اور منافقین کو شکست فاش دی ہے انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے گاؤں میں لفٹیننٹ جنرل ظہیر السلام راجہ اور بریگیڈیئر شازالحق جنجوعہ نے میری بھرپور مخالفت کی مگر میں نے ان کے پولنگ اسٹیشنوں پر انہیں شکست فاش دی ہے یہ جنرل کرنل باتیں بہت کرتے ہیں اپنا پولنگ اسٹیشن تک تو جیت نہ سکے میرا ان کو چیلنج ہے کہ کبھی الیکشن میں حصہ تو لیں لگ پتہ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کی مخالفت کی گئی اور ووٹیں پی ٹی آئی کے حق میں استعمال کی گئیں یہ عناصر اب بے نقاب ہو چکے ہیں یہ میری فتح کو تو نہ روک سکے اپنی سیاست کو دفن کرنے میں ضرور کامیاب ہوئے ہیں مسلم لیگ ن کی قیادت بھی اس تمام صورتحال سے آگاہ ہے۔
Kallar Syedan ( pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, July 29, 2022) – The newly elected member of the Punjab Assembly of PML-N from PP7 constituency, Raja Saghir Ahmed, has said that he is very grateful to the people of the constituency who, even in difficult circumstances, have not left my side. I will remember each and every voter. I am also familiar with their names and faces. Talking to the media here, he said that I did not support PTI only in the by-elections, retired brigadiers, colonels and generals upposed me but failed at their own polling stations, talking to the media here and said that in my village Lieutenant General Zaheer ul Islam Raja and Brigadier Shazul Haq Janjua strongly opposed me but I defeated them at their polling stations. This general colonel talks a lot even if he does not win even at their own polling station. My challenge to them is that if he ever participates in the election, they will find out.
آئین پاکستان میں ہی ہماری فلاح ہے,اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف
Our welfare is in the Constitution of Pakistan, Speaker National Assembly Raja Parvez Ashraf
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،29جولائی,2022)—اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں ہی ہماری فلاح ہے اور ہمیں اس کے ساتھ جڑ کے کھڑا ہو نا ہوگا پارلیمان کی سربلندی،آئین کی پاسداری ہمارا فرض ہے،پنجاب کے بدلتے حالات کے باوجود وفاقی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی عمران خان کی خواہش پر انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں اتحادی حکومت عمران خان کے پیدا کردہ مسائل اور اس کے مضر اثرات سے ملک کو بچانے کے لیئے دن رات کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی سربلندی اور آئین کی پاسداری ہمارا فرض ہے ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی اور اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے سیاسی مخالفین کے ساتھ برتاؤ کیا کبھی اخلاقیات کا دامن نہیں چھوڑا یہی وجہ ہے کہ آج میرا کوئی سیاسی مخالف نہیں مگر اس کے بر عکس عمران خان نے جھوٹ اورفریب کی سیاست کو فروغ دیا عوام کو ایک کروڑ نوکریوں پچاس لاکھ گھروں اور نئے پاکستان کے نعرے لگا کے سبز باغ دکھائے ریاست مدینہ کا خواب دکھانے والوں نے پورے پاکستان میں ترقی کا کوئی ایک کام بھی نہیں کیا،مخلوق خدا کے ساتھ جھوٹ بولنا،دغا فریب کرنے والے کو دنیا و آخرت میں حساب دینا ہوگا،انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت نے جمہوریت کا ساتھ دے کر تاریخی کام سرانجام دیا ہے عمران خان عوام کو گمراہ کر کے سیاسی انتشار پھیلا رہے ہیں ملک کو ا س وقت استحکام اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے تمام سیاسی جماعتوں کے اسٹیک ہولڈرز ملک کواس سیاسی عدم استحکام سے باہر نکالنے کے لیئے اپنا کردار ادا کریں،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان میں کبھی امن قائم نہیں ہونے دیا اور ہمیشہ ملک میں افراتفری کی سیاست کو فروغ دیا جب کہ ایک دوسرے کو برداشت کرنے اور دلیل سے گفتگو کرنے میں ہی ہماری بقاء ہے،پارلیمان اور آئین کے تقدس کو بحال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے جب کوئی آئین کے ساتھ نہیں چلتا تو ا سے پیچیدگیاں جنم لیتی ہیں،انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقے بشمول کلرسیداں کے قانون گو حلقہ چوآخالصہ کی یونین کونسلوں میں صحت،تعلیم،آمدورفت جیسے مسائل کو جلد حل کے لیئے کوشاں ہوں اقتدار آنی جانی چیز ہے اس لیئے کوشش کی جانی چاہیئے کہ اپنی آنے والی نسلوں کے لیئے آسانیاں پیدا ہوں،انہوں نے زور دے کر کہا کہ وفاق درست سمت میں کام کر رہا ہے اور ہم اپنی آئینی مدت انشاء اللہ پوری کریں گے عمران خان کی خواہش پر جلد انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔
سماجی شخصیت حاجی محمد زرین بھٹی (ٹیالہ دوبیرن کلاں)کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ساتھ ملاقات۔
Meeting of social personality Haji Muhammad Zareen Bhatti (Tiyala Doberan Kalan) with Chairman Senate Sadiq Sanjrani
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،29جولائی,2022)—کلر سیداں; لندن کے سماجی شخصیت حاجی محمد زرین اورآف ٹیالہ دوبیرن کلاں، کلر سیداں نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور انہیں حج کی مبارکباد دی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حاجی محمد زرین کا شکریہ ادا کیا ملاقات میں چوہدری فخر شریف بھی موجود تھے۔
Kallar Syedan; Social Personality Haji Muhammad Zareen of London and village Tiyala in Doberan Kallan, Kallar Syedan met with the Chairman of Senate Sadiq Sanjrani at the Parliament house and congratulated him on his Haj pilgrim. Chairman of Senate Sadiq Sanjrani thanked Haji Muhammad Zareen for his visit at the meeting also was Ch Fakhar Sharif.
خمیص طارق کی دعوت ولیمہ کی تقریب کلرسیداں میں ہوئی
Khamis Tariq Wallima taken place in Kallar
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،29جولائی,2022)— سابق نائب ناظم یو سی کنوہا راجہ طارق وینس کے صاجزادے محمد خمیص طارق کی دعوت ولیمہ کی تقریب کلرسیداں میں ہوئی جس میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف،رکن نجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،بیرسٹر شارخ پرویز راجہ، چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر،چوہدری ظہیر سلطان,چوہدری محمد ایوب اعجاز بٹ، چوہدری رضوان, نوید مغل,نصیر اختر بھٹی, عاطف اعجاز بٹ,سید راحت علی، چوہدری وقاص کلیال,اخلاق بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔
چوہدری پرویز الہی کی کامیابی پر مبارکباد
Congratulations to Chaudhry Pervaiz Elahi on his success
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،29جولائی,2022)—پی ٹی آئی کے رہنما کرنل محمد شبیر اعوان نے لاہور میں سابق وزیر قانون محمد بشارت راجہ سے ملاقات کی اور انہیں اتحادی حکومت کے قیام اور چوہدری پرویز الہی کی کامیابی پر مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ پنجاب میں اب تعمیر و ترقی جے نئے دور کا آغاز ہو گا۔۔
ایم سی کلرسیداں کو گزشتہ حکومت نے بحال کیا تھا مگر معاملات ضمنی الیکشن کی وجہ سے آگے نہ بڑھ سکے
MC Kallar Syedan was reinstated by the previous government but the matters could not go ahead due to the by-election
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،29جولائی,2022)—سر منڈاتے ہی اولے پڑے،ایم سی کلرسیداں کو گزشتہ حکومت نے بحال کیا تھا مگر معاملات ضمنی الیکشن کی وجہ سے آگے نہ بڑھ سکے چیف آفیسر بلدیہ صاحب زادہ عمران اختر نے جمعرات کو بطور سی او بلدیہ جوائننگ دے کر حکام کو آگاہ کیا جس کے بعد پیغام دیا گیا کہ پنجاب کی نئی حکومت گزشتہ حکومت کے اقدامات کو ختم کرکے بلدیات میں ایم سیز ختم کرکے انہیں اضلاع کے ماتحت کرنے کا نظام کا رہی ہے یوسیز کی جگہ اب ولیج کونسلیں اور ایم سیز کی جگہ ں یبرہڈز کام کریں گے اس کے ساتھ ہی بلدیہ کلر سیداں کے پاس چالیس کروڑ سے زاھد کی رقم واپس کو ضلع کونسل راولپنڈی کو منتقل ہو جائے گی اور کلرسیداں کے شہری ترقیاتی کاموں سے محروم رہ جائیں گے۔
نالہ کانسی میں گزشتہ روز کی طغیانی سے اب نوشی اسکیم کلرسیداں دوسرے روز بھی بند رہی
Due to flooding in Nala Kansi, the drinking scheme remained closed for the second day
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،29جولائی,2022)—نالہ کانسی میں گزشتہ روز کی طغیانی سے اب نوشی اسکیم کلرسیداں دوسرے روز بھی بند رہی حکام کے مطابق ابنوشی اسکیم کی بحالی میں وقت لگ سکتا ہے دوسری جانب شہریوں کو مصفا پانی کی عدم فراہمی سے مشکلات کا سامنا ہے۔
عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کارکنان نے کلرسیداں اور چوآخالصہ میں یوم تشکر کے موقع پر ریلیاں نکالیں۔
On the direction of Imran Khan, PTI workers took out rallies in Kallar and Choa Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،29جولائی,2022)—عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کارکنان نے کلرسیداں اور چوآخالصہ میں یوم تشکر کے موقع پر ریلیاں نکالیں۔ کلرسیداں کی ریلی میں ہارون کمال ہاشمی،آصف محمود کیانی،قمر ایاز خان،راجہ آفتاب جنجوعہ، محسن نوید سیٹھی، شیخ امتیاز راجو، پروفیسر محمد سفیر، میڈم نبیلہ انعام، راجہ قیصرجاوید، چوھدری ارشاد، راجہ ھارون جنجوعہ، دانیال کیانی، سید مبین شاہ، عثمان مانی، بلال گجر، عدن بٹ، بلال ملک، دانش ملک، عاقب خان اور دیگر عہدیداران کارکنان نے شرکت کی-جبکہ چوآخالصہ کی ریلی میں طاہر محمود بھٹی،راجہ غلام احمد،مبشر عباس اور دیگر شریک ہوئے اس سے قبل بھی پنجاب میں عدالتی فیصلے کے بعد بھی کلرسیداں میں کارکنوں نے اجتماع کیا اور کامیابی کا جشن منایا۔