DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Due to recent torrential rains, the pavements on Dolian road nalah Kalman is severely affected
حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے ڈولیاں روڈنالہ کلمن پر موجود فرشی شدید متاثر
مٹور (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29جولائی2022)
حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے ڈولیاں روڈنالہ کلمن پر موجود فرشی شدید متاثر فی الفور مرمت ناں کی گئی تو ہزاروں افراد کا کہوٹہ شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہو جائے گا۔ عوام علاقہ کی شکائت پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء راجہ وحید احمد خان کا دورہ متاثرہ پلی کا جائزہ لیا اور محکمہ کے زمہ دران کو مطلع کیا اور مذکورہ پلی کا کام فی الفور کر نے کے احکامات۔تفصیل کے مطابق ملک بھر کی طرع کہوٹہ میں بھی جاری ساون کی حالیہ طوفانی بارشوں کی سے کہوٹہ شہر سے ملحقعہ علاقہ ڈولیاں جو کئی گھر وں پر مشتمل ہے جہاں ہزاروں افرادرہائش پذیر ہیں ان کے گھروں کی طرف جانے والے واحد راستہ جو ایک بہت بڑھے برساتی نالے (کلمن) سے گزر کر جاتا ہے اور اس نالے سے گزرنے کے لیے ایک سیمٹی پلی بنی ہوئی ہے جو ان بارشوں کی وجہ سے شدید ٹوٹ پھوٹ گئی اگر اس کو فی الفور مرمت ناں کی گئی تو ہزاروں افراد کا کہوٹہ شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہو جائے گا اہل علاقہ کی شکائت پر سینئر راہنما پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے موقع پر جا کر پلی کا جائزہ لیا اورمحکمہ ہائی وے کے ایس ڈی اوسے رابطہ کر کے انہیں ساری صورتحال سے آگاہ کیا جس پر محکمہ ہائی وے کے ایس ڈی او نے راجہ وحیدخان سے کہا کہ کل ہی عملہ کو بھیج کر صورتحال کو دیکھ کر عملی کام کیا جائے گااہل علاقہ نے راجہ وحید احمد خان کا شکر یہ ادا کیا۔




