DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Sahot bridge collapsed, family of four injured as a car falls in to collapsed bridge
چوآخالصہ کے قریب شب تین بجے پل ٹوٹنے سے اوپر سے گزرنے والی کار برساتی نالے میں جا گری،چار افراد زخمی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،28جولائی,2022)—چوآخالصہ کے قریب شب تین بجے پل ٹوٹنے سے اوپر سے گزرنے والی کار برساتی نالے میں جا گری،چار افراد زخمی۔تفصیلات کے مطابق سہوٹ بگیال کے خرم بھٹی، جہانگیر بھٹی،عمیر بھٹی، رضا بھٹی راولپنڈی میں ایک مریضہ کی عیادت کرنے کے بعد واپس گھر آ رہے تھے کہ تین بجے کے قریب شدید بارش کے دوران انہوں نے گاڑی حسب معمول سہوٹ کے برساتی نالے کے پل پر چڑھائی ہی تھی کہ پل ٹوٹ گیا اور گاڑی اس میں لڑ ھک گئی اور پانی گاڑی کے اندر آ گیا مگر گاڑی میں سوار چاروں افراد نے ہمت نہ ہاری اور طغیانی کا مقابلہ کرتے ہوئے باہر سڑک تک پہنچ گئے تاہم وہ اس جدوجہد میں زخمی ہو گئے۔حادثے میں زخمی ہونے والے دو افراد کا تعلق برطانیہ سے تھا جو ایک شادی کے سلسلے میں پاکستا ن آئے ہوئے تھے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, July 28, 2022) – A car passing over the bridge fell into the collapsed bridge in Sahot. According to the details, Khurram Bhatti of Sahot Bagyal, Jahangir. Bhatti, Umair Bhatti, Raza Bhatti were returning home after visiting a patient in Rawalpindi when their car fell into the collapsed bridge. Two people injured in the accident were from the UK, who had come to Pakistan for a wedding.
کلرسیداں شہر اور نواحی علاقوں میں شدید بارش سے ہر طرف تباہی پھیلا دی
Heavy rains caused havoc everywhere in the city and suburbs
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،28جولائی,2022)—کلرسیداں شہر اور نواحی علاقوں میں شدید بارش سے ہر طرف تباہی پھیلا دی، کلرسیداں شہر میں درجنوں گھروں میں چھ چھ فٹ پانی داخل ہو گیا پندرہ گھروں کو خطرناک قرار دے کر انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے احکامات جاری،دو گھر مکمل تباہ لاکھوں کی املاک کا نقصان۔گھروں کے مکینوں نے پوری رات اپنے مکانوں کے چھتوں پر گزاری،بٹ کالونی، محلہ ہائی سکول کے گھروں میں بھی پانی داخل ہو گیا۔محلہ معصوم نگر میں واقع نالے میں طغیانی کے باعث گدھا گاڑی ڈوب گئی،گاڑی کو تو برآمد کر لیا گیا مگر گدھا سیلابی ریلے کی نذر ہو گیا۔اسی طرح شبیر نامی شخص کی ایمبولنس گاڑی جو اس کے گھر کے باہر کھڑی تھی سیلابی ریلے کی نذر ہو گئی جس سے گاڑی کی ونڈ سکرین ٹوٹ گئی اور شدید نقصان پہنچا۔اسی محلے کے رہائشی ایک شخص کی کار اور ایک عدد رکشہ بھی پانی میں بہہ گیا جنہیں بعد ازاں مقامی لوگوں کی مدد سے نکال لیا گیا ہے۔شدید بارش کے باعث کلر سیداں چوآ روڈ پر واقع موہڑہ پھڈیال سے پرانا سروہا جانے والے لنک روڈ پر تعمیر کی گئی پلی ٹوٹ گئی۔طوفانی بارش کے باعث کلر سیداں کی واٹر سپلائی اسکیم کی مین لائن بھی ٹوٹ گئی جس سے پانی کی سپلائی معطل ہو گئی۔اندرون شہر پراپرٹی ڈیلروں نے تیس سے چالیس فٹ چوڑے نالے کو پانچ فٹ تک محدود کرکے بقیہ زمین لوگوں میں فروخت کردی جو ایک بار پھر اجڑ گئے،تل خالصہ اور سہوٹ کے پل پانی میں بہہ گئے۔صدیوں پرانی تاریخ عمارت سنگنی قلعہ کا کچھ حصہ بھی منہدم یوگیا،محلہ گورنمنٹ ہائی سکول،معصوم نگر اور ملحقہ بستیوں میں چھ چھ فٹ پانی گھروں کے اندر داخل ہونے پر لوگوں نے بمشکل بھاگ کر جان بچائی،تحصیل انتظامیہ رات گئے سے ریسکیو آپریشن میں مصروف۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ایک بجے موسلادھار بارش شروع ہو گئی جس سے کلر سیداں شہر سے گزرنے والا نالہ کانسی بپھر گیا آٹھ سے دس فٹ پانی کا بلند ریلہ سامنے آنے والی ہرشے کو بہا کر لے گیا۔اندرون شہر سے گزروالے ایک دوسرے برساتی نالے نے بھی تباہی مچادی۔چوآروڈ کے قریب بڑے کاروباری مراکز میں پانی داخل ہو گیا بیشتر پلازوں عمارتوں کے تہ خانے گہرے تالابوں کا روپ دھار گئے شب اڑھائی بجے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان کی ہدایت پر چیف آفیسر بلدیہ صاحب زادہ عمران اختر،گرداور صوفی بشیر خان اور مقامی پٹواری چوہدری تنویر کی قیادت میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔ریسکیو 1122 نے بھی فعال کردار ادا کیا بڑے کاروباری مراکز کے اطراف میں آٹھ فٹ تک پانی کھڑا ہو گیا۔گھروں میں چھ چھ فٹ پانی داخل ہونے سے لوگوں نے بھاگ کر بمشکل جان بچائی پانی نے گھر میں موجود ہر شے کو مکمل طور پر تباہ کردیا ریفریجریٹرز،پنکھے،پانی کی موٹریں اور دیگر برقی آلات مکمل طور پر جل گئے گھروں میں موجود سامان استعمال کے قابل نہ رھا اور چند منٹوں میں ہنسے بستے گھرانے اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے جن لوگوں نے زندگی بھر کی جمع پونجی سے گھر تعمیر کیئے تھے وہ تباہ ہو گئے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ جن پراپرٹی ڈیلروں نے اندرون شہر نالے کی زمین لوگوں کو فروخت کی ان سے نقصان کی تلافی کا بندوبست کیا جائے۔نالہ کانسی میں بدترین طغیانی سے تل خالصہ کے قریب ڈھوک کمبی میں اپنی مدد آپ کے تحت گزشتہ برس ہی لاکھوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والا پل بہہ گیا۔اسی طرح سہوٹ بدھال بگیال روڈ پر بھی پل زمین بوس ہو گیا معروف تاریخی عمارت قلعہ سنگنی کا بھی ایک حصہ منہدم ہو گیا کلر سے دھان گلی تباہ حال سڑک مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی اس میں بھی کئی گاڑیاں گھنٹوں گہرے پانی میں پھنسی رہیں دوبیرن بنائل روڈ پر متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی گاؤں صحی راجگان سے کسی نے کنٹرول روم میں کال کر کے بتایا کہ پندرہ لوگ نالے کنارے فوری مدد کے منتظر ہیں جس پر ضلعی اور تحصیل انتظامیہ نے ریسکیو 1122 کو وہاں روانہ کیا ریسکیو کے مطابق وہاں ایسی صورتحال ہرگز نہ تھی جس کا اظہار کرکے سب کی دوڑیں لگوائی گئیں۔
میرے بائیں بازو سے قمیض پوشیدنی پکڑ کر پھاڑ دی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ نسیم اختر دختر سکنہ چک ستھوانی
Nasim Akhtar of Chak Sathwani registers a police report over being life threat
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،28جولائی,2022)—60 سالہ نسیم اختر دختر سکنہ چک ستھوانی نے پولیس کو بیان دیا کہ گزشتہ روز بوقت قریب 8 بجے دن، اپنے کھیت میں جا رہی تھی کہ لہراسب مسلح ڈنڈا راستے میں آ گیا اور آتے ہی گالم گلوچ شروع کر دی میں نے اسے منع کیا کہ میں تمہاری ماں کی جگہ ہوں شرم کرو۔شور کی آواز سن کر عبدالمجید بھی آگیا جس کے سامنے لہراسب نے وار ڈنڈا کیا جو میرے بائیں کندھے پر لگا اور میرے بائیں بازو سے قمیض پوشیدنی پکڑ کر پھاڑ دی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔وجہ عناد زمین کا تنازع ہے۔
راجہ مارکیٹ کے قریب قائم پلائی وڈ فیکٹری سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
A case was registered against the owner after dengue larvae were recovered from a plywood factory located near Raja Market
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،28جولائی,2022)— کلر سیداں روڈ پر واقع راجہ مارکیٹ کے قریب قائم پلائی وڈ فیکٹری سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ راجہ عبدالجبار تحصیل ہیلتھ انسپکٹر نے عملے کے ہمراہ پلائی وڈ فیکٹری کا معائنہ کیا اور اس دوران پرانے کھاٹھ کباڑ سے ڈینگی لاروار برآمد ہوا جس پر مالک عامر صدیق کیخلاف زیر دفعہ 269ت پ کے تحت تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔
لیسٹر میں مقیم اخلاق حسین بھٹی کے فرزند محمد تیمور بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
Wedding of Taimoor Bhatti of Leicester celebrtated in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،28جولائی,2022)—سہوٹ بگیال چوآخالصہ کے برطانیہ کے شہر لیسٹر میں مقیم اخلاق حسین بھٹی کے فرزند محمد تیمور بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے،دعوت ولیمہ کی تقریب کلر سیداں میں ہوئی جس میں بیرسٹر شاہ رخ پرویز راجہ، بیرسٹر راجہ احمد صغیر، نمبردار اسد عزیز، ماسٹر محمد خطاب، چوہدری تصور حسین، راجہ غلام نقی،راجہ کامران، چوہدری توقیر اسلم، تنویر اختر شیرازی، راجہ عابد، ماسٹر شیراز حسین، شیخ خورشید احمد،راجہ بشارت جنجوعہ،راجہ لیاقت، مسعود احمد بھٹی، صغیر بھٹی، راجہ طارق، عبدالرشید بھٹی، عبدالخلیل، انور بھٹی، اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔
وطن واپس لوٹا تو اپنے حقیقی بھائی اور ماموں زاد بھائی سے رقوم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو انہوں نے ٹال مٹول شروع کر دی اور اب وہ رقم واپس کرنے سے انکاری ,محمد رفیق
Overseas Pakistani family refused to hand over money
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،28جولائی,2022)—محمد رفیق سکنہ قاسم مارکیٹ کلر سیداں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ میں برطانوی شہری ہوں اور آج کل پاکستان آیا ہوا ہوں۔ بیماری سے صحت یاب ہونے کے بعد میں نے برطانیہ میں مقیم اپنے بیوی بچوں کے پاس جانے کا پروگرام بنایا۔بیمار ہونے سے قبل میں نے اپنی زمین واقع جہلم بعوض مبلغ 48 لاکھ روپے فروخت کی تھی جو کہ تمام رقم سائل کے پاس تھی۔جب میں بیرون ملک انگلینڈ جانے لگا تو سائل کا بھائی اور ماموں زاد بھائی سائل کی تیمارداری کے سلسلے میں میرے پاس آئے تو اس وقت سائل کے پاس ناظم حسین اور شبیر سکنہ بھلاکھر بھی بیٹھے ہوئے تھے جن کی موجودگی میں سائل نے اپنے حقیقی بھائی محمد شفیق کو مذکورہ رقم میں سے مبلغ 23لاکھ روپے جبکہ 25 لاکھ روپے کی رقم مسمی محمد فاروق کے پاس امانتا رکھوا دی اور انہیں بتایا کہ میں بغرض علاج برطانیہ جا رہا ہوں اور واپس آنے پر وہ یہ رقم آپ دونوں سے واپس لے لونگا۔میں جب علاج معالجہ کے بعد وطن واپس لوٹا تو اپنے حقیقی بھائی اور ماموں زاد بھائی سے رقوم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو انہوں نے ٹال مٹول شروع کر دی اور اب وہ رقم واپس کرنے سے انکاری ہو گئے ہیں۔