کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،27,جولائی,2022)—25 سالہ محنت کش بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق،23 سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی،تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کے گاؤں سموٹ کا 25سالہ نوجوان شاہزیب ولد الفت محمود گوجرخان کے ایک گھر میں رنگ کا کام کررہا تھا کہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا نعش کو آبائی گاؤں سموٹ منتقل کردیا گیا جبکہ گاؤں بھلاکھر کے 23سالہ ایک نوجوان نے خودکشی کر لی اس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 27, July, 2022) – A 25-year-old laborer died due to electrocution, a 23-year-old youth committed suicide, according to the details, Shahzeb, a 25-year-old youth, son of Ulfat Mahmood of Samot village of Kallar Syedan, was doing paintwork in a house in Gujar Khan when he was electrocuted. Their was another incident in village Bhalakhar where a 23-year-old young man committed suicide.
بجلی کے نرخوں میں بجلی کی برق رفتاری سے نرخوں میں مسلسل اضافے
Electricity rates continue to increase at a rapid pace
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،27,جولائی,2022)—بجلی کے نرخوں میں بجلی کی برق رفتاری سے نرخوں میں مسلسل اضافے نے صارفین کی کمر توڑ دی ہے عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومت نے بھی بجلی کے نرخوں میں بارہا مرتبہ اضافہ کرکے صارفین کی کمر توڑ دی تھی اب پی ڈی ایم کی حکومت بھی ماضی کی حکومت کے نقش قدم پر چل پڑی ہے۔ اس کے دور میں بدترین مہنگائی کا طوفان آیا جو رکنے کا نام ہی نہیں لے رھا۔شہباز شریف ہر روز مہنگائی اور بجلی گیس کے نرخوں میں مسلسل اضافہ کرکے ملک میں نہ صرف شرح غربت میں اضافے کے موجب بن رہے ہیں بلکہ بھکاریوں کی تعداد میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو رھا ہے لیگی حکومت نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں بدترین شکست سے سبق حاصل نہ کیا تو پھر آئندہ عام انتخابات میں ذلت آمیز شکست اس کا مقدر ہوگی لوگوں کی آئیں سسکیاں اور بددعائیں اتحادی حکومت کو ہمیشہ کے لیئے سیاسی میدان سے آؤٹ کر دیں گی۔
تحصیل ہیلتھ انسپکٹر کلر سیداں نے مزید تین جگہوں سے ڈینگی لاروا برآمد
Tehsil Health Inspector Kallar Syedan recovered dengue larvae from three more places
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،27,جولائی,2022)— تحصیل ہیلتھ انسپکٹر کلر سیداں نے مزید تین جگہوں سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پرعطاء خان،محمد ایوب اور شیخ شکیل کیخلاف الگ الگ استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا۔دریں اثناء علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں محمد عابد اعوان نے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر دو افراد کو مجموعی طور پر چھ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر رفعت ابراہیم کی زیر نگرانی تحصیل ہیلتھ انسپکٹر کلر سیداں راجہ عبدالجبار نے یاسین خان سکنہ شاہ باغ اور ولی خان سکنہ مرید چوک کلر سیداں کی بلاک فیکٹریوں سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مقدمات درج کروائے تھے۔
پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں عمرانی فتنہ کوشکست دینے کا سارا کریڈٹ آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کو جاتا ہے
All the credit goes to Asif Ali Zardari and People’s Party for defeating Imrani Fitnah in the by-election of PP-7
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،27,جولائی,2022)—پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا ہے کہ جمہوریت پر شب خون مارنے والے خبردار رہیں ہم اب خاموش نہیں رہیں گے،ان کے گھروں تک ان کا پیچھا کریں گے پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں عمرانی فتنہ کوشکست دینے کا سارا کریڈٹ آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کو جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز کلرسیداں میں آصف علی زرداری کی 67 ویں سالگرہ کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جس میں فیاض کیانی،نصیراختر بھٹی،نویدمغل،ماسٹر غالب حسین اور دیگر نے بھی شرکت کی۔نظامت کے فرائض راجہ غلام قنبر نے سرانجام دیئے چوہدری ظہیر محمود نے کہا کہ آصف زرداری آج ملک بھر کی مصیبت زدہ سیاسی جماعتوں کی امیدوں کا مرکز ہیں انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا اب پھر جمہوریت پر شب خون مارنے کی کوششیں جاری ہیں مگر اس بار ہم خاموش ہوکر گھروں میں نہیں بیٹھیں گے ان کے اداروں بازاروں اور ان کے گھروں تک ان کا پیچھا کریں گے یہ جمہوریت کو ڈیل ریل کیوں کرنا چاہتے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ پی پی سات کے ضمنی الیکشن ہم نے مسلم لیگی امیدوار کو فتح دلوائی ہم عمرانی فتنہ کی ہر جگہ مزاحمت کریں گے انہوں نے کہا کہ میں نے پی ڈی ایم کے جلسہ میں قیادت کو یقین دلایا تھا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار کو اس کی اپنی یوسی اور تحصیل کلرسیداں میں شکست دیں گے ہم نے یہ وعدہ ایفا کردیا ہے۔پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے کہا کہ میزائل پروگرام،ملک میں پہلے ویمن بنک،یوتھ انویسٹمنٹ پروگرام،وسیلہ حق،بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کا سہرا آصف زرداری کے سر جاتا ہے۔زرداری نے صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کو دیئے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو بااخیار بنایا،پختون خیرخواہ اور گلگت کو اپنی شناخت دی،اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام جہد مسلسل کے عنوان سے حلقہ پی پی سات کے کارکنان کا ورکرز کنونشن کلر سیداں میں منعقد ہوا
Jamaat-e-Islami workers’ convention of PP-7 constituency was held in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،27,جولائی,2022)—جماعت اسلامی کے زیر اہتمام جہد مسلسل کے عنوان سے حلقہ پی پی سات کے کارکنان کا ورکرز کنونشن کلر سیداں میں منعقد ہوا جس میں امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی،نائب امرا سید عزیر حامد،خالد محمود مرزا،مولنا عتیق عباسی،مولنا عثمان آکاش اور راجہ تنویر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی انتخابی نتائج سے ہٹ کر پوری استقامت کے ساتھ میدان میں کھڑی ہے اور ان شاء اللہ کھڑی رہے گئے ہم نہ مایوس ہیں اور نہ شکستہ دل بلکہ اللہ کی زمین پہ اللہ کا نظام نافذ کرنے تک ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔ہماری جدوجہد کسی بڑے کو تخت پر لانے کے لیئے نہیں بلکہ ہم اسلام کے نام پر قائم ہونے والے ملک میں اللہ اور نبی اکرم ﷺکے دین کا عملی نفاذ چاہتے ہیں۔اسلامی نظام کے سوا دیگر نظاموں میں ہمارے لیئے خیر ہے نہ ہی برکت ہے اس موقع پر مقامی امیر جاوید اقبال،عبدالودود عامر نے بھی خطاب کیا۔