DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Thieves set fire to the shop after the theft at Thana Road Jeddah Market

تھانہ روڈ جدہ مارکیٹ چوروں نےچوری کے بعد دوکان کو آگ لگا کر جلا دیا گیا

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27جولائی2022)
چراغ تلے اندھیرا تھانہ کہوٹہ سے چندگز کے فاصلے پر چوری کی واردات چور 5 کے قریب دوکانوں سے لاکھوں روپے نقدی لیکر فرار چوری کے بعد چوروں نے ایک دوکان کو آگ لگا کر جلا بھی دیا تفصیلات کے مطابق چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں عوام پریشان تھانہ کہوٹہ کے پاس تھانہ روڈ جدہ مارکیٹ چوروں نے 5 دوکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روہے نقدی لیکر فرار جبکہ بعدازاں ایک دوکان جسکا نام چوہدری گارمنٹس تھا کے تالے توڑے بمطابق مالک 1 لاکھ روپے نقدی لوٹ لیے گئے جبکہ 10 لاکھ روپے کا سامان تھا چوری کے بعد دوکان کو آگ لگا کر جلا دیا گیا عوام علاقہ تاجروں کا شدید احتجاج متاثرین نے کہا کہ پولیس کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی تعاون کیا گیا جبکہ صدر انجمن تاجران اور مختلف سیاسی سماجی مذہبی شخصیات نے اس معاملے کا نوٹس بھی لیا اور پولیس تھانہ کہوٹہ اور جایے وقوعہ کا دورہ کیا۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 27 July 2022)
In the dark under the light, a few yards away from police station Kahuta, a theft occurred. The thief took lakhs of rupees from the five shops and escaped. The incident happened at Thana road Jeddah Market Thieves broke the locks of 5 shops and escaped with lakhs of rupees in cash. The shop was set on fire and the traders protested fiercely. The victims said that the police was not showing any seriousness or cooperation, while the President of Anjuman Tajran and various political, social and religious personalities took notice of the matter.

نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سردار منیب سدزوئی کی ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے ملاقات۔

Young political and social personality Sardar Munib Sadzoi meets with MPA Raja Saghir Ahmed

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27جولائی2022)
نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سردار منیب سدزوئی کی ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے ملاقات۔الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سردار منیب سدزوئی کا شکر یہ ادا کیا تفصیل کے مطابق گذشتہ روز نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سردار منیب سدزوئی نے باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور جا کر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار راجہ صغیر احمدسے ملاقات کی اور ان کو حالیہ ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ضمنی الیکشن میں عوام کا آپ پر اعتماد ان کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کہا کہ میں حلقے کی عوام کا شکر یہ ادا کر تا ہوں انشاء اللہ اپنے حلقے کی امیدوں پر پورا اتروں گا اپنے سابقہ دور میں حلقے میں کروڑوں روپے کے کام کرائے ہیں انشاء اللہ اس ترقیاتی عمل کو جاری رکھتے ہوئے عوام کے مسائل حل کروں گا۔

آئندہ جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی وفاق سمیت تمام صوبوں پر حکومت کرئے گئی, راجہ طارق محمود مرتضیٰ

In the upcoming general election, PTI will rule all the provinces including the federation

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27جولائی2022)
پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء راجہ طارق محمود مرتضیٰ سابق چیئرمین آر ڈی اے نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی وفاق سمیت تمام صوبوں پر حکومت کرئے گئی ملک عوام کی نظریں عمران خان پر لگی ہوئی ہیں عوام نے قائد تحریک انصاف عمران خان کو اپنے مسیحا تسلیم کیا ہے بھاریاں لگانے والوں کو ملک کی غیور عوام نے مسترد کر دیا ہے عوام مسلم لیگ ن کی قیادت اور پالیسیوں سے خوش نہیں،ن لیگ کی شکست پاکستان کی جیت ہے،پنجاب شریف خاندانوں کی غلامی سے آزاد ہو گیاان کو پتہ ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھے گا انہوں نے کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام ن لیگ کی قیادت اور اس کی پالیسیوں سے خوش نہیں عوام شفاف اور عوام کی خدمت کرنے والی مخلص قیادت کیساتھ ہیں ضمنی الیکشن کے نتائج نے ثابت کر دیا کہ عوام جب فیصلہ کر لیں تو کوئی طاقت ان کے سامنے نہیں ٹھہر سکتی۔انہوں نے کہا کہ عوام نے گیارہ جماعتوں کے اتحاد کو شکست دی عمران خان کے بیانیے کو عوام نے پسند کیا ہے اورن لیگ کے جعلی بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔

ملک میں معاشی بحران سیاسی بدامنی کی وجہ سے دن بدن بڑھتا جارہا ہے,حاجی ملک عبد الرؤف

The economic crisis in the country is increasing day by day due to political unrest, Haji Malik Abdul Rauf

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27جولائی2022)
جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ کے سینئر رہنماء حاجی ملک عبد الرؤف سابق ممبر ایم سی کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ معاشی بحران میں مبتلا ملک کو سیاسی بحران کی طرف دھکیلنا ملک اور قوم کی خدمت نہیں تمام سیاسی رہنماء ملک اور عوام کی خاطر ایک پلیٹ پر اگھٹے نہیں ہوےء بلکہ ان کے اپنے اپنے ذاتی مفادات ہیں سیاسی جماعتیں ملک و عوام کی خاطر سیاست کریں تو کوئی بحران پیدا نہیں ہوگا اور یہی ملک کیلئے بہتر ہے ان خیالات کا اظہار بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ کے سینئر رہنماء حاجی ملک عبد الرؤف سابق ممبر ایم سی کہوٹہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی بحران سیاسی بدامنی کی وجہ سے دن بدن بڑھتا جارہا ہے موجودہ صورتحال میں معاشی بحران نے ملک کو ہلا کرکھ دیا ہے انہوں نے کہاکہ آئین پاکستان پر عمل کرنے سے ہی ملک معاشی اور سیاسی بحران سے بچایا جاسکتا ہے اس وقت ملک نازک دور سے گزررہا ہے ان حالات میں اتحاد و یگانگت وقت کی اشد ضرورت ہے وطن میں عدم استحکام پیدا کرنا ملک دشمنوں قوتوں کی شروع سے دیرینہ خواہش ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی پاکستان کی قیادت اپنے پاکستانی عوام سے اتفاقِ واتحاد سے انکی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہونے دیں گے۔

راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ کے صاحبزادے ارتضیٰ انتخاب ستی کی سالگرہ کی پر وقار تقریب

A grand celebration of the birthday of  the son of Raja Ekhta Arabi

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27جولائی2022)
کہوٹہ کی معروف نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ کے صاحبزادے ارتضیٰ انتخاب ستی کی سالگرہ کی پر وقار تقریب”فخرے کہوٹہ “راجہ اکمل عزیز سمیت کثیر تعداد میں ان کے دوستوں،عزیزو اقارب نے شرکت کی راجہ انتخاب عربی کے صاحبزادے ارتضیٰ انتخاب ستی کی دراز عمری اور صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ کے صاحبزادے ارتضیٰ انتخاب ستی 9سال کے ہو گئے ہیں اس موقع پرراجہ اکمل عزیز فخر ے کہوٹہ کے علاوہ راجہ عمران راجہ اجمل راجہ اسرار راجہ جاوید راجہ شعیب راجہ شاہد عمار عربی ستی نے بھی خصوصی شر کت کیراجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ نے اپنے معزز مہمان”فخرے کہوٹہ “راجہ اکمل عزیز سمیت تمام مہمانوں کا تشریف آوری پر شکر یہ ادا کیا اور ان کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button