DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; 120 houses were checked during the search operation in village Takal, Choa Khalsa

ٹکال اور مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن,سرچ آپریشنز کے دوران 120گھروں کو چیک کیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،26جولائی,2022)— سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے مقامی پولیس کے ہمراہ کلر سیداں کے علاقے ٹکال اور مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیا۔ سرچ آپریشنز کے دوران 120گھروں،31دکانوں،25کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف کو چیک کیا اور مجموعی طور پر 155افراد کے کوائف کا اندراج کیا۔سرچ آپریشنز کے دوران لیڈیز پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا اور امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Kallar Syedan ​​(Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, July 26, 2022)- On the direction of CPO Rawalpindi Syed Shahzad Nadeem Bukhari, the district police along with local police conducted search operations in Takal, UC Choa Khalsa and different areas of Kallar Syedan. During the search operations, the tenancy details of 120 houses, 31 shops, 25 tenants were checked and a total of 155 persons were registered. Ladies Police and other law enforcement agencies participated in the search operations. SSP Operations Wasim Riaz Khan said that the purpose of the search operations is to root out the criminal elements and maintain the atmosphere of law and order. He said that the search operations will continue in the region.

 کلرسیداں میں بادل دل کھول کر برسے،بازار برساتی نالوں کا روپ دھار گئے

Kallar bazaar submerged under the waterafter heavy rainfall on monday

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،26جولائی,2022)—پیر کے روز بھی کلرسیداں میں بادل دل کھول کر برسے،بازار برساتی نالوں کا روپ دھار گئے شدید بارش کے باعث بازاروں میں خریداری کے لیئے موجود لوگ گھروں کو لوٹ گئے جس کے بعد بھکاریوں کی ایک بڑی تعداد شدید بارش میں بھی بھیک مانگنے میں مصروف رہی مگر اس کا ٹارگٹ پورا نہ ہو سکا وہ بیساکھیوں اور پیٹ کے بل رینگ رینگ کر بازاروں میں مدد کے خواہاں رہے مگر ان کی روزانہ کی بچت کمیٹی کی رقم بھی جمع نہ ہوسکی۔اس صورتحال سے انہیں روات سے کلر سیداں پک ڈراپ کی سہولت مہیا کرنے والے بھی پریشان دکھائی دیئے جبکہ کلرسیداں کے نالہ کانسی میں بھی درمیانے درجے کی طغیانی دیکھی گئی تاہم کسی بھی جگہ سے کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہ ملی تاہم شدید بارش کے باوجود بجلی کا نظام معمول کے مطابق جاری رھا۔

تھانہ کلر سیداں کی حدود میں چوری کی تین وارداتوں میں نامعلوم ملزمان گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چوری کر کے لے گئے

In three cases of theft in the limits of Kallar Syedan police station, unknown suspects stole gold ornaments and cash worth lakhs of rupees from the houses

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،26جولائی,2022)—تھانہ کلر سیداں کی حدود میں چوری کی تین وارداتوں میں نامعلوم ملزمان گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چوری کر کے لے گئے۔محمد احتشام سکنہ ٹیالہ چوکپنڈوری نے بتایا کہ میرے بہنوئی ساجد محمود اور ان کے بھائی یاسر حسین بسلسلہ روزگار بیرون ملک مقیم ہیں۔ان کی بوڑھی ماں ان کے تیسرے بھائی سجاد کی بیوی کیساتھ رہتی ہے۔مکانات اکٹھے جڑے ہوئے ہیں مگر انہیں واردات کا علم نہ ہو سکا۔صبح 9 بجے جب ان کی والدہ اپنے بیٹوں کے گھروں کی طرف گئی تو دیکھا کہ دونوں گھروں کے تالے کٹے ہوئے ہیں اور سامان بکھرا پڑا ہے۔جانچ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا ہے نامعلوم ملزمان دونوں گھروں سے مجموعی طور پر 20 تولے سونا، 26 لاکھ روپے کی نقدی اور دیگر اشیاء سمیٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔چوری کی تیسری واردات بھی چوکپنڈوری میں ہی ہوئی جہاں محمد عباس نے بتایا کہ میں عرصہ 15 سال سے راولپنڈی میں رہائش پذیر ہوں اور میرا آبائی گاؤں موضع پنڈوری ہے۔گزشتہ رات نامعلوم ملزمان میرے گھر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور الماری میں موجود الیکٹرانکس کا سامان اور کپڑے چوری کر کے لے گئے ہیں۔ دریں اثناء رمیز اختر سکنہ بشندوٹ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنے گاؤں میں بکریوں کا فارم بنا رکھا ہے۔کسی کام کے سلسلے میں خوشاب گیا اور جب واپس آیا تو فارم سے راجن پوری نسل ایک عدد بکرا اور بکری موجود نہ تھے جنہیں نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے ہیں۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،26جولائی,2022)—مسلم لیگ ن کلر سیداں کے سٹی صدر حاجی اخلاق حسین،یوتھ ونگ سٹی کلر سیداں کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے کلاڑی جا کر حاجی شعیب حسین سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔بعد ازاں انہوں نے درکالی شیر شاہی جا کر راجہ پرویز اختر سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہا ر کیا۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،26جولائی,2022)—معروف کاروباری مسعود احمد بھٹی نے گاؤں سہر جا کر ایک نجی مشروبات کمپنی کے منیجر چوہدری محمد جاوید کی اچانک وفات پر ان کے بچوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،26جولائی,2022)—مو ہڑہ بھٹیاں کے قاضی عابد حسین کی تقریب قل منعقد ہوئی جس میں قاضی زاہد نعیم،نواز بھٹی، طبیب بھٹی، قاضی رضوان، قاضی واصف، قاضی مبارک حسین، احسان الحق قریشی، قاضی افضال حیات،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button