DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; On the request of Col M Shabbir Awan, the High Court summoned the Election Commission and the two factions to court on August 2.

کرنل محمدشبیر اعوان کی درخواست پر ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن اور دونوں فرقین کو 2اگست عدالت طلب کر لیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26جولائی2022)
کرنل محمدشبیر اعوان کی درخواست پر ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن اور دونوں فرقین کو 2اگست عدالت طلب کر لیا۔ہائیکورٹ نے پی پی سیون میں دوبارہ گنتی کیس میں 2 اگست کو دونوں فریقین اور الیکشن کمیشن کو عدالت طلب کر لیا، سماعت 2 اگست کو دوبارہ ھو گی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ہارا نہیں بلکہ ہارایا گیا ہے جیتی نشست سے مجھے محروم کیا گیا وہ اس ناانصافی کے لیئے ایک بار پھر ہائی کورٹ جا رہے ہیں میں ہارا نہیں ہوں مجھے دھاندلی سے ہروایا گیا ہے۔انہوں نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ وہ 236 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے بعد 3800 کی برتری سے الیکشن جیت رہے تھے کہ آر ایم سسٹم کو بند کردیا گیا میں نے ریٹرننگ آفیسر سے کہا کہ آپ جو کچھ بھی کررہے ہیں مجھے ساتھ بٹھا لیں تو ان کا جواب تھا کہ ہمارے پاس کرسی تک رکھنے کی بھی جگہ نہیں اس کے بعد کمرے کو اندر سے مقفل کرلیا گیا اور رات ڈیڑھ بجے مجھے 49 ووٹوں سے ہروا دیا گیا عدالت میں رٹ دائر ہو گئی اور عدالت نے الیکشن کمیشن،مجھے اور میرے مدمقابل کانیڈیٹ کو 2اگست عدالت طلب کر لیاہے انشاء اللہ انصاف ملے گا۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 26 July 2022)
On the request of Colonel Muhammad Shabbir Awan, the High Court summoned the Election Commission and both the parties to the court on August 2. The High Court summoned both the parties and the Election Commission to the court on August 2 in the PP7 recount case.

حکومت وقت سے بجلی کے بلوں پر لگائے گئے ظالمانہ سیلز ٹیکس کو ختم کرنے کی اپیل

An appeal to the government to end the cruel sales tax levied on electricity bills

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26جولائی2022)
محکمہ واپڈ ا کی طرف سے بھاری بلوں کی تقسیم غربت کی چکی میں پسی ہوئی عوام بل ہاتھ میں تھامتے ہیں ہو ش اُڑھ گے حکومت وقت سے بجلی کے بلوں پر لگائے گئے ظالمانہ سیلز ٹیکس کو ختم کرنے کی اپیل،اضافی جنرل ٹیکس، سیل ٹیکس غریب عوام اور تاجروں کا معاشی قتل ھے مہنگائی نے عوام کے ہوش اُڑا کر رکھ دیے ہیں رہی سی کسر بجلی کے بلوں نے نکال دی ہے ان خیالات کا اظہار معروف تاجر ملک عبد القیوم،حافظ صغیر احمد، محمد قدیر، فیضان،غلام رسول، محمد عبید، محمد اویس، یاسر جمیل، عمر آفتاب، قدید احمد، تنویر احمد، محمد عاطف، عبد الوہاب،محمد صہیب، ارسلان کیانی، محمد یاسیر سمیت دیگر افراد نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہیں ا ب بھاری بلوں نے رہی سہی کسر نکال دی ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ غریب آدمی دو وقت کی روٹی سے محروم ہو گیا ہے اور بلوں کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ ہے نوبت پہلے ہی فاقوں پرہے انہوں نے حکومت وقت سے اپیل کی ہے کہ خدارہ ہمارے بلوں میں کیا جانے والا اضافہ ختم کیا جائے۔

راجہ حسن اختر جنجوعہ کی رسم چہلم جامع مسجد بگلہ راجگان میں رسم چہلم کے موقع پر مذہبی سکالر ڈاکٹر ساجد الرحمن آف بگہار شریف نے خصوصی خطاب و دعا کی

Dua e Qul observed for late Raja Hassan Akhtar Janjua in Bagla Rajgan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26جولائی2022)
راجہ رئیل کنگز رابطہ راجگان کے چیئرمین راجہ محمد ذاکر چیرمین جنجوعہ ینگ ویلفیئرآرگنائزیشن بگلہ راجگان کے ماموں راجہ ظہور احمد جنجوعہ کے چھوٹے بھائی اور راجہ محمد جمیل کے والد محترم ممتاز مسلم لیگی رہنما راجہ حسن اختر جنجوعہ کی رسم چہلم جامع مسجد بگلہ راجگان میں رسم چہلم کے موقع پر مذہبی سکالر ڈاکٹر ساجد الرحمن آف بگہار شریف نے خصوصی خطاب و دعا کی انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم راجہ حسن اختر اخلاق محبت اور پیار کا نام تھا یہ ایک اچھے اور مخلص انسان تھے اللہ پاک ان کو جنت میں اعلی درجات عطا فرمائے مرحوم راجہ حسن اختر محبت کرنے والے انسان تھے اور غریب پرور تھے رسم چہلم کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،برسٹر راجہ احمد صغیر، راجہ خالد پرویز،سابق وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیربہادر،راجہ ضیا جنجوعہ،عزیز پاشا،کامران کیانی ظفر کیانی،راجہ بشارت جنجوعہ،راجا ذیشان ذاکر، راجہ غلام ربانی سمیت عزیز اقارب معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26جولائی2022)
ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی ضلعی ممبر امن کمیٹی خطیب جامع مسجد مکی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ حضرت علامہ مولانا حافظ عبداللہ عابد(مرحوم) کی وفات دینی علمی دنیا کے لیے بڑا سانحہ ہے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پرُنہیں ہو سکتاان کے منہ سے نکلنے والا ایک ایک لفظ پھول سے کم نہیں تھا ہمیشہ دیمی آواز میں پیار و محبت کے ساتھ گفتگو ان کا طرہ امتیاز تھا ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی معروف مذہبی شخصیت نوجوان عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی ضلعی ممبر امن کمیٹی خطیب جامع مسجد مکی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حضرت علامہ مولانا حافظ عبداللہ عابد(مرحوم)علم کا ایک سمندر تھے انہوں نے علم سیکھا اور اور آگے سیکھایا ہے تحصیل بھر میں ان کے سینکڑوں شاگرد موجود ہیں جنہوں نے ان سے قرآن پاک پڑھا اور حفظ بھی کیا انہوں نے کہا کہ حضرت علامہ مولانا حافظ عبداللہ عابد(مرحوم)کے وہ محبت و خلوص بھرے جملے ساری زندگی بھی فراموش نہیں کر سکیں گے وہ میری والد محترم کی طرع ایسی ہستیوں میں شامل ہیں جو اپنی یادیں ہمیشہ کے لیئے چھوڑ گے ہیں اللہ پاک سے دعا ہے اللہ پاک ان کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرماہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button