DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Due to heavy rains in Kahuta city and surrounding areas were flooded.

کہوٹہ شہر میں موسم برسات کی موسلا دھار بارشوں کے باعث کہوٹہ شہر، مین بازار، تحصیل چوک، کلر چوک، زبحہ خانہ چوک، مٹور چوک، لاری اڈہ سمیت دیگر علاقے زیر آب آ گئے۔

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25جولائی2022)
کہوٹہ شہر میں موسم برسات کی موسلا دھار بارشوں کے باعث کہوٹہ شہر، مین بازار، تحصیل چوک، کلر چوک، زبحہ خانہ چوک، مٹور چوک، لاری اڈہ سمیت دیگر علاقے زیر آب آ گئے، گزشتہ روز دیگر شہروں کی طرح کہوٹہ میں بھی موسلا دھار بارش نے مکینوں کو پر یشانی میں پھنسائے رکھا، تیز بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، مختلف علاقوں سے گزرنے والے نالے طغیانی کا منظر پیش کرنے لگینالوں کا پانی باہر نکل کر مکینوں کے گھروں اور سڑکوں کے اطراف دوکانوں میں داخل ہو گیااہلیان محلہ اپنی مدد آپ کے تحت پانی گھروں اور تاجر دوکانوں سے پانی نکلاتے رہے۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 25 July 2022)
Due to the heavy rain fall in Kahuta city, , Main Bazaar, Tehsil Chowk, Kallar Chowk, Zabah Khana Chowk, Mator Chowk, Lari Adda and other areas were flooded. The heavy rain kept the residents trapped, the low-lying areas were flooded due to the heavy rain, the drains passing through different areas started to present a scene of flooding, the water of the drains came out and entered the houses of the residents and the shops along the roads. The residents of the neighborhood continued to draw water from their houses.

پی ٹی آئی رہنماء کرنل (ر) محمد شبیر اعوان کا اپنے درینہ ساتھی راجہ محمد شکیل کیانی (پی پی پی )کی رہائش گا ہ آمد

PTI leader Colonel (Rtd) Muhammad Shabbir Awan arrived at the residence of his long-time colleague Raja Muhammad Shakeel Kayani (PPP)

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25جولائی2022)
پی ٹی آئی رہنماء کرنل (ر) محمد شبیر اعوان کا اپنے درینہ ساتھی راجہ محمد شکیل کیانی کی رہائش گا ہ آمددیگردوستوں سے بھی ملاقات حالیہ دنوں ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو الیکشن ہارا نہیں ہوں انشاء اللہ ایک مرتبہ پھر کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹاوں گا مجھے یقین ہے میرے حلقے کی عوام کی دعاہیں قبول ہونگی اور حق سچ پر فیصلہ ہو گا تفصیل کے مطابق گذشتہ روزحالیہ چند دن قبل ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کرنل (ر) محمد شبیر اعوان نے دوبیرن کلاں کا دورہ کیا اور اپنے درینہ ساتھی راجہ محمد شکیل کیانی کی رہائش گا ہ جا کر ان سے ملاقات کی اور طویل گھپ شپ لگائی اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ جاوید احمد،حاجی راجہ ریاست کیانی،شہزاد کیانی بھی ہمراہ موجود تھے کرنل (ر) محمد شبیر اعوان نے راجہ محمد شکیل کیانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیتی نشست سے انہیں محروم کیا گیا وہ اس ناانصافی کے لیئے ایک بار پھر ہائی کورٹ جا رہے ہیں میں ہارا نہیں ہوں مجھے دھاندلی سے ہروایا گیا ہے۔انہوں نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ وہ 236 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے بعد 3800 کی برتری سے الیکشن جیت رہے تھے کہ آر ایم سسٹم کو بند کردیا گیا میں نے ریٹرننگ آفیسر سے کہا کہ آپ جو کچھ بھی کررہے ہیں مجھے ساتھ بٹھا لیں تو ان کا جواب تھا کہ ہمارے پاس کرسی تک رکھنے کی بھی جگہ نہیں اس کے بعد کمرے کو اندر سے مقفل کرلیا گیا اور رات ڈیڑھ بجے مجھے 49 ووٹوں سے ہروا دیا گیاانشاء اللہ ایک مرتبہ پھر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاوں گا اور انشاء اللہ انصاف ملے گا۔

آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے انچارج طالب حسین کی نگرانی میں صفائی کے بہترین انتظامات

Excellent sanitation arrangements under the supervision of Talib Hussain, in-charge of RWMC Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25جولائی2022)
آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے انچارج طالب حسین کی نگرانی میں صفائی کے بہترین انتظامات گذشتہ روز صبح 5بجے سے لے کے شام گے تک کہوٹہ، گرڈ اسٹیشن، دپری اور دیگر محلوں میں صفائی کے بہترین انتظامات کیے جو کہ لائق تحسین ہیں گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق اور سی او محمد نبیل کی ہدائت پر آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے انچارج ماجد ستی کی نگرانی میں سینٹری ورکز طالب حسین نے اپنے ورکروں کے ہمراہ گذشتہ روز صبح 5بجے سے لے کے شام گے تک کہوٹہ، گرڈ اسٹیشن، دپری اور دیگر محلوں میں صفائی کے بہترین انتظامات کیے عوامی حلقوں نے ان کی کاکر دگی کو سراہا ہے۔

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں عوام نے تاریخی فیصلہ دے دیا, راجہ وحید احمد خان

The people gave a historic decision in the by-elections of Punjab, Raja Waheed Ahmed Khan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25جولائی2022)
راجہ وحید احمد خان نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں عوام نے تاریخی فیصلہ دے دیا پنجاب اسمبلی میں واضح طور پر چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ منتخب ہو چکے ہیں آج سپریم کورٹ میں تاریخی فیصلہ ہونے جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق سینئر راہنماپی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پنجاب پاکستان تحریک انصاف کا ہے آج سپریم کورٹ میں تاریخی فیصلہ ہو گا پی ڈی ایم برگیڈ کی طرف سے عدالتوں کو گالم گلوچ اور دھمکیاں دینا ان کا پرانا وطیرہ رہا ہے فیصلہ ان کے حق میں آئے تو ٹھیک ورنہ اداروں کا متنازع بناؤ تحصیل کہوٹہ کی عوام نے جس طرح پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ ڈالے یہ بھی ایک ریکارڈ ہے کہوٹہ میں عمران خان کا جلسہ کرانا ہمارا درست فیصلہ تھا عمران خان کے کہوٹہ میں جلسہ کرنے سے پی ٹی آئی کو ریکارڈ ووٹ ملے ایم این اے صداقت علی عباسی راجہ طارق محمود مرتضٰی میجر ر لطاسب ستی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ سمیت پوری ٹیم نے سخت محنت کی ابھی امیدوار کی طرف سے کیس ہائی کورٹ میں ہے امید ہے انشااللّہ بہتر فیصلہ آئے گا راجہ وحید احمد خان نے مزید کہا کہ میں اپنے شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button