کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،24جولائی,2022)—پی پی سات سے پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل محمد شبیر اعوان نے کہا کہ ان کی جیتی نشست سے انہیں محروم کیا گیا وہ اس ناانصافی کے لیئے ایک بار پھر ہائی کورٹ جا رہے ہیں میں ہارا نہیں ہوں مجھے دھاندلی سے ہروایا گیا ہے۔انہوں نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ وہ 236 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے بعد 3800 کی برتری سے الیکشن جیت رہے تھے کہ آر ایم سسٹم کو بند کردیا گیا میں نے ریٹرننگ آفیسر سے کہا کہ آپ جو کچھ بھی کررہے ہیں مجھے ساتھ بٹھا لیں تو ان کا جواب تھا کہ ہمارے پاس کرسی تک رکھنے کی بھی جگہ نہیں اس کے بعد کمرے کو اندر سے مقفل کرلیا گیا اور رات ڈیڑھ بجے مجھے 49 ووٹوں سے ہروا دیا گیا اور اس کے لیئے آخری پولنگ اسٹیشن بگھار شریف کا سہارا لیا گیا حالانکہ یہ پولنگ اسٹیشن کہوٹہ سے چھ سے آٹھ کلومیٹر دوری پر واقع ہے میں آر او کو اکیس پولنگ اسٹیشن کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی تو انہوں نے اس پر چار بجے فیصلہ سنانے کا اعلان کیا پھر کہا کہ ساڑھے چھ پھر ساڑھے فیصلے کا کہا گیا اور پھر رات گئے میری درخواست کو مسترد کردیا گیا۔لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر چیف الیکشن کمیشن میں پیش ہوا جہاں پر الیکشن کمشنر نے پوچھا کہ بتائیں دھاندلی کہاں ہوئی ہے؟جس پر میں نے کہا کہ بکس کھلیں گے تو پتہ چلے گا کہ دھاندلی کہاں ہوئی ہے وہاں سے بھی مجھے انصاف اس لیئے نہ ملا کہ چیف الیکشن کمشنر ماضی میں شاہد خاقان عباسی کی وزارت میں سیکرٹری پٹرولیم رہ چکے تھے۔انہوں نے کہا کہ مسترد ووٹوں کی گنتی کے پہلے مرحلے میں پچاس بیگز میں میری اکتیس ووٹوں پر ووٹر کے انگوٹھے اور ن لیگ کے امیدوار کے سالہ بیلٹ پیپرز پر نشان انگوٹھا تھے جس پر سپریم کورٹ کی بھی رولنگ ہے کہ ووٹر کی نیت پر مبنی ہے کہ وہ کہاں موہر یا نشان لگاتا ہے مگر اسے تسلیم نہ کیا گیا۔اس کے بعد اس کمرے کو باہر سے سیل کردیا گیا تھا چیف الیکشن میں میری درخواست خارج ہونے کے بعد آر او میرے نمائندے سمیت متعدد امیدواروں کے نمائندوں کی عدم موجودگی میں نہ صرف اس سربمہر کمرے کی سیل امیدواروں کے نمائندوں کی عدم موجودگی میں کھول دی گئی بلکہ ہمارے نمائندوں کے بغیر ہی مسترد ووٹوں کی گنتی پھر شروع کردی۔انہوں نے کہا کہ وہ فارم 45 کے مطابق یہ الیکشن 86 ووٹوں سے جیت چکے تھے مگر الیکشن کمیشن نے مجھے ہروا دیا۔ میں اس کے خلاف آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں پھر ہائی کورٹ جا ریا ہوں مجھے انصاف چاہیئے۔
Kallar Syedan; (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 24th July, 2022) – PTI candidate from PP-7, Colonel Muhammad Shabbir Awan said that he was deprived of the seat he won, this is injustice and I am going to High court. I am not defeated. I have been defeated by rigging. He said in a statement on Saturday that he was winning the election with a margin of 3800 after the results of 236 polling stations that the RM system was shut down. I was not allowed in the room and their after the seal was broken without me. I did not get justice because the Chief election commissioner In the past, was Secretary Petroleum in the ministry of Shahid Khaqan Abbasi. After that, in the absence of the representatives of several candidates, including my representative, the RO not only opened the cell of the sealed room in the absence of the representatives of the candidates but also started counting the rejected votes without our representatives. He said that According to Form 45, he had won this election by 86 votes, but the Election Commission defeated me. I am going to the High Court against him again in the next forty-eight hours.
موٹر سائیکل کے دو حادثات،ہائر سیکنڈری سکول کی طالبہ جاں بحق جبکہ دو موٹرسائیکل سوار زخمی ہو گئے
Two motorcycle accidents, a student of higher secondary school killed
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،24جولائی,2022)—کلر سیداں میں موٹر سائیکل کے دو حادثات،ہائر سیکنڈری سکول کی طالبہ جاں بحق جبکہ دو موٹرسائیکل سوار زخمی ہو گئے۔ پہلے حادثے میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ساگری کی سیکنڈائیر کی طالبہ اریبہ پرویز دوپٹہ موٹر سائیکل میں پھنس جانے سے زندگی کی بازی ہار گئی۔ اریبہ پرویز اپنے بھائی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر سے شاہ باغ جا رہی تھی کہ چھپری اکو کے قریب اس کا دوپٹہ موٹر سائیکل میں پھنس جانے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، وہ موٹر سائیکل سے نیچے زمین پر گر کر شدید زخمی ہو گئی اسے راولپنڈی کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ مرحومہ کے والد پرویز احمد بھی کچھ سال قبل ایک ٹریفک حادثہ میں جانبحق ہو گئے تھے۔جبکہ دوسرا حادثہ سروہا چوہدریاں کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل اور کیری کے درمیان حادثے میں موٹر سائیکل سوار عبداللہ اور وادی حسین زخمی ہو گئے جنہیں ایک رکشے کی مدد سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچایا گیا جہاں سے عبداللہ نامی موٹرسائیکل سوار کو راولپنڈی ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے۔ڈیوٹی پر موجود میڈیکل آفیسر کے مطابق عبداللہ کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں جس کی وجہ سے تشویشناک حالت کے باعث اسے راولپنڈی بھیجا گیا ہے۔
لڑائی جھگڑے اور خواتین پر تشدد کے واقعہ پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا نوٹس
Notice of CPO Syed Shehzad Nadeem Bukhari on the incident of fighting and violence against women
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،24جولائی,2022)—کلرسیداں کے علاقہ میں لڑائی جھگڑے اور خواتین پر تشدد کے واقعہ پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا نوٹس،ایس پی صدر سے واقعہ کی رپورٹ طلب، فوری قانونی کاروائی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری۔ایس پی صدر اور ٹیم کی فوری کاروائی دو ملزمان گرفتار، واقعہ میں ملوث 02 ملزمان اشتیاق اور قمر کو گرفتار کر لیا گیا ہے،ایس پی صدر احمد شنید چیمہ کے مطابق فریقین میں زمین کا تنازعہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تھانہ کلرسیداں میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، میرٹ پر تفتیش کر کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے کیونکہ خواتین پر تشدد ناقابل برداشت ہے۔
جعل سازی کا مقدمہ ہی جعلی نکلا،عدالت نے ملزمان کو باعزت بری کردیا
The case of forgery turned out to be fake, the court acquitted the accused
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،24جولائی,2022)—جعل سازی کا مقدمہ ہی جعلی نکلا،عدالت نے ملزمان کو باعزت بری کردیا۔محمد فیاض نے 2015 میں تھانہ کلرسیداں میں ذوالفقار اور اس کی اہلیہ پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے مبینہ جعلسازی کے ذریعے محمد صادق کے ملکیتی گھر واقع منگلورہ میں بجلی میٹر نصب کرا لیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی اور اشٹام فروش راجہ امجد حسین کو سرے سے بے گناہ قرار دیتے ہوئے چالان عدالت میں پیش کیا۔ملک عابد اعوان مجسٹریٹ تھانہ کلر نے ملزمان کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ ملزمان کے خلاف عائد الزامات کا اطلاق قطعی حقائق کے برعکس کیا گیا اس لیئے ملزمان کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری قرار دیتی ہے۔
مقدمے کے ملزم سے اسلحہ اور بھاری تعداد میں ایمیونیشن برآمد
Arms and large quantity of ammunition were recovered from the accused in the police case
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،24جولائی,2022)—تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر شیخ محمد نواز کو مخبر خاص پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کلر سیداں میں ایک مقدمے کے ملزم سے اسلحہ اور بھاری تعداد میں ایمیونیشن برآمد کر لیا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک مقدمے کا ملزم ایاز عرف میجر موٹر سائیکل پر روات کی طرف سے کلر سیداں آ رہا ہے جس پر پولیس نے ناکہ بندی کر لی اور روات کی طرف سے آنے والے مشکوک موٹر سائیکل کو روک کر پڑتال کی گئی تو پیچھے بیٹھے ایک شخص جس کا بعد میں نام دلدار مظہر معلوم ہوا کے دائیں ہاتھ میں اٹھائے پلاسٹک توڑا کی از خود تلاشی کرنے پر ایک عدد رپیٹر کلاشنکوف نما گن آٹو میٹک بمعہ 12 بور میگزین اور دو ڈبے کارتوس 12 بور، 50کارتوس(،ایک ڈبی زندہ روندنائن ایم ایم (30 روند) اور30ڈبی روند زندہ پسٹل 30 بور (750روند) برآمد کر لئے۔ دریں اثناء پولیس نے دوران گشت منشیات فروش ارسلان احمد کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔