کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،23,جولائی,2022)—صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد کامیاب قرار دے دیئے گئے مسترد ووٹوں کی گنتی میں ان کے حق میں مزید چھ ووٹ کا اضافہ۔تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی اور قرار دیا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل شبیر اعوان کے وکیل اس بات پر الیکشن کمیشن کو مطمئن نہیں کرسکے کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیوں کی جائے؟یہ بتانے میں بھی ناکام رہے کہ دھاندلی کب کہاں اور کیسے ہوئی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کی درخواست خارج کردی جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے کہوٹہ کیمپ میں مسترد ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع کردی جس کے نتیجے مسلم لیگی امیدوار راجہ صغیر احمد کی ووٹوں میں مزید چھ ووٹ کا اضافہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں ان کی برتری 49 سے بڑھ کر 55 ہوگئی۔جس کے بعد رات اڑھائی بجے سرکاری طور پر نتائج کا اعلان کردیا گیا جس میں راجہ صغیر احمد کامیاب قرار پائے۔بعد ازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے راجہ صغیر احمد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا اور راجہ صغیر احمد نوٹیفکیشن ملنے پر پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیئے لاہور روانہ ہوگئے۔جہاں انہوں نے حلف اٹھانے کے بعد قائد ایوان کے انتخاب میں بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 23, July, 2022)- In the by-elections of the Provincial Assembly Constituency PP7, Raja Saghir Ahmed of the Muslim League-N has been declared successful in the count of rejected votes in his favor. Addition of six more votes. According to the details, in the light of the instructions of the High Court, a five-member bench headed by Chief Election Commissioner Sikandar Sultan Raja heard the case and declared that the lawyer of PTI candidate Colonel Shabbir Awan on this matter. Failed to satisfy the Election Commission as to why the recount of votes should be done? They also failed to explain when, where and how the rigging took place, after which the Election Commission rejected the request for a recount, which was rejected by the Returning Officer at the Kahuta camp. Recounting of votes started, as a result of which the votes of Muslim League candidate Raja Saghir Ahmed increased by six more votes, as a result of which his lead increased from 49 to 55. After which the results were officially announced at 2.30 pm. An announcement was made in which Raja Saghir Ahmed was declared successful. The certification was issued and Raja Saghir Ahmed left for Lahore to participate in the Punjab Assembly meeting after receiving the notification, where he also took the oath of the MPA.
حمزہ شہباز کا وزیراعلی پنجاب منتخب ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی مسلم لیگیوں کی بے ترتیب سانسیں بحال ہوئیں اور انہوں نے اپنی پارٹی کے حق میں نعرے بازی شروع کردی
PML-N Supporters celebrate as Hamza Sharif is elected as Punjab Chief Minister
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،23,جولائی,2022)—پنجاب کی وزارت اعلی کے اعصاب شکن انتخاب نے نہ صرف پی ٹی آئی کی واضح برتری کو مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے خط کے ذریعے ایک بار بھی شکست سے دوچار کردیا دوسری جانب مسلم لیگیوں کے لٹکے چہروں پر بھی مسکراہٹیں بکھر گئیں۔پیپلز پارٹی نے اس کا سارا کریڈٹ آصف علی زرداری کو دیا ہے۔ انتخابی عمل میں بظاہر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کا پلڑا بھاری تھا مگر چوہدری شجاعت کے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو جاری خط نے بازی ہی پلٹ ڈالی حمزہ شہباز کا وزیراعلی پنجاب منتخب ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی مسلم لیگیوں کی بے ترتیب سانسیں بحال ہوئیں اور انہوں نے اپنی پارٹی کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس اور یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے اسے پی ڈی ایم کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو ایسے الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس میں وہ دھاندلی کا الزام بھی نہیں لگا سکتی۔ادہر پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے اسے آصف علی زرداری کی تاریخی فتح قرار دے دیا کہ آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن کی حکومت بنائی تھی اسی زرداری نے اس حکومت کو بچایا بھی ہے اب کسی کو بھی اس بات میں شک نہیں ہونا چاہیئے کہ ایک زرداری سب پر بھاری ہے۔پی ٹی آئی نے خود سپریم کورٹ سے جو فیصلہ کیا آج خود اس کی لپیٹ میں آ گئی ہے اسی کو مکافات عمل کہتے ہیں۔