DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; With the efforts of Professor Shabbir Raja, various subject classes and admission starts at Government Graduate College Kahuta
پرنسپل گورنمنٹ گریجوئیٹ کالج کہوٹہ پروفیسر شبیر راجہ سے مستفید گورنمنٹ گریجوئیٹ کالج کہوٹہ میں مختلف مضامین کی کلاسز کا آغاز اور داخلے شروع
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23جولائی2022)
پرنسپل گورنمنٹ گریجوئیٹ کالج کہوٹہ پروفیسر شبیر راجہ اور انکی ٹیم کی انتھک محنت اور شبانہ روز کاوشوں کی بدولت کالج ترقی کی راہ پر گامزن عوام علاقہ بہترین تعلیمی سہولیات سے مستفید گورنمنٹ گریجوئیٹ کالج کہوٹہ میں مختلف مضامین کی کلاسز کا آغاز اور داخلے شروع جن میں پروفیشنل پروگرام بی ایڈ، بی ایس میتھ، بی ایس انگلش، بی ایس اسلامیات، ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کے مختلف مضامین اور انٹرمیڈیٹ کے مختلف مضامین شامل ہیں جن میں داخلے بسلسلہ 2022 -23 شروع ہیں اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ گریجوئیٹ کالج کہوٹہ پروفیسر شبیر راجہ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ کہوٹہ کے عوام یہاں کے طلباء طالبات کو بہترین تعلیمی سہولیات مہیا کروں کہوٹہ میں ایسے مضامین کا شروع ہونا یقین خوش آئند ہے میں اپنی ٹیم کا مشکور ہوں جو میرے شانہ بشانہ کالج کو ترقی پذیر بنانے میں کردار ادا کر رہے ہیں انشااللہ جس طرح کالج میں تعلیم کے ساتھ دیگر غیر نصابی سرگرمیاں ہو رہی ہیں مستقبل میں مزید مضامین اور مزید شعبہ جات میں انقلابی اقدامات اٹھائیں گے۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 23 July 2022)
Principal Government Graduate College Kahuta Professor Shabbir Raja and his team’s tireless efforts, the people on the path of college development benefited from the best educational facilities at Government Graduate College Kahuta. The program includes B.Ed, B.S. Math, B.S. English, B.S. Islamiat, various subjects of Associate Degree Program and various subjects of Intermediate in which the admissions have started for the year 2022-23. Raja said that I wish to provide the best educational facilities to the students of the people of Kahuta. I am grateful to my team who played a role in developing the college by my side. Inshallah, just as other extra-curricular activities are being done in the college along with education, revolutionary measures will be taken in more subjects and more departments in the future.
Political personalities blamed in which child was swept away in a nala in Mohalla Chaitar, UC Panjar
کہوٹہ کی سیاسی شخصیات کی نااہلی یونین کو نسل پنجاڑ کے محلہ چھیتر میں 8سالہ بچہ پانی نالہ میں پاؤں سلپ ہونے کی وجہ سے گر کر شہید ہو گی
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23جولائی2022)
برساتی نالے میں ڈوب پر فوت ہونے والے آٹھ سالہ معصوم کو آہوں وسسکوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیاگیا تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کہوٹہ کے علاقہ پنجاڑ میں آٹھ سالہ بچہ لوہے کے چھوٹے سے” فرضی پل “پر سے پاوں سلپ ہونے کی وجہ سے پانی میں ڈوب کر جان بحق ہو گیا یونین کونسل پنجاڑ سے افسوسناک خبرپنجاڑ محلہ چھیتر بلال ستی کا بیٹا اور محمد تعظیم ستی کا پوتا عمر آٹھ سال جو پنجاڑ مسجد سے ناظرہ پڑھ کر گھر جا رہا تھا راستے میں پانی کا نالہ جو پل نہ ہونے کی وجہ سے صرف پیدل گزرنے کے لیے لوہے کا گاڈر رکھا ہوا تھا اس پر سے پاوں سلپ ہونے کی وجہ سے گر کر جان بحق ہو گیامعصوم بچے کی وفات پر ہر ایک آنکھ اشکبار تھی اہل علاقہ نے تحصیل انتطامیہ اور منتخب ممبران سے اپیل کی ہے کہ اس جگہ کنکریٹ کا چھوٹا پل بناہیں اور اس کا نام اس شہید ہونے والے بچے کے نام سے منصوب کیا جاے۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کا ڈینگی بچاو مہم کے حوالے سے کہوٹہ کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اقدامات
AC Kahuta Seemal Mushtaq’s measures to keep Kahuta clean in relation to dengue prevention campaign
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23جولائی2022)
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کا ڈینگی بچاو مہم کے حوالے سے کہوٹہ کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اقدامات راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کہوٹہ کو صفائی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت جبکہ دپری میں آگاہی کیمپ لگایا گیا اسی طرح عوام کو ڈینگی بچاو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنانے اور ان سے آگاہ کرنے کے لیے پمفلٹ تقسیم کیے گئے جبکہ ADC ہیڈ کوارٹر مرزیہ سلیم نے بھی کہوٹہ کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کی جانب سے لگائے جانے والے کیمپ اور آگاہی مہم کا جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق نے کہا کہ ڈینگی سے بچاو کے حوالے سے عوام علاقہ احتیاطی تدابیر کو اپنائیں پانی کو جمع نہ ہونے دیں گھروں کے اندر اور باہر صفائی کو یقینی بنائیں جبکہ تاجر بلخصوص ٹائر کی دوکانوں والے پانی جمع نہ ہونے دیں ڈینگی کے پھیلاو میں اضافہ ہو رہا ہے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر کے موزی مرض سے نمٹا جائے انھوں نے اس موقع پر راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کہوٹہ کو صفائی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کیں جبکہ انھوں نے مختلف گھروں اور دوکانوں میں جا کر چیکنگ بھی کی اور ڈینگی بچاو مہم کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اس موقع پر چیف آفیسر نبیل، منیجرآر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ ماجد ستی، و دیگر انتظامیہ بھی انکے ہمراہ تھی۔
سابق ممبر میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ فیصل عزیز حج کی سعادت حاصل کر کے وطن پہنچ گ
Former member Municipal Committee Kahuta Raja Faisal Aziz returns home after Hajj
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23جولائی2022)
سابق ممبر میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ فیصل عزیز حج کی سعادت حاصل کر کے وطن پہنچ گے۔حاجی ملک عبدالروف سمیت دیگر سابق ممبران ایم سی کہوٹہ نے ان کو گھر جا کر مبارکباد پیش کی۔گذشتہ روز قبل سابق ممبر میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ فیصل عزیز حج کی سعادت حاصل کر کے وطن پہنچ گے راجہ فیصل عزیزکو حج کی سعادت حاصل کرنے پرسابق وائس چیئرمین ایم سی کہوٹہ ملک غلام مرتضیٰ،سابق ممبران ایم سی کہوٹہ،حاجی ملک عبدالروف، قاضی اخلاق احمد کھٹڑ، قاضی عبدالقیوم،ملک عثمان دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نمبردار راجہ فیصل،ملک شوکت،ملک محمد سعید،ملک عبدالقیوم و دیگرنے انکی رہائشگاہ جا کر انکو مبارکباد پیش کی۔