Kahuta; Abdul Majeed Mughal arrived at Bawa Farid Central Secretariat to congratulate Raja Sagheer Ahmad
عبد المجید مغل یو سی دکھالی سے ایک عظیم الشان جلوس کے ساتھ راجہ صغیر احمد کو مبارکباد دینے کے لیے باوا فرید مرکزی سیکرٹریٹ پہنچے
Kabir Ahmed JanjuaJuly 21, 2022
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22جولائی2022) معروف سیاسی وسماجی شخصیت سینئر رہنما و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات عبد المجید مغل یو سی دکھالی سے ایک عظیم الشان جلوس کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن کے حلقہ ی پی سات کے کامیاب ہونے والے امیدوار راجہ صغیر احمد کو مبارکباد دینے کے لیے باوا فرید مرکزی سیکرٹریٹ پہنچے اور یو سی دکھالی کی عوام کی طرف سے مبارکباد پیش کی اور ایک خوبصورت قیمتی راڈو گھڑی تحفے کے طور پر پیش کی جو ہمیشہ ان کو اس کامیابی کی یاد دلاتی رہے گی راجہ صغیر نے تمام یوسی اور خاص طور پر عبد المجید مغل کا شکریہ ادا کیا جنکی کاوشوں سے انہیں فیصلہ کن لیڈ 2040 ووٹ کی ملی جو کہ حلقہ پی پی 7 کی سب سے زیادہ لیڈ تھی اور اس لیڈ نے ان کی کامیابی میں بہت اہم کردار ادا کیا ان کے ساتھ ایڈوکیٹ رضا الرحمن منتظم بنگش چیئرمین دکھالی کونسلر دکھالی ساجد صدیقی راشد صدیقی سعید صدیقی عدنان مرزا بشارت مرزا شاہد مغل ذیشان مغل راجہ طاہر اور دیگر احباب نے بھی جلوس میں شرکت کی اور مبارکباد پیش کی۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 22 July 2022) Well-known political and social figure senior leader and senior vice president Pakistan Muslim League-N United Arab Emirates Abdul Majeed Mughal from UC Dakhali came with delegation to congratulate the successful candidate of Pakistan Muslim League-N Constituency PP7 Raja Saghir Ahmed with a grand procession. Organizer Bangash Chairman Dukhali Councilor Dukhali Sajid Siddiqui Rashid Siddiqui Saeed Siddiqui Adnan Mirza Basharat Mirza Shahid Mughal Zeeshan Mughal Raja Tahir and other friends also participated in the procession and congratulated Raja Saghir.
پنجاب میں حکومت پی ٹی آئی کی آئے گئی, سردار مظہراقبال آف ڈھوک گلہ
PTI Will form Government in Punjab, Sardar Mazhar Iqbal of Dhok Galla
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22جولائی2022) پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت سردار مظہراقبال آف ڈھوک گلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تخت لاہور پرپی ٹی آئی کا حق ہے انشاء اللہ پنجاب میں حکومت پی ٹی آئی کی آئے گئی ہمارے ارکان پورے ہیں انشاء اللہ کامیابی ہو گی ضمنی الیکشن میں ووٹ پی ٹی آئی کو دیکر اپنے محبوب قائد عمران خان سے اپنی محبت کا ثبوت پیش کیا ہے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی واضح برتری پر ووٹروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت سردار مظہراقبال آف ڈھوک گلہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جس طرح عوام نے اپنے نمائندوں کو کامیاب کرایا یہ ان کا اپنے قائدسے والہانہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت یہ سب ممکن ہوا۔انہوں نے کہا کہ بزرگ نوجوان اور خواتین نے بڑھ چڑھ کر ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اور پاکستان تحریک انصاف کے مخالفین کو مسترد کرتے ہوئے شکست فاش دی یہ عوام کا اپنے قائد عمران خان کی سابق دور کی گئی عوام دوست پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام مسلم لیگ ن کی حکومت سے بیزار ہیں اور وہ دوبارہ عمران خان کو بطور وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں اس سے ثابت ہوا کہ عمران خان کے بیانیے کو عوام نے تسلیم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے جو عمران خان کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے جدوجہد کی ہے اور اس کا ثمر انہیں ملا ہے۔
راجہ صغیر احمدکو کامیابی پر مبارکباد,کونسلر راجہ گلزار گلزاری
Congratulations to Raja Sagheer Ahmed on his success, Councilor Raja Gulzar Gulzari
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22جولائی2022) کونسلر راجہ گلزار گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقہ پی پی سیون سے راجہ صغیر احمدکو کامیابی پر مبارکباد پیش کر تا ہوں اپنی وارڈ کی غیور عوام کا شکریہ ادا کر تا ہوں کہ جنہوں نے میر اساتھ دیا اور مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کو554ووٹ کی لیڈ سے کامیابی دی میں اہلیان نتھوٹ، دڑیوٹ وارث، میرا اور ڈھوک جاوا کی عوام کا تہ دل سے مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ایک منظم سیاسی جماعت ہے، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کرنے پر حکومت کیخلاف عوامی ردعمل آیا جسے مسلم لیگ(ن) کی قیادت میں کھلے دل سے تسلیم کرکے بڑے پن کااظہار کیاآئندہ مسلم لیگ(ن) پہلے سے زیادہ طاقت اور توانائی کے ساتھ میدان میں آئے گی راجہ گلزار گلزاری نے مزید کہا کہ مزید کہاکہ پاکستان کی معیشت کی تباہی اور مہنگائی کے ذمہ دارعمران نیازی ہیں،انہوں نے اپنے دور اقتدار میں ملک کو اقتصادی،معاشرتی اور سیاسی حوالے سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔