کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،20جولائی,2022)—حلقہ پی پی سات کلر کہوٹہ کے ضمنی الیکشن میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد کو کامیاب قرار دے دیا دیا الیکشن کمیشن نے رات ڈیڑھ بجے نتائج کا اعلان کیا ریٹرننگ آفیسر کے اعلان کے مطابق مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد 68906 ووٹ لے کر کامیاب قرار دے دیئے گئے پی ٹی آئی کے کرنل شبیر اعوان نے 68857 ووٹ حاصل کیئے اس طرح مسلم لیگ ن نے یہ الیکشن 49 ووٹ سے جیت لیا ٹی ایل پی کے حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے 14775 آزاد امیدوار بریگیڈیئر وسیم جنجوعہ نے 3084 اور جماعت اسلامی کے تنویر احمد نے 1661 ووٹ حاصل کیئے تتائج کے اعلان سے قبل پی ٹی آئی جیت کا جشن منا چکی تھی مگر رات گئے گنتی میں مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد ایک بار پھر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, July 20, 2022) – After a nerve-wracking contest in the by-election of PP7 Kallar Kahuta constituency, Raja Saghir Ahmed of PML-N was declared successful by the Election Commission at 1:30 am. According to the announcement of the returning officer, Raja Saghir Ahmed of PML-N was declared successful by getting 68906 votes, Colonel Shabbir Awan of PTI got 68857 votes, thus PML-N won this election by 49 votes. TLP’s Hafiz Mansoor Zahoor Langriyal got 14775 votes, independent candidate Brigadier Waseem Janjua got 3084 votes and Jamaat-e-Islami’s Tanveer Ahmed got 1661 votes. Raja Saghir Ahmed of PML-N was once again elected a Member of the Punjab Assembly.
کرنل محمد شبیر اعوان کی جانب سے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے لیئے دی گئی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کردی
The application for recounting of votes by Colonel Muhammad Shabbir Awan was rejected
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،20جولائی,2022)—صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی سات کے ضمنی انتخاب کے ریٹرننگ آفیسر نے رات گئے پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل محمد شبیر اعوان کی جانب سے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے لیئے دی گئی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کردی
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی سات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا معاملہ،سارادن انتظار کے باوجود کوئی فیصلہ نہ ہو سکا
Kahuta; The issue of recounting of votes in PP-7 Constituency of the Provincial Assembly, no decision could be taken despite waiting all day
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،20جولائی,2022)—صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی سات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا معاملہ،سارادن انتظار کے باوجود کوئی فیصلہ نہ ہو سکا،ریٹرننگ آفیسر نے تمام امیدواروں کو آج کہوٹہ طلب کر رکھا تھا جہاں فریقین کے وکلا نے مختلف دلائل دیئے کرنل شبیر اعوان کے وکیل دوبارہ گنتی پر اصرار کرتے رہے جبکہ راجہ صغیر احمد کے وکیل اس کی مخالفت کرتے رہے۔ ریٹرننگ آفیسر نے شکایت کنندہ سے کہا کہ وہ کسی بھی جگہ بے قاعدگی دھاندلی کے ثبوت پیش کریں اس کے علاؤہ دوبارہ گنتی کا کوئی جواز نہیں پہلے بتایا جائے کہ خرابی اور دھاندلی کہاں پر ہوئی جبکہ راجہ صغیر احمد نے دوبارہ گنتی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے بلاجواز مطالبہ قرار دیا جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے اپنا فیصلہ اڑھائی بجے سنانے کا اعلان کیا پھر بتایا گیا کہ فیصلہ شام ساڑھے چھ بجے سنایا جائے گا پھر شام گئے بتایا گیا کہ فیصلہ رات ساڑھے نو بجے فریقین کو بذریعہ فون سنایا جائے گا اس طرح فریقین اور ان کے حامی سارا دن کہوٹہ میں کسی بھی فیصلے کے منتظر رہے مگر کوئی اعلان نہ ہو سکا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, July 20, 2022)- The issue of recounting of votes in PP-7 constituency of the provincial assembly, no decision could be taken despite waiting all day, the returning officer called all the candidates today. where the lawyers of the parties gave different arguments, Colonel Shabbir Awan’s lawyers kept insisting on the recount while Raja Sagheer Ahmed’s lawyers kept opposing it. The Returning Officer asked the complainant to produce evidence of irregularity and rigging anywhere and there is no justification for recounting and first tell where the irregularities and rigging took place while Raja Sagheer Ahmed strongly opposed the recounting. He called it an unjustified demand, after which the returning officer announced that his decision would be announced at 2:30 p.m., then it was told that the decision would be announced at 6:30 in the evening. The parties and their supporters were waiting for any decision in Kahuta all day, but no announcement could be made.
جنرل ریٹائرڈ ظہیر اسلام راجہ اور بریگیڈیئر شازم الحق جنجوعہ کو سیاست میں حصہ لینے اور الیکشن لڑنے کا چیلنج،راجہ صغیر احمد
General Retired Zaheer Islam Raja and Brigadier Shazamul Haq Janjua are challenged to participate in politics and contest elections by Raja Saghir Ahmed
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،20جولائی,2022)—)حلقہ پی پی سات سے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کے مخالفین پر کاری وار،جنرل ریٹائرڈ ظہیر اسلام راجہ اور بریگیڈیئر شازم الحق جنجوعہ کو سیاست میں حصہ لینے اور الیکشن لڑنے کا چیلنج،راجہ صغیر احمد نے اپنی رہائشگاہ مٹور میں مبارکباد دینے آنے والے لوگوں کی کثیر تعداد سے خطاب کرتے ہوئے جہاں حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا وہیں مخالفین کو بھی للکارتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ جنرل ظہیر اسلام کو اگر سیاست کا شوق ہے تو یہ سیاسی میدان میں میرے رنگروٹ بن کر سیاست کریں۔انہوں ایک دوسرے مخالف ریٹائرڈ بریگیڈیئر شازم الحق جنجوعہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ میرا ایک مکا برداشت نہیں کرسکتے میری ہارٹ سرجری ہوئی ہے اس کے باوجود میرا مکا بہت کام کرتا ہے شازم الحق سیاست میں آئیں کونسلر کا الیکشن لڑ کر دکھا دیں؟یاد رہے کہ ضمنی الیکشن میں جنرل ظہیر السلام اپنا پولنگ اسٹیشن بھی ہار گئے تھے۔
سابق ایم پی اے چوہدری محمد خالد مرحوم کے علاقے کے تمام پولنگ اسٹیشنوں سے شیر کو کامیابی دلا کر ثابت کردیا کہ پیپلز پارٹی آج بھی عوام میں مقبول ہے
People’s Party is still popular among the people, Ch Zaheer
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،20جولائی,2022)—پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا ہے کہ جو لوگ کہتے تھے کہ پیپلز پارٹی ختم ہو چکی ہے ان کو میں بتانا چاہتا ہوں کہ پیپلز پارٹی نے اپنے سابق ایم پی اے چوہدری محمد خالد مرحوم کے علاقے کے تمام پولنگ اسٹیشنوں سے شیر کو کامیابی دلا کر ثابت کردیا کہ پیپلز پارٹی آج بھی عوام میں مقبول ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے علاقے میں بروٹہ،دھمنوہا،پلالہ،،دھمنوہا،سیالی عمر خان، منجھاڑ کے پولنگ اسٹیشنوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار کو اپنی ہی یوسیز میں شکست دے کر پی ڈی ایم کے امیدوار راجہ صغیر کی کامیابی پر مہر لگا دی۔پی ٹی آئی کے سابق تحصیل صدر آصف کیانی اور اب کے سابق چیئرمین یوسی راجہ علی اصغر بھی اپنے پولنگ اسٹیشن ہار گئے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ سیاست سے دستبردار ہر گز نہیں ہوں گے میں نے اعلان کیا تھا کہ راجہ صغیر سموٹ اور تحصیل کلر سیداں سے کامیاب ہوں گے نتائج دیکھ لیں وہ یوسی سموٹ اور تحصیل کلرسیداں سے بھی مخالف امیدوار پر برتری لینے میں کامیاب رہے ہیں۔
پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی واضح برتری پر ووٹروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔راجہ ساجد جاوید
Raja Sajid Javed pays tribute to the voters for the clear superiority of the PTI candidates in the by-elections of Punjab
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،20جولائی,2022)— پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی واضح برتری پر ووٹروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جس طرح عوام نے اپنے نمائندوں کو کامیاب کرایا یہ ان کا اپنے قائدسے والہانہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت یہ سب ممکن ہوا۔انہوں نے کہا کہ بزرگ نوجوان اور خواتین نے بڑھ چڑھ کر ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اور پاکستان تحریک انصاف کے مخالفین کو مسترد کرتے ہوئے شکست فاش دی۔یہ عوام کا اپنے قائد عمران خان کی سابق دور کی گئی عوام دوست پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام مسلم لیگ ن کی حکومت سے بیزار ہیں اور وہ دوبارہ عمران خان کو بطور وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں اس سے ثابت ہوا کہ عمران خان کے بیانیے کو عوام نے تسلیم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے جو عمران خان کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے جدوجہد کی ہے اور اس کا ثمر انہیں ملا ہے۔
میری بہو اور پوتا دونوں غائب پائے گئے۔محمود حسین
Both my daughter-in-law and grandson were found missing. Mahmoud Hussain
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،20جولائی,2022)—محمود حسین نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں گزشتہ شب گھر میں سویا ہوا تھا اور میرے گھر میں موجود میری بہو (ن)اور پوتا بھی موجود تھا۔ صبح قریب پانچ بجے،میری بہو اور پوتا دونوں غائب پائے گئے۔میرا بیٹا جس کی بیوی ہے وہ روزگار کے سلسلے میں ابو ظہبی میں مقیم ہے۔میری بہو کا فرخ جاوید کیساتھ تعلقات تھے اور ہمارے منع کرنے کے باوجود فرخ باز نہ آیا اور میری بہو اور پوتے کو ورغلا پھسلا کر اغواء کر کے لے گیا۔میری بہو جاتے ہوئے گھر سے چھ تولے وزنی طلائی زیورات اور تین لاکھ روپے کی رقم بھی ہمراہ لے گئی۔