DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Fighting had continued at Narh, Panjwar and other polling stations

نڑھ۔پنجواڑ۔اور دیگر علاقوں میں۔پولنگ کے دوران۔لڑائی جھگڑے جاری رہے

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،عمران ضمیر،19جولائی,2022)—پی۔ڈی۔ایم کے مسلم لیگی امیدوار راجہ صغیر احمد نے کانٹے دار اور دلچسپ مقابلے کے بعد تحریک انصاف کے کرنل (ر) شبیر اعوان کو حلقہ پی پی 07 کے ضمنی الیکشن میں شکست دے دی۔68906 ووٹ راجہ صغیر نے لیئے۔ جبکہ مدمقابل کرنل (ر) شبیر اعوان نے 68857ووٹ لیئے۔ مسلم لیگ (ن) کے راجہ صغیر غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق 49 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے۔پولنگ کے دوران 4400 پولیس افسران و جوان QRF فورس۔آرمی جوان تعینات تھے۔266 پولنگ اسٹیشنز میں سے 76انتہائی حساس۔جبکہ 72 پولنگ اسٹیشنز نارمل حساس قرار دیئے گئے۔نڑھ۔پنجواڑ۔اور دیگر علاقوں میں۔پولنگ کے دوران۔لڑائی جھگڑے جاری رہے۔آزاد امیدوار کرنل (ر) وسیم جنجوعہ۔جماعت اسلامی کے راجہ تنویر۔ تحریک لبیک کے حافظ منصور ظہور۔آزاد امیدوار انجینئر راجہ نزاکت بھی میدان میں موجود تھے۔راجہ صغیر کی انتخابی مہم کے دوران مریم نواز۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف۔سابق وفاقی وزیر مہرین انور راجہ نے کہوٹہ میں جلسہ اور اہم کردار ادا کیا۔ مسلم لیگی رہنماؤں ملک ابرار۔ شوکت جنجوعہ۔حافظ عثمان عباسی نے بھی جلسے اور کارنر میٹنگز کیں۔ لیگی کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔ آر۔ او آفس کہوٹہ میں رات گئے پولیس کی بھاری نفری موجود رہی۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, July 19, 2022)—PDM’s Muslim League candidate Raja Sagheer Ahmed defeated Tehreek-e-Insaf’s Colonel (retd) Shabbir Awan in constituency PP7 after a thorny and interesting contest. 68906 votes were taken by Raja Sagheer. While the competitor Colonel (retd) Shabbir Awan got 68857 votes. Raja Saghir of Muslim League (N) won by a margin of 49 votes . During the polling, 4400 police officers and QRF force. Army jawans were deployed. Out of 266 polling stations, 76 are highly sensitive. While 72 polling The stations were declared as normal sensitive. . During the polling, fighting continued in Narh, Panjwar and other areas. The PML-N League workers also danced to the beat of the dhol during night.  A heavy police force was present in Kahuta late at night.

 

پولیس کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے

The police personnel are always abused during election day at polling stations

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19جولائی2022)
پولیس اور الیکشن پاکستان میں جنرل الیکشن ہوں یا ضمنی پولیس کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے الیکشن ڈیوٹیز کے لئے مختلف سر کاری اداروں سے ملازمین ڈیوٹی سر انجام دیتے جن کو اضافی ڈیوٹی کرنے پر (ٹی اے،ڈی اے) فراہم کیا جاتا ہے جبکہ بد قسمتی سے پولیس وہ واحد ڈیپارٹمنٹ ہے جس پر اس طرح کے موقع پر شدید پریشانیوں، ظلم وزیادتی اور غیر انسانی سلوک کی بارش کردی جاتی ہے اور لاوارث کردیا جاتا ہے پنجاب میں ضمنی الیکشن کے انعقاد کے ساتھ ہی پولیس ملازمین کے ستھ شدید غیر انسانی سلوک شروع کردیا گیا ہے اور نفری کو الیکشن سے 2 دن پہلے ہی پولنگ اسٹیشنز پر بے یارو مددگار تعینات کردیا گیا ہے جہاں نہ تو ان کو کھانا فراہم کیا جارہا ہیاور نہ ہی سونے کے لیے جگہ موجود ہے ملازمین پانی بھی اس حبس کے موسم میں اپنی جیب سے خرید کر پی رہے ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پولیس کے اعلیٰ افسران اپنی سیٹ بچانے کے چکر میں پوری پولیس فورس کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں تعینات نفری میں اکثر بزرگ کانسٹیبل بھی شامل ہیں جو مختلف بیماریوں کی دوا استعمال کرتے ہیں کوئی انسولین لگانے کے لیے ترس رہا ہے تو کوئی اپنی دوا کھانے کو ایسے ہی ملازمین زمین پر سونے پر مجبور ہیں اور ان کے جسموں سے پسینے بہہ رہے ہیں اور یونیفارم گیلے ہیں اس طرح کے سلوک کرکے امید کی جا رہی ہے کہ یہ لوگ صبح 5 بجے الیکشن کے لیے تیار ہونگے اور ڈیوٹی کو بہتر طریقے سے سرا انجام دینگے جس پر صرف ہنسا ہی جا سکتا ہے کامیاب الیکشن کے انعقاد کے چکر میں پولیس کو برباد کیا جارہا ہے اور قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے پولیس کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا اور ایسا سلوک نہایت غیر آئینی۔غیر انسانی، غیر اخلاقی اور غیر قانونی عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے

راجہ صغیر احمد کو مبارکباد اور مسلم لیگ کا ساتھ دینے پر تمام ووٹروں کا شکریہ

Raja Saghir Ahmed congratulated and voters thanked for supporting PML-N

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19جولائی2022)
سابق وائس چیئرمین یوسی دکھالی معروف سیاسی و سماجی شخصیت عبد الحمید مغل کی محنتوں کا نتیجہ اپنے علاقے کے تمام پولنگ اسٹیشنوں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا حلقے بھر میں کامیاب ہونے پر راجہ صغیر احمد کو مبارکباد اور مسلم لیگ کا ساتھ دینے پر تمام ووٹروں کا شکریہ ادا کیا تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل حلقہ پی پی سیون میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے موقع پرسابق وائس چیئرمین یوسی دکھالی معروف سیاسی و سماجی شخصیت عبد الحمید مغل کی شب وروز محنتوں کے نتیجے میں اپنے علاقے کے تمام پولنگ اسٹیشنوں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمدکو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ان کی محنت کے نتیجے میں کوٹ سے مسلم لیگ ن نے321جبکہ پی ٹی آئی نے 286ووٹ حاصل کیے،کاکا سے مسلم لیگ ن نے 284،پی ٹی آئی 247،نوروز سے مسلم لیگ ن نے245پی ٹی آئی نے 204ووٹ حاصل کیے،نصیب سے مسلم لیگ ن نے 378جبکہ پی ٹی آئی نے 106ووٹ حاصل کیے،بھورہ حیال سے مسلم لیگ ن نے 354 جبکہ پی ٹی آئی نے 311نے ووٹ حاصل کیے۔

کرنل (ر) محمد شبیر اعوان نے الیکشن نتائج کو ماننے سے انکار کر دیا ری اکاؤٹینگ کی درخواست دے دی

Col. (retd) Muhammad Shabbir Awan refused to accept the election results and applied for recounting

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19جولائی2022)
پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل (ر) محمد شبیر اعوان نے الیکشن نتائج کو ماننے سے انکار کر دیا ری اکاؤٹینگ کی درخواست دے دی جسے آر او نے ری اکاؤٹینگ کی درخواست منطور کرتے ہوئے آج مورخہ19جولائی بروز منگل دن11:30بجے کہوٹہ کیمپ آفس میں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے 6امیدواران راجہ صغیر احمد، کرنل شبیر اعوان،حافظ منصور ظہور لنگڑیال،کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ، راجہ تنویر احمد، انجینئر راجہ نذاکت حسین یا ان کے امیدواران کے سامنے دوبارہ گنتی ہو گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button