DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The voter of MC Kallar Syedan will have to face the most difficulties in polling in PP-7 constituency of the provincial assembly today.

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی سات میں آج ووٹ پول کرنے میں سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا ایم سی کلرسیداں کے ووٹر کو کرنا پڑے گا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،17جولائی,2022)—صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی سات میں آج ووٹ پول کرنے میں سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا ایم سی کلرسیداں کے ووٹر کو کرنا پڑے گا الیکشن کمیشن ضلع راولپنڈی نے اپنی نااہلی غفلت اور لاپرواہی کی اصلاح نہ کی یہی وجہ ہے کہ آج کلر سیداں کے شہری اپنے گھروں کے قریبی پولنگ اسٹیشن ہونے کے باوجود وہاں ووٹ پول نہ کرسکیں گے گوجرخان روڈ پر واقعہ وارڈ طوطا کے لوگ تیرہ کلومیٹر دور جوچھہ ممدوٹ اور جوچھہ ممدوٹ کے لوگ بارہ کلومیٹر دور پھلینہ،پھلینہ کے لوگ گیارہ کلومیٹر دور سروہا،سروہا کے لوگ پھلینہ،لونی سلیال کے کلرسیداں شہر،کلر بائی پاس پر واقع وارڈ لونی جسیال کے ووٹ سات کلومیٹر دور گوجرخان روڈ پر گورنمنٹ بوائز کالج میں پول کیئے جا سکیں گے۔معصوم نگر اور جناح کالونی کے لوگ دوبیرن روڈ پر جوچھہ ممدوٹ،سروہا کے لوگ ڈریال،میرا سنگال کے موہڑہ بنی والا،مک کے کلر سیداں شہر،کلرسیداں شہر وارڈ ون کے کلر بدھال اور موہڑہ پھڈیال،کلرسیداں شہر وارڈ دو کے شہر سے باہر بیول روڈ پر واقع سکول منگلورہ،کلرسیداں شہر وارڈ تین کے لوگ شہر سے باہر کلر بدھال جا کر ووٹ پول کرسکیں گے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, July 17, 2022)- The voter of MC Kallar Syedan will have to face the biggest difficulties in polling in the PP-7 constituency of the provincial assembly today. This is the reason why the incompetent negligence and carelessness have not been corrected that today the citizens of Kallar Syedan ​​will not be able to vote there despite having a polling station near their homes but will be made to walk further to other polling stations.

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما علی محمد خان کاسموٹ میں بیرسٹر شہریار کی رہائشگاہ پر ایک اجتماع سے خطاب

Central PTI leader Ali Muhammad Khan addressing a gathering at the residence of Barrister Shehryar in Smot

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،17جولائی,2022)—پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ کلر کہوٹہ پر پوری اسلامی دنیا کو فخر ہے یہاں کی سرزمین نے ایٹم بم بنا کر نہ صرف شہرت حاصل کی بلکہ پاکستان کو بھی اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی ملک بنایا انہوں نے سموٹ میں بیرسٹر شہریار کی رہائشگاہ پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اسلامی دنیا کا لیڈر ہے اس نے دنیا کو اسلاموفوبیا کے مضر اثرات سے آگاہ کیا اس نے ملک کا نظام بدلنے کی کوشش کی۔عمران خان نے ملک کے فرسودہ نظام بدلنے کے لیئے اقدامات کیئے مگر غیر ملکی سازش کے ذریعے ان کے حکومت کو ختم کرکے غلاموں پر مشتمل حکومت قائم کی گئی اس طرح کا نظام ذیادہ عرصہ نہیں چل سکتا انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ عمران خان کی امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرتے ہوئے ضمنی الیکشن میں ہی ٹی آئی کے امیدوار کرنل شبیر اعوان کا ساتھ دیں،امیدوار پی پی سات کرنل شبیر اعوان نے کہا کہ ضمنی الیکشن کی بڑی اہمیت ہے اس نے پنجاب کی حکومت سازی میں اہم کردار ادا کرنا ہے عوام ہی ٹی آئی کو ووٹ دیں تاکہ ہم چوہدری پرویز الہی کو وزیراعلی پنجاب منتخب کرسکیں۔

لونی جندراں کے لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں,چوہدری محمد ریاض

The people of Looni Jandran deserve congratulations, Chaudhry Muhammad Riaz

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،17جولائی,2022)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ لونی جندراں کے لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے سیاسی گروہی اور ذاتی اختلافات ترک کرکے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے اس احسن فیصلہ پر میں چوہدری جاوید،چوہدری غضنفر سمیت سب کا بیحد مشکور ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں شہر کی وارڈ لونی جندراں میں پی ٹی آئی کے سرگرم رہنما چوہدری محمد جاوید کی رہائشگاہ پر منعقدہ آرائیں برادری کے ایک متفقہ نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے کیا جس کی صدارت برادری کے بزرگ الحاج اسلم بانی نے کی،چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ہر زمہ دار شہری ملک کو عمرانیہ فتنوں سے محفوظ رکھنے کے لیئے نواز شریف کا ساتھ دے انہوں نے لیگی امیدوار راجہ صغیر احمد کی غیر مشروط حمایت پر لونی جندراں کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا،سابق چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر،راجہ محمد نوید،چوہدری تنویر اختر شیرازی،نمبردار پرویز،چوہدری توقیر اسلم،طارق منہاس نے بھی خطاب کیا۔

سپریم کورٹ نے عمران خان کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اس کے غیر ملکی سازش کے بیانیئے کو بھی مسترد کردیا

The Supreme Court declared Imran Khan a liar and rejected his foreign conspiracy narrative

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،17جولائی,2022)—پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری راجہ خرم پرویز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اس کے غیر ملکی سازش کے بیانیئے کو بھی مسترد کردیا پیپلز پارٹی کا ہر جیالا سترہ جولائی کو شیر کے نشان پر ہی مہر لگائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شام چوآخالصہ شہر میں ایک انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کے میزبان اسجد علی جنجوعہ تھے جبکہ تقریب جی صدارت سابق چیئرمین سید راحت علی شاہ نے کی اور نظامت کے فرائض اسحاق حیدری نے سرانجام دیئے۔راجہ خرم پرویز نے کہا کہ سپریم کورٹ سے قبل پارلیمانی کمیٹی اور قومی سلامتی کمیٹی بھی یہ قرار دے چکی ہیں کہ مراسلہ میں کسی غیر ملکی سازش کا کوئی ثبوت نہیں ہے انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ جو خود کو بھٹو کا جیالا سمجھتا ہے وہ سترہ جولائی کے ضمنی الیکشن میں شیر کے نشان پر مہر لگا کر راجہ صغیر احمد کو کامیاب کرے۔امیدوار راجہ صغیر احمد نے کہا کہ میں نے لاہور میں پوٹھوہار کا نام بلند کیا میں نے اپنے زور درا مکے کے ذریعے پنجاب اسمبلی میں ایک بڑے فتنہ کو جبڑا توڑ کر حمزہ شہباز کو وزیراعلی بنایا۔میں نے ساڑھے تین برس میں ریکارڈ ترقیاتی کام کریں عوام مجھے کامیاب کریں میں ایک برس میں تین برس کے کاموں سے زیادہ کام کروں گا تقریب سے سابق چیئرمین سید راحت علی شاہ نے بھی خطاب کیا اور چوآخالصہ شہر کی مختلف برادریوں کی جانب سے مسلم لیگی امیدوار راجہ صغیر احمد کی حمایت پر ان کا آہنی طرف سے اور راجہ قمر مسعود کی جانب سے دلی شکریہ ادا کیا۔

راجہ جاویداخلاص کا ڈھوک حسنال نلہ مسلماناں،پیر حالی چوآ خالصہ میں انتخابی جلسوں سے خطاب

Raja Javed Ikhlas’s public address in Dhok Hasanal Nala Muslimana, Pehr Hali and Choa Khalsa

File photo of Raja Javed Ikhlas

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،17جولائی,2022)—مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاویداخلاص نے کہا ہے کہ کلرسیداں اور قانون گو حلقہ چوآخالصہ نے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگی امیدوار راجہ صغیر احمد کی بھاری اکثریت سے کامیابی کا فیصلہ دے دیا ہے اب رسمی کاروائی باقی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھوک حسنال نلہ مسلماناں،پیر حالی چوآ خالصہ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیدوار حلقہ پی پی سات راجہ صغیر احمد نے کہا کہ عمران خان خود روز یو ٹرن لیتے ہیں وہ یوٹرن کے فوائد بھی بتاتے ہیں میں نے اگر ایک یوٹرن لے لیا تو پھر وہ ناراض کیوں ہیں؟انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے ستر برس کے حاصل غیر ملکی قرضہ حاصل کیا کوئی میٹرو بنی نہ موٹر وے کوئی بجلی کا کارخانہ لگا نہ کوئی میگا پراجیکٹ سامنے آیا قوم پوچھنا چاہتی ہے کہ عمران بتائیں یہ قرضے کی رقم کہاں گئی؟ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پنکی پیرنی فرح گوگی نے لوٹ سیل لگا رکھی تھی عوام ان بہروپیوں کو اب پہچان چکے ہیں میں نے پی ٹی آئی کو پہلے بھی شکست دی تھی اس بار پھر شکست فاش دوں گا۔اس موقع پر سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی نے بھی خطاب کیا۔

جناح کالونی کو پانی سے محروم رکھ کر کئی دوسری بستیوں اور افراد کو نوازا جا رھا ہے

Jinnah Colony deprived of water, many other settlements and individuals are being given their water supply

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،17جولائی,2022)—کلرسیداں شہر کی بستی جناح کالونی کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں گزشتہ کئی ایام سے پانی کی فراہمی معطل ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے بار بار ہاددھانیوں کے باوجود جناح کالونی کو پانی سے محروم رکھ کر کئی دوسری بستیوں اور افراد کو نوازا جا رھا ہے جو قرین انصاف نہیں ادہر بلدیہ کلرسیداں کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ چند ایام قبل بارشوں سے نالہ کانسی میں آنے والی شدید طغیانی اور پانی کا ریلا واٹر سپلائی اسکیموں کے کنوؤں اور موٹروں میں داخل ہو جانے سے سارا نظام معطل ہو گیا تھا اسے بحال کیا گیا تو بجلی کا ٹرانسفارمر جل گیا جسے اب تبدیل کردیا گیا ہے اور اتوار کے روز سے پانی کی فراہمی معمول کے مطابق شروع کردی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا کمال،یوسی چوآخالصہ کے موضع ٹکال کی ڈھوک بابا گوہر سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن کی ووٹ تیس کلومیٹر دور یوسی منیاندہ کے آخری گاؤں بنائل میں منتقل کردی گئی

Dhok Baba Gohar resident made to to vote in Banhal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،17جولائی,2022)—الیکشن کمیشن کا کمال،یوسی چوآخالصہ کے موضع ٹکال کی ڈھوک بابا گوہر سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے جاں نثار ساتھی مسعود مندری کی ووٹ تیس کلومیٹر دور یوسی منیاندہ کے آخری گاؤں بنائل میں منتقل کردی گئی وہ ساری زندگی مقامی طور پر ہی ووٹ پول کرتے رہے اس بار ان کی ووٹ تیس کلومیٹر دور بنائل بغیر کسی درخواست کے الیکشن کمیشن نے خود ہی منتقل کردی ان کا کہنا ہے کہ وہ تیس کلومیٹر دور بنائل بھی جاکر اپنی ووٹ مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کو ہی دیں گے ادہر کلر سیداں کے ایک گھرانہ کی صرف دو ووٹ ہی پول کے لیئے دستیاب ہیں گھر کے باقی افراد کے ووٹ دریالہ سیگن یوسی سوئیں چیمیاں گوجرخان میں درج ہیں۔

راجہ حسن اختر کو گاؤں بگلہ راجگان میں سپرد خاک کردیا گیا

Raja Hasan Akhtar was laid to rest in village Bagla Rajgan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،17جولائی,2022)—سابق رکن پنجاب اسمبلی اور امیدوار حلقہ پی پی سات راجہ صغیر احمد کی اہلیہ کے ماموں راجہ حسن اختر کو گاؤں بگلہ راجگان میں سپرد خاک کردیا گیا یہ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر کے دورہ کلرسیداں کے موقع پر اسٹیج پر پہنچے ہی تھے کہ ان کی طبیعت خراب ہوگئی ریسکیو نے انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کرسیداں منتقک کیا جہاں وہ دم توڑ گئے تھینماز جنازہ دربارعالیہ بگھار شریف کے سجادہ نشین ڈاکٹر صاحب زادہ ساجد الرحمان نے پڑھائی جس میں سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،کرنل محمد شبیر اعوان،محمود شوکت بھٹی جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلر سیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی، مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ،راجہ ندیم احمد،محمد صفدر کیانی،راجہ محمد خالد،بابو ظفر اقبال،خان شبیر خان،اکرام الحق قریشی،عبدالعزیزپاشا اور دیگر نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button