DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Raja Hassan Akhtar of Rochdale passed away at Marayam Nawaz public rally in Kallar
کلر سیداں میں مریم نواز کے جلسے میں راجہ حسن اختر آف راچڈیل انتقال کرگئے۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،16جولائی,2022)—مریم نواز کے دورہ کلرسیداں کے موقع پر اسٹیج پر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرجانے والے راجہ حسن اختر علاقہ بھر کی معتبر شخصیت تھیں یہ برطانیہ کے شہر راچڈیل میں قیام پزیر تھے گزشتہ ماہ ہی برطانیہ سے پاکستان آئے تھے یہ گزشتہ روز مریم نواز کے دورہ کلر سیداں کے موقع پر اسٹیج پر موجود تھے کہ ان کی حالت غیر ہوگئی۔ریسکیو نے انہیں ٹی ایچ کیو کلرسیداں منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گئے تھے ان کا سارا خاندان برطانیہ میں قیام پذیر ہے جن کی آج پاکستان آمد کے بعد انہیں گاؤں بگلہ راجگان میں نمازجنازہ کے بعد سپرد خاک کیا جائے گا مرحوم کا شمار دربار مجددیہ بگھار شریف کے محبان میں ہوتا تھا۔
