مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16جولائی2022) پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کرنل محمد شبیر اعوان کی حمائت کا سلسلہ بددستور جاری سیاسی پوزیشن مضبوط سے مضبوط موضع دڑھیا کے کثیر تعداد میں معززین نے کرنل محمد شبیر اعوان کی حمائت کا اعلان کر دیا گذشتہ روز قبل موضع دڑھیا کی ڈھوک ٹھنڈا پانی میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کرنل محمد شبیر اعوان کے اعزاز میں میٹنگ کا انعقاد بھٹی برادری، کیانی برادری، منہاس اور قریشی برادری کی مختلف شخصیات نے کرنل شبیر اعوان کی حمایت کا اعلان کر دیا میٹنگ میں صہیب ظفر بھٹی ایڈووکیٹ، محمد لطیف بھٹی،راجہ عمر جنجوعہ آف جھنڈی، حسین کیانی، جلیل کیانی، طاہر محبوب کیانی، فیصل منہاس، محمد یامین قریشی، ٹھیکدار اظہر ڈھوک چھپڑ و دیگر شریک تھے کرنل محمد شبیر اعوان نے اس موقع پر تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔
Mator, Kahuta: Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 16 July 2022) The series of support for PTI’s nominated candidate, Colonel Muhammad Shabbir Awan, continues to expand daily. A meeting was organized in the honor of PTI’s nominated candidate, Colonel Muhammad Shabbir Awan. Various personalities from Bhatti community, Kayani community, Minhas, and Qureshi community declared their support for Colonel Shabbir Awan. Umar Janjua of Jhandi, Hussain Kayani, Jalil Kayani, Tahir Mehboob Kayani, Faisal Minhas, Muhammad Yamin Qureshi, contractor Azhar Dhok Chhapar and others were present. Colonel Muhammad Shabbir Awan thanked all the friends for their support on this occasion.
راجہ صغیر احمد عوامی طاقت سے کامیاب ہو کر ایک مر تبہ پھر عوامی خدمت کے سلسلے کو دوبارہ شروع کر یں گے
Raja Saghir Ahmed will once again resume the series of public service after succeeding with public power
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16جولائی2022) مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ علی اصغر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز کے تاریخی جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں ہیں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر دیکھ کر سیاسی مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو گے ہیں کل 17جولائی کا سورج راجہ صغیر احمد کی کامیابی کی “نوید”لے کر طلوع ہو گاراجہ صغیر احمد عوامی طاقت سے کامیاب ہو کر ایک مر تبہ پھر عوامی خدمت کے سلسلے کو دوبارہ شروع کر یں گے عوام ملک میں صحت مندانہ سیاسی سرگرمیوں کے فروغ اور نفرت تشدد گالم گلوچ کی سیاست کو ہمیشہ کے لیئے دفن کرنے کے لیئے سترہ جولائی کو شیر کے نشان پر مہر لگائیں۔ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ علی اصغرنے مسلم لیگی سیکرٹریٹ سکوٹ میں اہلیان علاقہ اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق کونسلر رانا نصرت،سعید، سردار محمود،راجہ ولید،صوبیدار خالد، راجہ شیراز، راجہ جمیل بھی موجود تھے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ علی اصغرنے اہل علاقہ پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو پی ٹی آئی کی نفرت پر مبنی سیاست سے بچائیں ہمارا معاشرہ اس تقسیم کا متحمل نہیں ہوسکتاانشاء اللہ کل 17جولائی کا سورج راجہ صغیر احمد کی کامیابی کی “نوید”لے کر طلوع ہوگا۔