Kallar Syedan; Raja Saghir Ahmed refused to come on stage at Maryam Nawaz rally in Kallar Syedan
مسلم لیگ ن کے کلر سیداں میں منعقدہ جلسے میں راجہ صغیر احمد ڈائس سے خطاب کے لیے بار بار پکارے جانے کے باوجود اس وقت تک اٹھ کر نہ آئے جب تک ان کے ساتھی کو اسٹیج پر آنے کی اجازت نہ دی گئی۔
Ikram Ul Haq QureshiJuly 14, 2022
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،15جولائی,2022)—مسلم لیگ ن کے کلر سیداں میں منعقدہ جلسے میں اسٹیج پر چڑنے میں کئی افراد کو خراشیں آئیں،ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔امیدوار حلقہ پی پی 7راجہ صغیر احمد ڈائس سے خطاب کے لیے بار بار پکارے جانے کے باوجود اس وقت تک اٹھ کر نہ آئے جب تک ان کے ساتھی کو اسٹیج پر آنے کی اجازت نہ دی گئی۔ مریم نواز کے اسٹیج پر پہنچنے سے قبل ہی پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد اسٹیج پر موجودتھی،رش کی وجہ سے وہاں موجود گاؤں ممیام کے راجہ حسن اختر کی طبعیت خراب ہو گئی ریسکیو 1122نے انہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں پہنچایا جہاں ڈاکٹر انہیں ابتدائی طبی امداد مہیا کر ہی رہے تھے کہ وہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔دوسری جانب راجہ صغیر احمد کے ہمراہ کہوٹہ سے آنے والے جلوس کے کئی لوگوں کو اسٹیج تک پہنچنے کی اجازت نہ ملی جس کا راجہ صغیر احمد کو شدید ملال تھا وہ اسٹیج سے نکل کر بند گلی میں کھڑے اپنے کچھ کارکنوں کو اسٹیج پر لانے کے لیے بضد رہے مگر وہاں موجود سیکیورٹی نے کسی کو بھی اس راستے سے اوپر نہ جانے دیا اس دوران اسٹیج سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ، راجہ صغیر احمد کو تقریر کے لیے بار بار پکارتے رہے مگر وہ عدم دلچسپی کا اظہار کرتے رہے انہوں نے نیچے کھڑے کچھ ساتھیوں کو ہاتھ سے پکڑ کر اوپر لانے کی کوشش کی مگر ایسا ممکن نہ ہو سکا اور پھر انتظامیہ کچھ لوگوں کو بمشکل دوسرے راستے سے اسٹیج پر لے گئی جس کے بعد راجہ صغیر احمد نے ڈائس پر آ کر خطاب کیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, July 15, 2022) Candidate for PP7 constituency Raja Saghir Ahmed did not get up despite being repeatedly called to address and come on dice until his companion was allowed to come on stage. Even before Maryam Nawaz reached the stage, a large number of party leaders and workers were present on the stage. Due to the rush, Raja Hassan Akhtar of village Mamyam, who was present there, fell ill and died of a heart attack while doctors were providing first aid to him. On the other hand, many people in the procession coming from Kahuta with Raja Saghir Ahmed were not allowed to reach the stage. Raja Saghir Ahmed was very upset, He left the stage and stood in a dead end to bring some of his workers to the stage, but the security there did not allow anyone to cross the road. Meanwhile, stage secretary Shaukat Iqbal Janjua, kept calling Raja Saghir Ahmed for the speech but he kept showing disinterest. He grabbed some of the comrades standing below by the hand and tried to bring them up but it was not possible and then the administration could manage barely some people to stage from the other way. After which Raja Saghir Ahmed came on the dice and addressed.
کلر سیداں میں مریم نواز کے جلسے کی جھلکیاں
Highlights of Maryam Nawaz’s public rally in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،15جولائی,2022)—کلر سیداں میں مریم نواز کے جلسے کی جھلکیاں،مریم نواز نے اپنی تقریر کا آغاز تیرا ویر میرا ویر راجہ صغیر راجہ صغیر سے کیا، انہوں نے شاہد خاقان عباسی کو بڑا بھائی کہہ کر بھی مخاطب کیا اور جلسہ گاہ کی طرف ہاتھ ہلاتے ہوئے کہا کہ کلر کے میرے شیرو آپ کو نواز شریف اور مریم نواز کی طرف سے اسلام و علیکم۔ آج آپ کی بہن آپ کے پاس آئی ہے انہوں نے ابتدائی کلمات پوٹھوہاری زبان میں ادا کئیے اور کہا کہ آج قدم قدم پر لوگوں نے جس جوش اور جذبے سے میرا استقبال کیا میں آپ کی محبتوں پر آپ کی مشکور ہوں۔انہوں نے راجہ صغیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجھے بتا رہے ہیں کہ وہ جلسے میں شریک ہر ایک شخص کے نام اور گاؤں سے بھی آگاہ ہیں۔مریم نواز جب جلسے میں خطاب کے لیے پہنچیں تو پنڈال میں موجود مسلم لیگ ن،پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں نے نعرے بازی کے ساتھ پر جوش انداز میں اپنی اپنی جماعتو ں کے جھنڈے بھی لہرائے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ میں آلو پیاز کے نرخ معلوم کرنے نہیں آیا آج وہی شخص پودینہ اور دھنیے کے نرخ بتا رہا ہے۔انہوں نے اپنی تقریر میں عمران خان کو باربار فتنہ خان کہہ کر مخاطب کیا انہوں نے اپنی تقریر میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا بھی شکریہ ادا کیا انہوں نے تقریب کا اختتام پاکستان زندہ باد کے نعرے کے ساتھ کیا۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پوٹھوہاری زبان میں تقریرکرتے ہوئے کہا کہ میں “اج صرف دو گلاں کرساں باقی تقریر مریم نواز کرسن ” جلسے میں قرب و جوار سے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔انتظامیہ بارش کے باعث چار بجے تک پنڈال کے انتظامات میں مصروف نظر آئی۔کارکن پانچ بجے جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہوئے۔نظامت کے فرائض باری باری شوکت اقبال جنجوعہ، حافظ عثمان عباسی، کامران عزیز ایڈووکیٹ نے سر انجام دئیے۔جلسے کے انعقاد کے لیے انتظامیہ نے انتہائی احسن فول پروف انتظامات کر رکھے تھے۔روات سے کلر سیداں جلسے کے اختتام تک ہائی الرٹ رہا،ایک ہزار پولیس اہلکاروں نے یہاں فرائض سر انجام دئیے،45سے زائد ٹریفک وارڈنز نے خدمات سر انجام دیں۔اس کے علاوہ پولیس کے 2ایس ایس پی،4 ایس پی،16ڈی ایس پی اور ایلیٹ فورس بھی تعنیات رہی۔سٹیج پر بلٹ پروف ڈائس بھی رکھا گیا تھا،تقریب کے آغاز جے یو آئی کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے تلاوت کلام پاک کے ساتھ کیا اس موقع پر مسلم لیگی رہنما سابق چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
مریم نواز نے سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس کی رھائش گاہ جا کر ان کی اہلیہ بچوں اور دیگر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار
Maryam Nawaz visited the residence of former chairman of the municipality Sheikh Abdul Qadoos and expressed his heartfelt condolences to his wife, children and other family members
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،15جولائی,2022)—مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کلر سیداں آمد پر سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس کی رھائش گاہ جا کر ان کی اہلیہ بچوں اور دیگر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی بھی کی وہ تقریبا بیس منٹ تک وہاں موجود رہیں۔انہوں نے جلسہ عام میں بھی شیخ عبدالقدوس کا ذکرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج ان کی اہلیہ نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے انہیں انتخابی مہم میں شرکت سے منع کر رکھا تھا مگر انہوں نے اپنی جماعت کی محبت میں انتخابی جلسہ میں شرکت کرتے ہوئے اپنی جان دے دی جس جماعت میں ایسے وفا شعار لوگ موجود ہوں اسے شکست نہیں دی جاسکتی,مریم نواز تعزیت کے لیئے شیخ عبدالقدوس کے گھر گئیں تو شاہد خاقان عباسی،نثاع تنویر شیرازی بھی ان کے ہمراہ تھیں اس۔ موقع پر شاید عباسی نے راجہ طلال خلیل کی خدمات بارے بتایا تو مریم نواز نے راجہ طلال خلیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو راجہ طلال خلیل جیسے لوگوں ہر فخر ہےشیخ عبدالقدوس کے گھر گئیں تو شاہد خاقان عباسی،نثاع تنویر شیرازی بھی ان کے ہمراہ تھیں
عمران خان ملکی تاریخ کا پہلا سیاستدان ہے جسے سپریم کورٹ نے جھوٹا اور آئین شکن قرار دیاہے, مریم نواز
Imran Khan is the first politician in the history of the country who has been declared a liar and unconstitutional by the Supreme Court, Maryam Nawaz
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،15جولائی,2022)—مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ملکی تاریخ کا پہلا سیاستدان ہے جسے سپریم کورٹ نے جھوٹا اور آئین شکن قرار دیاہے عدالتی فیصلے میں عمران آئین توڑنے کا مرتکب ثابت ہوا سپریم کورٹ نے ہی غیر ملکی سازش کے عمران خان کے بیانیئے کو مسترد کرکے ثابت کردیا کہ عمران خان نے قوم سے جھوٹ بولا عدالتی فیصلے نے ثاقب نثار کے صادق آمین کے فیصلے کے بھی ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے،حکومت آئین شکنوں کے خلاف غداری کے مقدمات درج کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی شام کلرسیداں شہر میں حلقہ پی پی سات کے ضمنی امیدوار راجہ صغیر احمد کے ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں مسلم لیگ ن کے علاؤہ پاکستان پیپلز پارٹی،جمعیت علمائے اسلام کے بھی رہنماؤں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔نظامت کے فرائض مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ نے سرانجام دیئے۔مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے فتنہ خان کی جھوٹی سیاست کو اڑا کر رکھ دیا عمران خان ملکی تاریخ کا پہلا سیاستدان ہے جسے عدالت نے جھوٹا اور آئین شکن قرار دیا یہ بھی قرار دیا گیا کہ یہ آئین توڑنے کے مرتکب ہوا۔انہوں نے کہا کہ عمران تمہیں مبارک ہو تم نے تو ڈکٹیٹروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مقدس آئین توڑنے والوں پر غداری کے مقدمات چلائے اور آئین شکنوں کو ایسی کڑی سزا دے کہ آئندہ کوئی آئین شکنی کی جرات نہ کرسکے انہوں نے کہا کہ عدالت نے بیرونی سازش کے عمران خان کے بیانیئے کو بھی مسترد کردیا یہ بات بھی ثابت ہو گئی کہ عمران خان نے قوم سے جھوٹ بولا تھا یہ وہاں کوئی ثبوت نہ دے سکا اس نے سپریم کورٹ کو بھی جلسہ گاہ سمجھ رکھا تھا جہاں یہ گالیاں دے گا مگر سپریم کورٹ میں ایسا کچھ نہیں چلتا وہاں ثبوت مہیا کرنا ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے ثاقب نثار کے صادق و امین کے فیصلے کے بھی ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے فتنہ خان ملک کا بدقسمت سیاستدان ہے جسے سپریم کورٹ نے آئین شکن قرار دیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ جو عمران خان اپنی حکومت کے ہوتے ہوئے ہم سے سارے ضمنی الیکشن ہار گیا وہ آج دھاندلی کا رونا رو رھا ہے حالانکہ یہ شخص خود دھاندلی کا موجد اور بانی ہے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی اس کو کہتے ہیں کہ مخالف پارٹی سربراہ کو نااہل کرکے جیل میں ڈالا جائے مگر عمران تم تو دندناتے پھر رہے ہو۔باپ کا ساتھ دینے کے جرم میں بیٹی کو جیل میں ڈالنا دھاندلی ہے تمہارے بچے تو آرام سے لندن میں ہیں۔نوازشریف اور مریم نواز کے جلسوں کی کوریج کو دھاندلی کہتے ہیں مگر تم تو روز قوم کا مغز کھاتے ہو،تم نے دھاندلی سے ہمارے لوگوں سے ٹکٹ واپس کروائے ہم نے فتنہ خان کے کسی امیدوار کو الیکشن سے باہر نہیں کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان آؤ اور الیکشن میں ہمارا مقابلہ کرو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آج ایکس اور وائی پر دھاندلی کے الزامات لگا رہے ہیں انہیں معلوم نہیں کہ انگریزی اے بی سے شروع ہوتی ہے ایکس وائی زیڈ سے نہیں عمران خان آؤ میں تمہیں انگریزی سکھاؤں۔انہوں نے کہا کہ پی سے پنکی جی سے گوگی الف سے پنکی کا امیر بیٹا اور ان سب کا سرغنہ عمران خان ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو موٹروے سے اترتے ہوئے نوازشریف کے بورڈ نظر آتے ہیں عمران خان تم جس موٹروے سے گزرتے ہوئے یہ موٹروے بھی نواز شریف نے بنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے دل پر پتھر رکھ کر مشکل فیصلے کیئے ورنہ فتنہ خان تو بارودی سرنگیں بچھا کر گیا تھا ہم نے جان ہتھیلی پر رکھ کر ان بارودی سرنگوں سے پاکستان کو بچایا مشکل دور اب ختم آنے والے دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جس فتنہ خان نے تیل کے نرخ بڑھائے وہ آج قیمتیں کم کرنے کی باتیں کر رھا ہے بھلا تمہارا اس سے کیا تعلق ہے تم تو کہتے تھے کہ میں آلو پیاز کے نرخوں کے لیئے نہیں آیا مگر آج تم پودینہ اور دھنیا کے نرخ بھی بتاتے ہو۔ عمران خان پنجاب دشمنی پر چل پڑا ہے یہ ترقی اور پاکستان کا دشمن ہے ہم اسے پنکی گوگی کورے ڈور بنانے والوں کو اٹھا کر باہر پھینکیں گے،انہوں نے کہا کہ کلر کہوٹہ والے 17جولائی کو شیر پر مہریں لگائیں گے۔انہوں نے مسلم لیگی امیدوار راجہ صغیر احمد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن جیت چکے ہیں راجہ صغیر نے پی ٹی آئی کی جانب سے اٹھارہ کروڑ کی رشوت کی پیشکش کو ٹھکرایا ہے ان کا آج بھی دعویٰ ہے کہ وہ اس جلسہ عام میں شریک ایک ایک شخص کے نام اور گاؤں سے آگاہ ہیں انہوں نے تعاون پر پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کا بھی شکریہ ادا کیا۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،راجہ صغیر احمد،راجہ طلال خلیل نے بھی خطاب کیا۔
عمران خان کلر سیداں کے گاؤں بکھڑال میں آئے اور دو گھنٹے برگد کے درخت تلے بیٹھے رہے اور کوئی ایک ڈسپنسری تک بھی دے کر نہیں گئے, شاہد خاقان عباسی
Imran Khan came to Bakharal village and sat under a banyan tree for two hours and did not even give a single dispensary, Shahid Khaqan Abbasi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،15جولائی,2022)—مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف نرڑ آئے تھے انہوں نے گیس اور بجلی کے منصوبے دئیے تھے مگر عمران خان کلر سیداں کے گاؤں بکھڑال میں آئے اور دو گھنٹے برگد کے درخت تلے بیٹھے رہے اور کوئی ایک ڈسپنسری تک بھی دے کر نہیں گئے یہ کہوٹہ کے گاؤں پنجاڑ بھی گئے اور وہاں صرف ایک درخت ہی لگا کر واپس لوٹ آئے۔انہوں نے کہا کہ راجہ صغیر نے مسلم لیگ ن کے لیے اپنی نشست کی قربانی دی ہے ہم اس قرض کو 17جولائی کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر چکائیں گے۔ اس موقع پر سابق ارکان اسمبلی حنیف عباسی، چوہدری محمد ریاض، دانیال تنویر،ملک ابرار احمد، ملک افتخار احمد، راجہ جاوید اخلاص، محمود شوکت بھٹی، قمر الاسلام راجہ اور دیگر بھی موجود تھے۔پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر مہرین انور راجہ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری،میاں نواز شریف،بلاول بھٹو زرداری، شہباز شریف، مریم نواز کو مبارک ہو انہوں نے اپنی جدوجہد اور قیادت کے ذریعے ملک کو بچا کر فتنہ خان کے عزائم کو شکست فاش دی ہے۔کلر سیداں اور کہوٹہ کے لوگ 17جولائی کو روشن پاکستان کے لیے شیر کے نشان پر مہر یں لگائیں گے انہوں نے اپنی تقریر کا اختتام پی ڈی ایم زندہ باد کے نعرے سے کیا۔حلقہ پی پی 7کے امیدوار راجہ صغیر احمد نے کہا کہ آج کلر کے لوگوں نے پوٹھوہار کی نئی تاریخ رقم کی ہے نیازی آپ نے کہوٹہ میں جلسی کی ہے آؤ کلر سیداں میں ہمارا جلسہ دیکھو،انہوں نے کہا کہ میں کارکن مزدور آدمی ہوں ہر وقت ہر شخص کو دستیاب ہوں میرے مخالف امیدوار کہتے ہیں کہ وہ پل صراط پر کھڑے ہو کر شیک و ووٹ دینے والوں کو جہنم میں بھیجیں گے میرا انہیں مشورہ ہے کہ وہ پل صراط کو چھوڑیں 17جولائی کو ووٹ کے ذریعے میرا مقابلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ اتحادی جماعتوں کے بھی بے حد مشکور ہیں۔راجہ طلال خلیل نے کہا کہ قائد کی بیٹی کو کلر سیداں کی سر زمین پر خوش آمدید کہتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ضمنی انتخابات میں سب سے زیادہ برتری مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 7سے دے گی۔پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا کہ راجہ صغیر مسلم لیگ ن کے ہی نہیں پی ڈی ایم کے امیدوار ہیں ہم انہیں بھاری اکثریت سے کامیا ب کرائیں گے پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل شبیر نے بینظیر بھٹوسے بے وفائی کی ہم انہیں شکست دیں گے۔میرا پی ٹی آئی کے امیدوار کو مشورہ ہے کہ اب بھی وقت ہے وہ الیکشن چھوڑ کر ہماری صفوں میں آ جائے۔اجتماع سے راجہ جاوید اخلاص، محمود شوکت بھٹی، محمد اعجاز بٹ، چوہدری خضران، شیخ وسیم اکرم، پرویز اختر قادری، حاجی اخلاق حسین، راجہ ندیم احمد، چوہدری صداقت حسین، تنویر ناز بھٹی،محترمہ نثار تنویر شیرازی , افتخار احمد وارثی عابد حسین زائدی، شیخ حسن ریاض اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
مسلم لیگ ضیا پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل شبیر اعوان کے ساتھ ہے, محمد اعجاز الحق
PML-Zia is with PTI candidate Col Shabbir Awan in PPP-7 by-election, Muhammad Ijaz-ul-Haq
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،15جولائی,2022)—پاکستان مسلم لیگ ضیا کے صدر محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ضیا پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل شبیر اعوان کے ساتھ ہے انہوں نے کلرسیداں میں مسلم لیگ ض ہے صدر شیخ خورشید احمد کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے خود ہی اس نعرے کو 6 فٹ گہرائی میں دفنا دیا ہے۔فوج ایک باوقار ادارہ ہے اس کے خلاف بولنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے یہ وہ لوگ ہیں جو ہماری حفاظت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن پی پی 7 میں ہماری جماعت پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کرنل شبیر اعوان کو سپورٹ کرے گی۔پی ٹی ائی کے سینئر رہنما میرے رابطے میں ہیں اور پی پی 7 میں پی ٹی آئی کی پوزیشن مضبوط ہے۔اس سے قبل انہوں نے سابق چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی اچانک وفات پر فاتحہ خوانی کی اور پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا۔