DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Raja Shahnawaz and large number of locals declared their support for PTI candidate Col (retd) Shabir Awan in Kangarh meeting

کان گڑھ میں راجہ شاہنواز کی زیرِ صدارت کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اہلیانِ علاقہ نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کرنل (ر) شبیر اعوان کی حمایت کا اعلان کیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15جولائی 2022)
کان گڑھ میں راجہ شاہنواز کی زیرِ صدارت کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اہلیانِ علاقہ نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کرنل (ر) شبیر اعوان کی حمایت کا اعلان کیاکارنر میٹنگ سے مستعفیٰ MNA صداقت علی عباسی,راجہ طارق محمود مرتضٰی،کرنل (ر) شبیر اعوان،راجہ خالد ظہیر ایڈووکیٹ،راجہ وحید احمد خان،سردار رضا،پروفیسر شاہ پال،پروفیسر راجہ عامر ظہیر اور دیگر نے اظہارِ خیال کیا،راجہ خالد ظہیر ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہ ہم مسلم لیگی ہیں اور مسلم لیگ ن کی طرف سے ٹکٹ کی غلط تقسیم پر بطورِ احتجاج ہم پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں اور اپنے علاقے سے کرنل (ر) شبیر اعوان کو جتوائیں گے دیگر مقررین نے کہا کہ راجہ طارق محمود مرتضٰی کی کاوشوں سے ہمارے علاقے کو بجلی مہیا کی گئی تھی اور امید رکھتے ہیں کہ آئیندہ بھی صداقت علی عباسی اور راجہ طارق محمود مرتضٰی کی قیادت میں ہمارے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو گامیٹنگ میں نمبردار امجدراجہ عدنان نذر, راجہ فرحان صوبیدار (ر) اسحق ستی راجہ نوید احمد اور راجہ یاسر سمیت تمام برادریوں نے PTI کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا۔

Mator, Kahuta (Pothawar.com, Kabir Ahmed Janjua, 15 July 2022)
A corner meeting was organized in Kangarh under the chairmanship of Raja Shahnawaz in which a large number of locals announced their support for PTI candidate Col (retd) Shabbir Awan. MNA Sadaqat Ali Abbasi, Raja Tariq Mahmood Murtaza Col (retd) Shabbir Awan, Raja Khalid Zaheer Advocate, Raja Waheed Ahmad Khan, Sardar Raza, Prof. Shah Pal, Prof. Raja Amir Zaheer, and others expressed their views. Raja Khalid Zaheer Advocate said in his address that We are announcing our support for the Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) candidate in protest of the wrong distribution of tickets by the PML-N and Col (retd) Shabir Awan will win from our constituency. Other speakers said that Raja Tariq Mahmood Murtaza Through our efforts, electricity was provided to our area and we hope that in the future also development projects in our area under the leadership of Sadaqat Ali Abbasi and Raja Tariq Mahmood Murtaza will be worked on. All communities including Ishaq Satti, Raja Naveed Ahmed and Raja Yasir supported the PTI candidate.

آغا سید مشتاق نقوی نے کر دیکھایاکہوٹہ میں یونیورسٹی کے12 کروڑ مالیت کی خوبصورت دیدہ زیب بلڈنگ عطیہ کر دی

Agha Syed Mushtaq Naqvi donated a beautiful building for university

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15جولائی 2022)
آغا سید مشتاق نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کا تحصیل کہوٹہ کی عوام پر احسان عظیم،جو کام عوامی نمائندے ناں کر سکے وہ کام آغا سید مشتاق نقوی نے کر دیکھایاکہوٹہ میں یونیورسٹی کے12 کروڑ مالیت کی خوبصورت دیدہ زیب بلڈنگ عطیہ کر دی آغا سید مشتاق نقوی نے کہوٹہ میں یونیورسٹی کا مسلہ حل کرتے ہوئے 12 کروڑ کی لاگت سے تعمیر بلڈنگ راہ خداتعلیمی شعبے کے لیے وقف (کے،آئی،ٹی) کالج کے پرنسپل کے سپرد یونیورسٹی لیول کی کلاسز کا 6 مہینوں کے اندر اجراء کرنے کا عزم عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔عوام کا دیرینہ یونیورسٹی کا مطالبہ جو کوئی نہ کر سکا وہ دو شخصیات آغا سید مشتاق شاہ اور پرنسپل KIT کالج چنگیز حسین نے پورا کر دیا جلد عوام بزنس، آکاونٹس و دیگر شعبوں سے متعلق مضامین اپنے علاقہ کہوٹہ سے پڑھ سکیں گے عوام علاقہ کا آغا سید مشتاق نقوی کے اقدام کو زبردست خراج تحسین تفصیلات کے مطابق ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی آف ڈیڑھ مشتاق شاہ کا تعلیمی میدان میں بڑا قدم 12 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر دیدہ زیب عمارت عوام علاقہ کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے وقف انھوں نے kIT کالج کے پرنسپل چنگیز خان کے سپرد کر دیں جہاں اب یونیورسٹی لیول کی کلاسز شروع ہونگی اس موقع پر معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی نے کہا کہ اس سے قبل بھی عوام اور انسانیت کی خدمت کے لیے کام کر رہا ہوں میرا مشن تھا کہ اس علاقے میں بہترین تعلیمی مرکز ہو جہاں غریب لوگ مستفید ہو سکیں میں نے یہ بلڈنگ بنائی جس پر 12 کروڑ لاگت آئی جب پرنسپل KIT کالج چنگیز حسین نے مجھے کلاسز اور اپنے مشن کے بارے میں بتایا تو بغیر سوچیں میں نے اسکو اپنے علاقے کے لیے اللہ کی رضا کی خاطر وقف کر دیا ہے تا کہ یہ پسماندہ علاقہ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکے اور بجائے راولپنڈی اسلام آباد جا کر تعلیم حاصل کرنے کہ یہاں سے مناسب فیس پر تعلیم کا حصول ممکن ہو اس موقع پر پرنسپل KIT کالج چنگیز حسین نے آغا سید مشتاق نقوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام کا دیرینہ مطالبہ یونیورسٹی کا تھا جس پر اہم پیش رفت ہوئی جو لوگ دو دراز جا کر تعلیم حاصل کرتے تھے اب وہ یہاں سے ایم بی اے، بی بی اے، بی ایس اکنامکس و دیگر مضامین میں مناسب فیس پر تعلیم حاصل کر سکیں گے 6 مہینے تک کلاسز شروع کر دیں جائیں گی ہمارے علاقے کیں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بہت قابل اور لائق طلبا و طالبات ہیں سہولیات نہ ہونے کے باعث آگے نہیں جا سکتے انشااللہ بہت جلد اس علاقے کے لوگ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس ادارے کے ذریعے اپنے علاقے اور پاکستان کا نام دنیا میں روشن کریں گے اس ادارے کے قیام سے جہاں غریبوں کو ریلیف ملے گا وہی روزگار کے مواقع بھی فراہم ہونگے اور ڈیرہ مشتاق شاہ کے لیے خصوصی کوٹہ بھی رکھا جائے گا یاد رہے اس سے قبل بھی آغا سید مشتاق شاہ سماجی حوالے سے اہم کردار ادا کرنے رہتے ہیں۔

پیر سید مظاہر حسین شاہ کی رہائش گاہ پرراجہ صغیر احمد کے حق میں تاریخی جلسہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، سابق ممبران صوبائی اسمبلی، بلدیاتی نمائندوں سے سینکٹروں افراد کی شر کت

A historic meeting in favor of Raja Saghir Ahmed at the residence of Pir Syed Mazahir Hussain Shah

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15جولائی 2022)
پیر سید مظاہر حسین شاہ کی رہائش گاہ پرراجہ صغیر احمد کے حق میں تاریخی جلسہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، سابق ممبران صوبائی اسمبلی، بلدیاتی نمائندوں سے سینکٹروں افراد کی شر کت متعدد برادریوں کی سر کرد ہ شخصیات نے راجہ صغیر احمد کے حق فیصلہ دے دیا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزمعروف سیاسی وسماجی شخصیت پیر سید مظاہر حسین شاہ المعروف جیری شاہ کی رہائش گاہ “لس سیداں “میں ایک بڑھے جلسے کا انعقاد کیاجس میں یوسی بھر سے سینکٹروں افراد نے شر کت کی میٹنگ نے اس وقت جلسے کا روپ دھا رجب عوام نے جوق در جوق جلسے میں شامل ہوئے اس موقع سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب، مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی،ضلعی جنرل سیکرٹری ن لیگ شوکت جنجوعہ،سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان،سابق ایم پی اے ضیا اللہ شاہ،سید نذابت حسین نقوی، سید ذوالقرنین شاہ بخاری،سید صداقت حسین شاہ،سابق چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی، مرزا مسعود بٹالہ،اسد محمود ستی،راشد مبارک عباسی،کونسلر ملک ناصر شہزاد، کونسلر راجہ گلزار گلزاری،راجہ مدثر،راجہ عاقب، کونسلر راجہ جلیل لونہ، ٹھکیدار قمر عباسی، ٹھکیدار راجہ ساجد محمود سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی اس موقع پر سینکڑوں افراد نے شر کت متعدد برادریوں کی سر کرد ہ شخصیات نے راجہ صغیر احمد کے حق فیصلہ دے دیا اور ان کے حق میں دعائے خیر کی اور ان کو اپنے بھر پور ساتھ کا یقین دیلایا۔

کہوٹہ کلر سیداں کی عوام کو پچھلے 4سالوں سے لالی پاپ دیا جا رہاہے

The people of Kahuta Kallar Syedan have been given lolly pop for the last 4 years

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15جولائی 2022)
کہوٹہ کی معروف سیاسی،سماجی وکاروباری شخصیت نوید مغل نے کہاکہ17جولائی کا سورج کرنل شبیر اعوان کی کامیابی کی “نوید”لے کر طلوع ہو گا حلقے کی عوام حقیقی تبدیلی لاہیں گے کہوٹہ کلر سیداں کی عوام کو پچھلے 4سالوں سے لالی پاپ دیا جا رہاہے ہم سے صرف ووٹیں لی جاتی رہی حقوق دینے کے بجائے لائن میں لگائے رکھا مگر اب کہوٹہ کلر سیداں کی عوام کسی کی باتوں میں نہیں آئے گئی بلکہ وہ اپنے اپنے حقوق کی خاطر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اورپی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل (ر) محمد شبیر اعوان کی صورت میں ان کو مسیحا مل گیا ہے انشاء اللہ وہ اپنے قیمتی ووٹ کا صیح استعمال کرتے ہوئے اپنا ووٹ کرنل محمد شبیر اعوان کو دیں گے انہوں نے کہا کہ حلقے کی غیور عوام ووٹ دیتے ہوئے امیدوار کا معیار بھی دیکھ لیا کریں کہ وہ آپ کی ووٹ کا اہل بھی ہے کہ انہوں نے کہا ووٹ لے کر صرف بیٹھنا نہیں پڑھتااسمبلی میں عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر پلیٹ فارم پر بولنا پڑھتا ہے تعلیم کی، صحت کی پالیساں بنانی پڑھتی ہیں اورعوام کے یہ تمام مسائل وہی نمائندہ حل کر سکتا ہے جو تعلیم یافتہ ہو انہوں نے کہا کہ عوام اپنے حلقے کے مسائل کے حل کے لیے پڑھی لکھی مخلص قیادت کو آگئے لاہیں تاکہ ھلقے کے مسائل کم ہوں سکیں۔

کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ آج بروز جمعہ شام 7بجے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ کے سامنے گراوئنڈ میں جلسہ

Col Wasim Janjua will hold public rally girls high school ground today

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15جولائی 2022)
حلقہ پی پی سیون سے آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ آج بروز جمعہ شام 7بجے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ کے سامنے گراوئنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کر یں گے۔

مٹور چوک کہوٹہ میں جلسہ

Public rally to be held in Mator Chauk

File photo of Raja Tanveer Ahmed

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15جولائی 2022)
جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ تنویر احمد ضمنی الیکشن کے حوالے سے آج بروز جمعہ شام 7بجے مٹور چوک کہوٹہ میں جلسہ منعقدکر یں گے جس میں جماعت اسلامی کے مرکزی قائد امیر جماعت اسلامی سراج الحق خصوصی خطاب فرماہیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button