DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Eid-ul-Adha was celebrated in Kahuta with religious devotion and respect.

کہوٹہ میں عید الحضٰی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے عملے کی طرف سے صفائی جبکہ پولیس اورسول ڈیفنس کی طرف سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات،

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13جولائی2022)
کہوٹہ میں عید الحضٰی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے عملے کی طرف سے صفائی جبکہ پولیس اورسول ڈیفنس کی طرف سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات،مساجد کے باہرچونالگایا گیا جبکہ عملہ عید کے 3دن گھر گھر جا کر جانوروں کی آلائشیں اٹھاتا رہا عوامی حلقوں نے آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے عملے کی کاکردگی کو سراہا ہے تفصیل کے مطابق کہوٹہ میں عید الحضٰی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی کہوٹہ اور گرد ونواح کی تمام مساجد اور عید گاہوں میں نماز عید کے بڑھے بڑھے اجتماع ہوئے ملک کی سلامتی اور تمام امہ مسلماں کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق اور سی او محمد نبیل کی ہدائت پر آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے انچارج ماجد ستی کی نگرانی میں سینٹری ورکز طالب حسین،خرم شہزاد،عطیق، عمران رشید کے زیر نگرانی ڈرائیور مناظر شاہ کے ہمراہ ورکروں کامران بھٹی،بشارت، طارق، حمزہ، عطیق اور دیگر صفائی کے بہترین انتظامات کیے بس اسٹیڈ کے قریب اجتماعی قربانی کیمپ میں سینٹری ورکز طالب حسین کی نگرانی میں سینٹری ورکروں نے صفائی کا بہترین انتظامات کیے رکھے اور عوام کی طرف سے کسی قسم کی شکائت کا موقع نہیں دیا جبکہ محکمہ پولیس کے اہلکاروں کے ہمراہ سول ڈیفنس کے اہلکاروں عبد الشکور کھٹڑ،عدیل امتیاز اور دیگر نے سیکورٹی کے انتظامات کی دیکھ بھال کی۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 13 July 2022) Eid-ul-Hudha was celebrated in Kahuta with religious devotion and respect. Public circles have been appreciating the performance of the staff of RWMC Kahuta. According to the details, Eid-ul-Adha was celebrated with religious devotion and respect in Kahuta. Special prayers were offered for the security of the country and for all Muslim Ummah while on the instructions of Assistant Commissioner Kahuta Simal Mushtaq and CO Muhammad Nabil under the supervision of Majid Satti in-charge of RWMC Kahuta Sanitary Works Talib Hussain, Khurram Shehzad, Atiq, Kamran Bhatti, Basharat, Tariq, Hamza, Atiq and other workers along with driver Manazer Shah under the supervision of Imran Rasheed made the best arrangements for cleaning. And any kind of suspicion from the public Civil Defense personnel Abdul Shakoor Khattar, Adeel Imtiaz and others along with police personnel took care of the security arrangements.

کرنل وسیم احمد جنجوعہ کامختلف یونین کونسلوں یونین کونسل کا دورہ

Col. Waseem Ahmad Janjua visits various Union Councils

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13جولائی2022)
آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل وسیم احمد جنجوعہ کامختلف یونین کونسلوں یونین کونسل دکھالی، یونین کونسل لہڑی، یونین کونسل مٹور، یونین کونسل نارہ اور یونین کونسل بیور کا دورہ عوام علاقہ سے ملاقاتیں سینکڑوں معززین کاآزاد امیدوار کرنل وسیم احمد جنجوعہ کی حمائت کا اعلان الیکشن میں بھر پور ساتھ دینے کا اعلان آزاد امیدوار کرنل وسیم احمد جنجوعہ نے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ پاک نے عزت و دولت سے بے پناہ لوازہ ہے الیکشن کسی لالچ کے لیے نہیں بلکہ عوام کے مسائل حل کر نے کے لیے لڑھ رہا ہوں مجھے انتہائی افسوس ہوتا کہ میری بھولی بھالی عوام کو صرف جھوٹے وعدئے کر کے ووٹیں لیں جاتیں رہی مسائل کے حل کے لیے کسی نے بھی توجہ نہیں دی انشاء اللہ اب عوام کو لارے لگا کر کوئی بھی ووٹیں نہیں لے سکتا اب کی بار حلقے کی غیور عوام کسی کی باتوں میں نہیں آہیں گے وہ حلقے میں ترقیاتی کاموں میں حقیقی تبدیلی لانے کے لیے اپنا ووٹ صیح استعمال کرتے ہوئے 17جولائی کو میرے انتخابی نشان “انسانی آنکھ”پرمہر لگاہیں گے تاکہ حلقے میں ترقیا تی کام ہو سکیں۔

کرنل(ر)شبیر اعوان مختلف مقامات پر کارنر میٹنگ

Col (retd) Shabbir Awan Corner meeting at various places

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13جولائی2022)
پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل(ر)شبیر اعوان مختلف مقامات پر کارنر میٹنگ سیاسی صورتحال میں تبدیلی آگئی ایک دن میں 50کے قریب بڑھی کارنڑ میٹنگ سینکڑوں افراد نے کرنل(ر)شبیر اعوان کے حق میں فیصلہ دے دیا کرنل(ر)شبیر اعوان کا پلڑا بھاری سیاسی پوزیشن مضبوط سے مضبوط عوامی حلقوں نے کرنل(ر)شبیر اعوان کو”فیورٹ”قرار دے دیا تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل(ر)شبیر اعوان نے گذشتہ روز ہمراہ سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ، خورشید احمد ستی، عنائت اللہ ستی کے ہمراہ یوسی نڑھ، پنجاڑ، دوبیرن خورد، مٹور، دکھالی، ہوتھلہ،بیور، نارہ،لہڑی میں تقریبا 50کے قریب بڑھی کارنڑ میٹنگ کی جس میں موجود سینکڑوں افراد نے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل(ر)شبیر اعوان کی حمائت کا اعلان کر دیا اپنے خطاب میں کرنل(ر)شبیر اعوان نے کہاکہ ووٹ دیتے ہوئے امیدوار کا معیار بھی دیکھ لیا کریں کہ وہ آپ کی ووٹ کا اہل بھی ہے کہ انہوں نے کہا ووٹ لے کر صرف بیٹھنا نہیں پڑھتااسمبلی میں عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر پلیٹ فارم پر بولنا پڑھتا ہے تعلیم کی، صحت کی پالیساں بنانی پڑھتی ہیں اورعوام کے یہ تمام مسائل وہی نمائندہ حل کر سکتا ہے جو تعلیم یافتہ ہو انہوں نے کہا کہ عوام اپنے حلقے کے مسائل کے حل کے لیے پڑھی لکھی مخلص قیادت کو آگئے لاہیں تاکہ ھلقے کے مسائل کم ہوں سکیں اس موقع پر سینکڑوں افراد نے کرنل(ر)شبیر اعوان کے حق میں دعائے خیر کی اور ان کو اپنے بھر پور ساتھ کا یقین دیلایا۔

پیر سید مظاہر حسین شاہ المعروف جیری شاہ کی رہائش گاہ پرراجہ صغیر احمد کے حق میں منعقدہ کارنر میٹنگ نے جلسے کا روپ دھا ر لیا

A corner meeting in favor of Raja Saghir Ahmed was held at the residence of Syed Mazahir Hussain Shah

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13جولائی2022)
پیر سید مظاہر حسین شاہ المعروف جیری شاہ کی رہائش گاہ پرراجہ صغیر احمد کے حق میں منعقدہ کارنر میٹنگ نے جلسے کا روپ دھا ر لیاسابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، سابق ممبران صوبائی اسمبلی، بلدیاتی نمائندوں سے سینکٹروں افراد کی شر کت متعدد برادریوں کی سر کرد ہ شخصیات نے راجہ صغیر احمد کے حق فیصلہ دے دیا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزمعروف سیاسی وسماجی شخصیت پیر سید مظاہر حسین شاہ المعروف جیری شاہ کی رہائش گاہ “لس سیداں “میں ایک بڑھی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیاجس میں یوسی بھر سے سینکٹروں افراد نے شر کت کی میٹنگ نے اس وقت جلسے کا روپ دھا رجب عوام نے جوق در جوق جلسے میں شامل ہوئے اس موقع سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب، مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی،ضلعی جنرل سیکرٹری ن لیگ شوکت جنجوعہ،سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان،سابق ایم پی اے ضیا اللہ شاہ،سید نذابت حسین نقوی، سید ذوالقرنین شاہ بخاری،سید صداقت حسین شاہ،سابق چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی، مرزا مسعود بٹالہ،اسد محمود ستی،راشد مبارک عباسی،کونسلر ملک ناصر شہزاد، کونسلر راجہ گلزار گلزاری،راجہ مدثر،راجہ عاقب، کونسلر راجہ جلیل لونہ، ٹھکیدار قمر عباسی، ٹھکیدار راجہ ساجد محمود سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی اس موقع پر سینکڑوں افراد نے شر کت متعدد برادریوں کی سر کرد ہ شخصیات نے راجہ صغیر احمد کے حق فیصلہ دے دیا اور ان کے حق میں دعائے خیر کی اور ان کو اپنے بھر پور ساتھ کا یقین دیلایا۔

آغا سید مشتاق حسین نقوی نے 12کروڑ کی بلڈنگ راہ خدا دے کر عوام علاقہ پر بڑا احسان کیا ہے

Agha Syed Mushtaq Hussain Naqvi has done a great favor to the people of the area by donating a building

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13جولائی2022)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران وحید آف لونہ سیداں نے اپنے بیان میں کہا کہ آغا سید مشتاق حسین نقوی نے 12کروڑ کی بلڈنگ راہ خدا دے کر عوام علاقہ پر بڑا احسان کیا ہے علاقے کی عوام آغا سید مشتاق حسین نقوی کا شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اہلیان علاقہ کا دیرینہ مطالبہ یونیورسٹی کا تھا جس پر آغا سید مشتاق حسین نقوی نے 12کروڑ کی بلڈنگ راہ خدا دے کر عوام علاقہ کا درینہ مسلہ حل کر دیا اس بلڈنگ دینے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے جو لوگ دو دراز جا کر تعلیم حاصل کرتے تھے اب وہ یہاں سے ایم بی اے، بی بی اے، بی ایس اکنامکس و دیگر مضامین میں مناسب فیس پر تعلیم حاصل کر سکیں گے پرنسپل KIT کالج چنگیز حسین کے مطابق 6 مہینے تک کلاسز شروع کر دیں جائیں گی جس سے عوام آغا سید مشتاق حسین نقوی کا شکر یہ ادا کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button