DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; An election rally held by PML-N in Dhamali village

کلرسیداں کے قریب گاؤں دھمالی میںمسلم لیگ ن کا ایک انتخابی جلسہ

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،10جولائی,2022)—مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وزیراعظم شاھد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم پر امید ہیں کہ مہنگائی کے طوفان پر قابو پا لیں گے ڈالر کی اڑان بھی روک لیں گے مگر عمران خان نے ہماری اقدار بھائی چارے رواداری معاشرتی احترام کو جس بے دردی سے ختم کرکے نفرت تشدد اور گالم گلوچ کو فروغ دیا اسے کیسے ختم کریں گے؟ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں کے قریب گاؤں دھمالی میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت سردار محمد آصف نے کی۔اجتماع میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن راجہ محمد صدیق،سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،محترمہ نثار تنویر شیرازی،ملک ابرار احمد،انجینئر قمراسلام راجہ،راجہ شوکت عزیز بھٹی،محمود شوکت بھٹی کے علاؤہ حافظ عثمان عباسی و دیگر نے بھی شرکت کی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بولنے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے بیرونی سازش کے ذریعے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی حالانکہ عمران خان کو کسی سازش کے ذریعے نہیں بلکہ ایوان میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے الگ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ضرورت تھی کہ ہم عمران خان کے گند کو اپنے ذمے لے لیتے ہمارے لیئے بعد آسان تھا کہ ہم الیکشن میں چلے جاتے مگر عمران خان نے ملک کو تباہی کے اس دھانے پرپہنچا دیا تھا کہ اگر ہم اور ہمارے اتحادی مداخلت نہ کرتے تو پاکستان کب کا ڈیفالٹ ہو چکا ہوتا ہم نے آئینی طریقے سے عمران خان کے متکبرانہ دور کا خاتمہ کیا۔حکومت آج مشکل فیصلے کر رہی ہے ہمیں عوام کے مشکلات کا احساس ہے مگر ہم سب کو اپنے کل کے بہتر مستقبل کے لیئے آج قربانی دینا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہم حالات کو بہتر بنانے کے لیئے دن رات کوشاں ہیں ہمیں پورا یقین ہے کہ ہم بحرانی کیفیت پر جلد قابو پا لیں گے ملک کو موجودہ گرداب سے نکال باہر کریں گے مگر پریشانی اس بات کی ہے کہ عمران خان نے ہماری معاشرتی روایات بھائی چارے اخلاقیات کو جس طرح تباہ کرکے یہاں گالم گلوچ نفرت تشدد کی سیاست کو فروغ دے کر مخالفین کی پگڑیاں اچھالنا معمول بنا لیا محلوں گھروں تک کے لوگوں کو تقسیم کر دیا چھوٹے بڑے کے احترام کو ختم کردیا گیا سیاسی مخالفت کو ذاتی دشمنیوں میں بدل دیا گیا اس صورتحال سے ملک کو نکالنا کوئی آسان کام نہیں یہ وہ بگاڑ ہے جس کے لیئے مدتوں سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ملک میں شرافت دیانت کی سیاست کو بحال کرنے کے لیئے ضمنی الیکشن میں شیر کے نشان پر مہر لگا کر نفرت کے سوداگروں کو شکست فاش دیں ہمارے امیدوار راجہ صغیر احمد کی کامیابی عوامی تعمیر و ترقی کے کاموں کو بحال کرے گی اور یہ ڈیڑھ برس کی مدت میں بھی آپ کے بیشتر مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, July 10, 2022) * PML-N Central Senior Vice President and former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi has said that we are hopeful that the storm of inflation will overcome the flight of the dollar. But how will Imran Khan end our values ​​of brotherhood, tolerance, social respect and the brutality with which he promoted hatred, violence and gossip? He expressed these views at an election rally in Dhamali village. The meeting was chaired by Sardar Mohammad Asif. Members of Azad Jammu and Kashmir Legislative Assembly Raja Mohammad Siddique, former members of the Assembly Raja Javed Ikhlas, Mohtarma Nisar Tanveer Shirazi, Malik Abrar Ahmed, Engineer Qamar Islam Raja,  Shaukat Aziz Bhatti, Mahmood Shaukat Bhatti, Hafiz Usman Abbasi and others also attended.

Show More

Related Articles

Back to top button