DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Saad Hussain Rizvi’s first visit to Kallar Syedan, TLP meeting was attended by thousands of people

سعد حسین رضوی کا پہلا دورہ کلرسیداں, ٹی ایل پی کے جلسے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،09جولائی,2022)—کلرسیداں میں ٹی ایل پی کے جلسے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ یہ سعد حسین رضوی کا پہلا دورہ کلرسیداں تھا جس کے لیے زبردست انتظامات کیے گئے تھے۔انتظامیہ کی جانب سے اندرون شہر دیگر گاڑیوں کی پابندی عائد کرکے جلسہ میں شرکت کے لیئے آنے والوں کو خصوصی سہولت مہیا کی گئی تھی دیگر علاقوں دیہات و قصبات کے علاؤہ کہوٹہ،کوٹلی ستیاں،راولپنڈی،گوجرخان،چکوال، جہلم سمیت مختلف علاقوں سے بھی قافلے جلسے میں شریک ہوئے۔کلرسیداں کے بازار میں کئی گھنٹے لبیک لبیک یا رسول اللہ کے فلک شگاف نعروں سے گونجتے رہے، جلسے میں شریک ایک بڑی تعداد نوجوانوں کی تھی جو بڑے پرجوش بھی تھے۔علامہ سعد رضوی نے بیس منٹ کے خطاب میں سماں باندھ دیاکارکن پارٹی پرچم تھامے ہمہ تن گوش سعد رضوی کا خطاب سنتے رہے۔

Thousands of people saw TLP rally one of the biggest in Kallar Syedan history

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, July 09, 2022) * Thousands of people attended the TLP meeting in Kallar Syedan. This was the first visit of Saad Hussain Rizvi to Kallar Syedan for which great arrangements were made. Apart from Kahuta, Kotli Sattian, Rawalpindi, Gujar Khan, Chakwal and Jhelum, caravans from different parts of the country also participated in the rally. Allama Saad Rizvi tied the knot in his 20-minute speech while holding the party flag and people kept listening to Saad Rizvi’s speech.

ضمنی میں ہمارا مقابلہ بے ضمیر فروشوں سے ہے, علامہ سعد حسن رضوی

In the side, we are competing with unscrupulous opponets, Allama Saad Hassan Rizvi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،09جولائی,2022)—تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ سعد حسن رضوی نے کہا ہے کہ ہم پر ستم ڈھانے والوں کو اللہ نے مقام عبرت بنا دیا ایک کو اقتدار سے محروم کرکے ذلیل کیا دوسرے کو اقتدار دے کر رسوا کیا ہے آزادی کے نعرے بلند کرنے والے یہ یاد رکھیں کہ ناچنے والوں کی اولادیں غلامی کی جنگ کبھی جیت نہیں سکتیں۔ضمنی میں ہمارا مقابلہ بے ضمیر فروشوں سے ہے ہم اسٹیبلشمنٹ سے بھی زیادہ اللہ کی طاقت کو بالادست سمجھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شام کلرسیداں میں ایک بڑے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،علامہ سعد رضوی نے کہا کہ ہمارا تعلق کسی بازو سے نہیں نبی اکرم ﷺسے ہے،ہمارے سر کسی طاقتور کے سامنے جھک نہیں سکتے مگر نبی ﷺکی حرمت پر کٹ ضرور سکتے ہیں ہمیں کسی اسٹیبلشمنٹ سے ڈرایا نہ جائے ہم اس کی طاقت پر نہیں اللہ کی مدد و نصرت پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں۔دنیا یاد رکھے کسی دور میں اسٹیبلشمنٹ کے سربراہ ابوجہل اور عتبہ بھی رہے مگر اسلام ہمیشہ حضرت بلال جیسے کمزوروں کے ساتھ کھڑا رہا دنیا گواہ رہے اسلام غالب ہونے کے لیئے آیا ہے دنیا پر غالب ہو کر ہی رہے گا۔انہوں نے کہا کہ قوم کو آزادی دلانے کا آج پھر جھانسہ دیا جا رھا ہے مگر یہ بات مت بھولیں کہ ناچنے سے کبھی آزادی کی جنگ نہیں جیتی جا سکتی آزادی کی جنگ وہ لڑ سکتے ہیں جن کے اقابرین نے انگریزوں کے ساتھ جنگ آزادی لڑی انگریزوں سے جاگیریں حاصل کرنے والوں کی اولاد بھی آج آزادی کی بات کرتی ہے انہیں شرم آنی چایئے۔انہوں نے کہا کہ ہم پر ستم ڈھانے والے رسوا ہو رہے ہیں ایک کو اللہ نے اقتدار سے الگ کرکے ذلیل کیا دوسرے کو اقتدار دے کر رسوائی اس کا مقدر بنا دی۔یتیم کسی وزیر اعلی اس کے ابو وزیراعظم سے کیا کسی سکندر اعظم سے بھی ڈرنے والے نہیں ہیں ہم ان کی اولادیں ہیں جنہوں نے تین سو تیرہ کی قلیل تعداد کے باوجود ہزاروں کے لشکر کو شکست دی،ہم ضمیر فروشوں تیر فروشوں اور کشمیر فروشوں سے نہیں ڈرتے ہماری سیاست کا واحد مقصد دین اسلام کی سربلندی ہے ہمارے جلسوں میں کسی شخص کے لیئے لبیک لبیک یا رسول اللہ کے نعرے بلند ہوتے ہیں۔ہم ملک میں اپنے نبی ﷺکے دین کو نافذ کرکے ہی دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر قوم کو گمراہ کرنے والے آج پھر بھیس بدل کر سامنے آئے ہیں جن لوگوں کو اپنی جنس کا بھی علم نہیں وہ بھی وزارت عظمی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔پی ڈی ایم سمیت تمام جماعتوں کا مقصد اغیار کی غلامی ہے یہ لوگ ستر برسوں سے قوم کا استحصال کرتے چلے آ رہے ہیں ان کی سیاست کا مقصد قوم کو اغیار کا غلام بنا کے رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کمزور نہ سمجھا جائے ہم نے کراچی کے ضمنی الیکشن میں مقابلہ کیا ہے ہم نے ہرحالات کا مقابلہ کرنا سیکھ لیا ہے لڑنا پڑا تو لڑیں گے مرنا پڑا تو مریں گے ہمیں آر ٹی ایس سے کوئی غرض نہیں ہمیں الیکشن کا حتمی نتیجہ شب آٹھ بجے چاہیے ہم کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔اس موقع پر علامہ مفتی عنایت اللہ شاہ اور امیدوار حلقہ پی پی سات حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے بھی خطاب کیا۔

کلرسیداں کے منتخب نمائندے نے ایوان میں ووٹ اور اپنے ضمیر کا سودا کیا جس کی وجہ سے یہاں ضمنی الیکشن ہو رھا ہے,چوہدری جاوید کوثر

Elected member traded his conscience due to which by-election is being held here, Chaudhry Javed Kausar

MPA Ch Javed Kausar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،09جولائی,2022)—پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے کہا کہ کلرسیداں کے منتخب نمائندے نے ایوان میں ووٹ اور اپنے ضمیر کا سودا کیا جس کی وجہ سے یہاں ضمنی الیکشن ہو رھا ہے جو شخص اسمبلی میں اپنی قیمت وصول کر چکا وہ اب پھر امیدوار بنا پھرتا ہے مگر حلقے کے لوگ کسی لوٹے کو ووٹ نہیں دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں شہر کہ نواحی بستی جسوالہ میں حافظ کامران حاشرکی رہائشگاہ پر منعقدہ ایک انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نظامت کے فرائض ملک ندیم احمد نے سر انجام دیئے،امیدوار کرنل شبیر اعوان نے کہا کہ پی پی سات کے لوگ الف کو ڈنڈا کہنے والے کو دوبارہ ووٹ نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ کلر کو ہمیشہ شکوہ رھا کہ کوئی جماعت یہاں سے اپنا امیدوار نامزد نہیں کرتی عمران خان نے یہ شکوہ بھی دور کردیا۔پی پی سات کا امیدوار کلرسیداں کا رھائشی ہے عوام اس کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ورنہ یہ موقع پھر کبھی ہاتھ نہیں آئے گا،ہم نے ضمنی الیکشن جیت کر پنجاب میں حمزہ شہباز کی حکومت کا خاتمہ کرنا ہے۔بریگیڈیئر شازالحق جنجوعہ نے کہا کہ عمران خان نے اپنے امیدوار کا انتخاب کلرسیداں سے کرکے لوگوں کو درست چناؤ کا موقع دیا ہے امید ہے کلر کے لوگ مایوس نہیں کریں گے۔ہارون کمال ہاشمی نے کہا کہ ضمنی انتخاب کسی امیدوار کے انتقال کی وجہ سے نہیں ہورھا بلکہ ماضی میں یہاں سے منتخب رکن اسمبلی کے ضمیر کے مردہ ہونے کے باعث ضمنی الیکشن ہو رھا ہے پنجاب اسمبلی میں ہمارے بیس ضمیروں نے سوداگری کرکے پی ٹی آئی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے عوام انتخابات میں انہیں بدترین شکست دے کر بدلہ لیں گے۔سید سیماب حیدر شاہ نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ایک جاہل اور کرنل میں مقابلہ ہو رھا ہے اس موقع پر سابق تحصیل ناظم حافی سہیل اشرف نے بھی خطاب کیا۔

ضمنی الیکشن مسلم لیگ ن کا ہی نہیں ہمارا بھی ہے,پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود

The by-election is not only for PML-N but also for us, said PPP District Rawalpindi President Chaudhry Zaheer Mahmood

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،09جولائی,2022)—پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا کہ ہے کہ ضمنی الیکشن مسلم لیگ ن کا ہی نہیں ہمارا بھی ہے مخالفین کسی خوش فہمی میں نہ رہیں پیپلز پارٹی کا ہر رکن سترہ جولائی کو شیر کے نشان کے مہر لگا کر نہ صرف پارٹی قیادت کو سرخرو کریں گے بلکہ اپنے بھگوڑے کو بھی شکست فاش دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہوٹ بدھال میں راجہ طارق کی جانب سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں جسے رکن اسمبلی بنا کر عزت دی وہ آج پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر امیدوار ہے ہم اسے عبرتناک شکست سے دوچار کرکے دم لیں گے۔امیدوار راجہ صغیر احمد نے کہا کہ مخالفین نے علاقے میں پہلے سے جاری ترقیاتی کاموں کو رکوا کر عوام دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے ان کا ماضی اٹھا لیں اگر یہ کام کرتے تو ہمیں آج مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتا اس موقع پر راجہ غلام نقی،راجہ عمیر کیانی،راجہ داؤد اکبر،چوہدری توقیر اسلم،رضوان کلیال،تنویر وارثی اور دیگر بھی موجود تھے۔

پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی نے حلقہ پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کرنل شبیر اعوان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔

Pakistan Awami Tehreek (PAT) Rawalpindi District has announced its unconditional support to Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) candidate Col. Shabir Awan in the by-election of PP-7 constituency

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،09جولائی,2022)—پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی نے حلقہ پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کرنل شبیر اعوان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل شبیر اعوان کے علاؤہ ہارون کمال ہاشمی،قمر ایاز،آصف محمود کیانی اور دیگر بھی موجود تھے۔پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے صدر اظہر اعوان نے کلرسیداں میں پی ٹی آئی کے سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اپنے نصب العین کے دشمنوں کے ساتھ نہیں چل سکتی ہم دشمنوں کے دوستوں کو بھی اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔پاکستان عوامی تحریک اداہ منہاج القرآن کی جانب سے اعلان کیا جاتا ہے کہ ہمارے عہدیداران اور کارکنان ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل شبیر اعوان کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔کرنل شبیر اعوان نے حمایت پر پاکستان عوامی تحریک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھی ہم مل کر الیکشن لڑیں۔

ملزم محمد علی ولد ازرم سکنہ کمبیلی صادق کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا

The accused Muhammad Ali son of Azram resident Kambili Sadiq was arrested and remanded in custody for rape of child

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،09جولائی,2022)—کلرسیداں میں درندگی کا راج، سات سالہ کمسن بچی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا گیا یہ دلخراش واقعہ کلرسیداں بلدیہ کے موضع کمبیلی صادق میں پیشن آیا جہاں درندہ صفت انسان نے کمسن بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا متاثرہ بچی کو زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کردیا گیا کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے سترہ سالہ ملزم محمد علی ولد ازرم سکنہ کمبیلی صادق کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button