Kallar Syedan; Maryam Nawaz will address a public meeting in connection with the by-election campaign of PP-7 constituency on Thursday, July 14 at 4 pm
مریم نواز حلقہ پی پی سات کے ضمنی الیکشن مہم کے سلسلے میں 14 جولائی بروز جمعرات شام چار بجے کلرسیداں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،07جولائی,2022)—مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر مریم نواز حلقہ پی پی سات کے ضمنی الیکشن مہم کے سلسلے میں 14 جولائی بروز جمعرات شام چار بجے کلرسیداں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔اس سلسلے میں ایک اجلاس بدھ کے روز پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلی حمزہ شہباز نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا اجلاس کی صدارت ملک ابرار احمد نے کی جس میں راجہ جاوید اخلاص،شکیل اعوان،سرفراز افضل،محمودشوکت بھٹی،حافظ عثمان عباسی،راجہ طلال خلیل،راجہ ندیم احمد،طیب قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں ضمنی الیکشن کے بارے میں اب تک کی صورتحال پر غور کیا گیا اور انتخابی مہم میں تیزی لانے کے لیئے مختلف تجاویز زیر بحث آئیں اجلاس میں مختلف ٹیموں کی بھی تشکیل کی گئی اجلاس میں بتایا گیا کہ مریم نواز 14 جولائی کو کلرسیداں آئیں گی اور جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔حمزہ شہباز نے ضمنی الیکشن میں دن رات محنت کرنے پر کلرسیداں کے راجہ ندیم احمد اور راجہ طلال خلیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں شاباش دی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, July 07, 2022) * PML-N Central Vice President Maryam Nawaz will address a public meeting in Kallar Syedan on Thursday, July 14 at 4 pm in connection with the by-election campaign of PP-7 constituency. A meeting was held in this regard at Punjab House Islamabad on Wednesday in which Chief Minister Hamza Shahbaz addressed through video link. The meeting was chaired by Malik Abrar Ahmed in which Raja Javed Ikhlas, Shakeel Awan, Sarfraz Afzal, Mahmood Shaukat. Bhatti, Hafiz Usman Abbasi, Raja Talal Khalil, Raja Nadeem Ahmed, Tayyab Qureshi and others participated in the meeting. It was informed in the meeting that Maryam Nawaz will come to Kallar Syedan on July 14 and address the public meeting.
شاہ باغ تا نوتھیہ روڈ کی تعمیر کے لیئے فنڈز کی فراہمی کا خیرمقدم
Welcoming the provision of funds for the construction of Shahbagh to Nothia Road
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،07جولائی,2022)—پی ٹی آئی غزن آباد کے رہنماؤں خاکسار مخدوم احمد،راجہ فیصل زبیر،بابر عباس اور دیگر نے شاہ باغ تا نوتھیہ روڈ کی تعمیر کے لیئے فنڈز کی فراہمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کا ٹینڈر مستعفی رکن اسمبلی صداقت علی عباسی کی درخواست گزشتہ دور حکومت میں شروع ہوا تھا جس میں مسلم لیگ ن نے بار بار روڑے اٹکائے۔اب نئے مالی سال میں اس مجاریہ کام کے لیئے فنڈز مختص کیئے گئے تو اس پر مسلم لیگ ن کو کسی طرح کا دعویٰ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
صحافی راجہ طیب اُن کے والد اور بھائی کے خلاف درج مقدمہ خارج،
Case registered against Journalist Raja Tayyab and his father and brother is dismissed
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،07جولائی,2022)—صحافی راجہ طیب اُن کے والد اور بھائی کے خلاف درج مقدمہ خارج،عدالت نے ملزمان کو باعزت بری کر دیا تفصیلات کے مطابق ارسلان اقبال نے 26 مئی کو تھانہ کلرسیداں میں مقدمہ نمبر 245/22 بجرم 406 درج کروایا تھا جس میں بے بنیاد الزام لگائے کہ وقاص محمود اُن کے والد راجہ بشارت اور بھائی صحافی ریڈیو ٹی وی کمپیئر راجہ طیب اُن سے امانتاًگاڑی لے کر گئے اور واپس کرنے سے انکاری ہیں جبکہ بعدازاں تفتیش اور انکوائری میں استغاثہ اپنی کوئی شہادت پیش نہ کر سکا اور اپنے لگائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہا۔تفتیشی افسر احمد ندیم نے تمام شہادتیں اصل حقائق اور سرکاری ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد مقدمہ کی اخراج رپورٹ مرتب کر دی جس سے اتفاق کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج محمد سعید نے ملزمان کو مقدمے سے باعزت بری کر دیا۔
پولیس نے چار رکنی گروہ جو مبینہ طور پر موٹر سائیکل چور ی کی وارداتوں میں ملوث ہے کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو عدد مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا
Police arrested a four-member gang allegedly involved in motorcycle theft and recovered two stolen motorcycles and weapons from their possession
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،07جولائی,2022)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے چار رکنی گروہ جو مبینہ طور پر موٹر سائیکل چور ی کی وارداتوں میں ملوث ہے کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو عدد مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان محمد عمار،واصف تنویر،علی رضی اور محمد نذیر کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا گیا تو ان کے پاس موٹر سائیکلوں کے کاغذات تھے نہ ہی وہ پولیس کو تسلی بخش جواب دے سکے جبکہ مزید تلاشی پر ان کے قبضہ سے چار عدد پسٹل 30 بور بمعہ 10روند برآمد ہوئے۔سب انسپکٹر ملک اقبال کے مطابق چار رکنی گروہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہو سکتا ہے تا ہم اصل صورتحال تفتیش کے بعد ہی سامنے آئے گی۔
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،07جولائی,2022)—مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گاؤں دھمالی میں سائیں امجد علی کے گھر جا کر ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیئے دعائے مغفرت کی۔اس موقع پر لیگی رہنما راجہ طلال خلیل بھی موجود تھے۔