DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; The people of Kahuta will give a hearty welcome to PTI Chairman and former Prime Minister Imran Khan on July 8

پی ٹی آئی آٹھ جولائی کوچیئرمین PTI و سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہوٹہ کے عوام شاندار استقبال کریں گے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ،7جولائی2022)
پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء غلام مرتضی ستی، راجہ خورشید ستی، عنایت اللہ ستی و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ8 جولائی کوچیئرمین PTI و سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہوٹہ کے عوام شاندار استقبال کریں گے ورکرز اور کارکنان تیاری کریں پروگرام کو ترتیب دے کر عوام کو آگاہ کریں گے حلقہ PP7 پی ٹی آئی کا گڑھ ہے زبردست کامیابی حاصل کریں گے غلام مرتضی ستی، راجہ خورشید ستی، عنایت اللہ ستی و دیگر کی پریس کانفرنس عمران خان پاکستان کی آخری امید ہیں اس سے قبل انھوں نے نڑھ کا دورہ کیا اور ٹورازم ہائی وے کا وعدہ کیا جو وفا بھی کیا جبکہ نواز شریف 2 مرتبہ کہوٹہ آئے مگر صرف لالی پاپ ہی دیے تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے غلام مرتضی ستی، سابق تحصیل صدر راجہ خورشید ستی، چئیرمین زکوۃ کمیٹی عنایت اللہ ستی، طاہر ارشاد ستی اور تضرف ستی کی 8 جولائی عمران خان کے دورہ کہوٹہ کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس غلام مرتضی ستی نے کہا کہ کارکنان ورکرز تیار رہیں اپنے کپتان کا شان شان استقبال کرنے کے لیے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے جا رہا ہے تمام تیاری آخری مراحل میں ہیں جلد جگہ کا تعین کر کے میڈیا ورکرز کارکنان کو آگاہ کر دیا جائے گا غلام مرتضی ستی نے کہا کہ ضمنی انتحابات میں عوام کی جانب سے شاندار رد عمل ہے حلقہ PP7 پی ٹی آئی کا گڑھ ثابت ہوگا عمران خان اس سے قبل کہوٹہ آئے جب میری دعوت پر نڑھ آئے اور انھوں نے جو وعدے کئے جن میں ٹور ازم ہائی وے تھا کو پورا کیا نہ کہ نواز شریف کی طرح دو مرتبہ آنے کے باوجود صرف لالی پاپ دیے غلام مرتضی ستی نے ورکرز کارکنان کو پیغام دیا کہ نظم ویب کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلسے کو کامیاب بنائیں راجہ خورشید ستی نے اس موقع پر کہا کہ جنہوں نے پارٹی کے ساتھ غداری کی انکو بدترین شکست ہوگی اب لوگوں کو پیسے بھی دیے جا رہے ہیں اور ووئٹیں خریدی جا رہی ہیں مگر لوگ اب با شعور ہیں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں میں نہیں آئیں گے انھوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ الیکشن کو صاف اور شفاف کروایا جائے تمام ترقیاتی کام جو صرف الیکشن کی غرض سے شروع کیے گئے ہیں انکو روکا جائے وگرنہ شدید رد عمل آئے گا پریس کانفرنس سے عنایت اللہ ستی، طاہر ارشاد ستی اور تضرف ستی نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے عوام کو کہا کہ ووٹ عمران خان کو دیں اور 17 جولائی کو ثابت کر دیں کہ پی پی سیون عمران خان کے جیالوں کا ہے.

Mator, Kahuta (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, 7 July 2022)
Senior PTI leaders Ghulam Murtaza Satti, Raja Khurshid Satti, Inayatullah Satti and others while addressing a press conference said that the people of Kahuta will give a warm welcome to Chairman PTI and former Prime Minister Imran Khan on July 8. Constituency PP7 is the stronghold of PTI. Imran Khan is the last hope of Pakistan.  According to the details given by former MNA Ghulam Murtaza Satti, former Tehsil President Raja Khurshid Satti, Chairman Zakat Committee Inayatullah Ghulam Murtaza Satti said that the workers should be ready to welcome their captain. All preparations are in the final stages of early placement and media workers are informed Ghulam Murtaza Satti said that there is a great reaction from the people in the by-elections. Constituency PP7 will prove to be the stronghold of PTI.

یونیورسٹی کی بلڈنگ کا مسلہ آغا سید مشتاق نقوی کی جانب سے 12 کروڑ کی لاگت سے تعمیر بلڈنگ راہ خداتعلیمی شعبے کے لیے وقف

The issue of the university building helped by Agha Syed Mushtaq Naqvi who has given land at a cost of Rs. 12 crore

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ،7جولائی2022)
آغا سید مشتاق نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کا تاریخی فلاحی اقدام کہوٹہ میں یونیورسٹی کی بلڈنگ کا مسلہ آغا سید مشتاق نقوی کی جانب سے 12 کروڑ کی لاگت سے تعمیر بلڈنگ راہ خداتعلیمی شعبے کے لیے وقف (کے،آئی،ٹی) کالج کے پرنسپل کے سپرد یونیورسٹی لیول کی کلاسز کا 6 مہینوں کے اندر اجراء کرنے کا عزم عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔عوام کا دیرینہ یونیورسٹی کا مطالبہ جو کوئی نہ کر سکا وہ دو شخصیات آغا سید مشتاق شاہ اور پرنسپل KIT کالج چنگیز حسین نے پورا کر دیا جلد عوام بزنس، آکاونٹس و دیگر شعبوں سے متعلق مضامین اپنے علاقہ کہوٹہ سے پڑھ سکیں گے عوام علاقہ کا آغا سید مشتاق نقوی کے اقدام کو زبردست خراج تحسین تفصیلات کے مطابق ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی آف ڈیڑھ مشتاق شاہ کا تعلیمی میدان میں بڑا قدم 12 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر دیدہ زیب عمارت عوام علاقہ کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے وقف انھوں نے kIT کالج کے پرنسپل چنگیز خان کے سپرد کر دیں جہاں اب یونیورسٹی لیول کی کلاسز شروع ہونگی اس موقع پر معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی نے کہا کہ اس سے قبل بھی عوام اور انسانیت کی خدمت کے لیے کام کر رہا ہوں میرا مشن تھا کہ اس علاقے میں بہترین تعلیمی مرکز ہو جہاں غریب لوگ مستفید ہو سکیں میں نے یہ بلڈنگ بنائی جس پر 12 کروڑ لاگت آئی جب پرنسپل KIT کالج چنگیز حسین نے مجھے کلاسز اور اپنے مشن کے بارے میں بتایا تو بغیر سوچیں میں نے اسکو اپنے علاقے کے لیے اللہ کی رضا کی خاطر وقف کر دیا ہے تا کہ یہ پسماندہ علاقہ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکے اور بجائے راولپنڈی اسلام آباد جا کر تعلیم حاصل کرنے کہ یہاں سے مناسب فیس پر تعلیم کا حصول ممکن ہو اس موقع پر پرنسپل KIT کالج چنگیز حسین نے آغا سید مشتاق نقوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام کا دیرینہ مطالبہ یونیورسٹی کا تھا جس پر اہم پیش رفت ہوئی جو لوگ دو دراز جا کر تعلیم حاصل کرتے تھے اب وہ یہاں سے ایم بی اے، بی بی اے، بی ایس اکنامکس و دیگر مضامین میں مناسب فیس پر تعلیم حاصل کر سکیں گے 6 مہینے تک کلاسز شروع کر دیں جائیں گی ہمارے علاقے کیں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بہت قابل اور لائق طلبا و طالبات ہیں سہولیات نہ ہونے کے باعث آگے نہیں جا سکتے انشااللہ بہت جلد اس علاقے کے لوگ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس ادارے کے ذریعے اپنے علاقے اور پاکستان کا نام دنیا میں روشن کریں گے اس ادارے کے قیام سے جہاں غریبوں کو ریلیف ملے گا وہی روزگار کے مواقع بھی فراہم ہونگے اور ڈیرہ مشتاق شاہ کے لیے خصوصی کوٹہ بھی رکھا جائے گا یاد رہے اس سے قبل بھی آغا سید مشتاق شاہ سماجی حوالے سے اہم کردار ادا کرنے رہتے ہیں۔

بنڈھیا یوسی پنجاڑ میں سعید افضل چوہان اور ندیم سرفراز چوہان کے زیر انتظام آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل وسیم احمد جنجوعہ کی حمائت

Independent candidate for Punjab Provincial Assembly Col. Waseem Ahmed Janjua, supported by Saeed Afzal Chauhan and Nadeem Sarfraz Chauhan of Bandhia UC Panjar

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ،7جولائی2022)
بنڈھیا یوسی پنجاڑ میں سعید افضل چوہان اور ندیم سرفراز چوہان کے زیر انتظام آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل وسیم احمد جنجوعہ کی حمائت بڑھی کارنر میٹنگ متعدد برادریوں کی سر کر دہ شخصیات نے کرنل وسیم احمد جنجوعہ کی حمائت کا اعلان کر دیا تفصیل کے مطابق گذشتہ روزقبل یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں بنڈھیا سیداں میں سعید افضل چوہان اور ندیم سرفراز چوہان کے زیر انتظام آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل وسیم احمد جنجوعہ کی حمائت بڑھی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیاجس میں سادات برادری، چوہان برادری،کیانی برادری،بٹ برداری، مغل برادری اور دیگر برادریوں کے معززین نے شر کت کی اس موقع پر تمام افراد نے اجتماعی طور غیر مشروط طور پر کرنل وسیم احمد جنجوعہ کی بھر پو ر حمائت کا اعلان کر دیا اس موقع پر اپنے خطاب میں آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل وسیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ اپنے حلقے کی حالت اور عوام کے مسائل دیکھ کر دلی دکھ ہوتا تھا عرصہ دراز سے سیاسی امیدوار ہمارے شہر کی عوام سے صرف وعدے کرتے اور ووٹ لیتے تھے مگر افسوس کام نہ ہونے کے برابر ہے ووٹیں لے کر واپس ہماری عوام کا حال تک کوئی نہیں پوچھتاالیکشن کے دوران کہوٹہ کی عوام کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال اور یونیورسٹی کا وعدہ کرتے ہیں اور کامیا ب ہو کر ہماری عوام کا حال واحوال تک کوئی نہیں دریافت نہیں کرتا انہوں نے کہا عوام صرف ایک مرتبہ مجھے موقع دیں انشاء اللہ تمام مسائل حل کراوں گا۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ،7جولائی2022)
چیئرمین راجہ عامر مظہر کے والد محترم کی وفات پر سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی وسابق وزراسمیت اعلیٰ سیاسی شخصیات کی طرف سے اظہار تعزیت کا سلسلہ بدستور جاری۔معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین راجہ عامر مظہر،نوجوان قانون دان راجہ سعد مظہر،راجہ علی مظہر کے والد محترم اور راجہ مدد کے بڑھے بھائی سابق وائس چیئرمین ضلع راولپنڈی راجہ مظہر جو چند دن قبل وفات گے تھے گذشتہ روز سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر بابر اعوان،سابق صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر ناصر راجہ، صوبائی نائب صدر انجینئر قمر اسلام، سابق وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی نائب صدر مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب حافظ عثمان عباسی،ممتاز عالم دین مولانا ادریس ہاشمی،سابق ضلع ناظم افضل کھوکھر، سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ، سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان، سابق ایم پی اے شوکت بھٹی، کرنل وسیم جنجوعہ،چیئرمین راجہ ندیم احمد، راجہ علی اصغر آف سکوٹ بھٹی، راجہ اسجد علی، چیئرمین چوہدری صداقت علی،چیئرمین راجہ شوکت علی،وائس چیئرمین عبد الحمید مغل،ملک اشفاق ڈولیاں،چوہدری ظہیر ایڈوکیٹ،چیئرمین چوہدری محمد یونس،معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار منیب سندزوئی م، سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت شاہ،آفتاب کیانی، ڈی ایس پی عبد المجید کیانی کلیال، عابد کیانی کلیال، جابر کیانی کلیال، انعام کیانی کلیال،سید ذوالقرنین شاہ،سنیئر صحافی اکرام الحق قریشی،چوہدری توقیر اسلم، چوہدری ابرار حسین،جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے ملک عبدالقیوم، ملک قاسم چشتی سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے ان کی رہائش گاہ “دھمیال ہاؤس “موہڑہ جباں راجگان یوسی ہوتھلہ جا کر ان کے اظہار تعزیت کیا اور مر حوم کے درجات بلندی کے لیے دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button