DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Raja Saghir Ahmed by election public rally held in Kallar with ex PM Shahid Khaqan Abbasi addressing supporters

کلرسیداں شہر میں ضمنی الیکشن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کا انتخابی جلسہ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا خطاب

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،06جولائی,2022)—مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی معیثت ہی نہیں ہماری معاشرتی اقدار روایات سیاست جمہوریت کو بھی تباہ کیا،قوم اللہ تعالی کا شکر ادا کرے جس نے انہیں عمران خان سے نجات دلائی 17جولائی کا سورج مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابیوں کی نوید کے ساتھ طلوع ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی شام کلرسیداں شہر میں ضمنی الیکشن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض،راجہ جاوید اخلاص،انجینئر قمرالاسلام راجہ،محمود شوکت بھٹی کے علاؤہ مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر حافظ عثمان عباسی،مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم،سابق بلدیاتی چیئرمینوں محمد نوید بھٹی،محمد زبیر کیانی،راجہ پرویز اختر قادری،سید راحت علی شاہ،چوہدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد،راجہ طلال خلیل،ٹھیکیدار بشارت اعوان،محمد ظریف راجا،چوہدری ضیارب منہاس،محمد اعجاز بٹ،حاجی اخلاق حسین،زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود،شیخ حسن سرائیکی سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سابق رکن بلدیہ شیخ حسن ریاض نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے،شاہد خاقان عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کو ہٹایا نہ جاتا تو پاکستان کے وجود کو خطرات لاحق ہوجاتے ہم نے تماشہ دیکھنے کی بجائے ملک کو عمران خان سے نجات دلائی ہے ہمیں آج مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں ہر ایک شخص کو اس مشکل وقت سے نکلنے کے لیئے اپنے حصے کی قربانی دینا پڑ رہی ہے۔پی ڈی ایم سمیت اتحادی مشکل فیصلوں کے ذریعے ملک کو بدترین حالات سے نکالنے میں کامیابی کی جانب چل نکلے ہیں۔میاں نواز شریف نے ماضی میں بھی ملک کو گرداب سے نجات دلائی ہم سب اس مشکل وقت و حالات میں قربانیاں دے رہے ہیں پاکستان اب عمران خان کے بوجھ کا متحمل نہیں ہو سکتا پی ٹی آئی والے بتائیں عمران خان نے ملک کی بہتری کے لیئے کوئی فیصلہ کیا ہو؟عمران خان نے ملکی بہتری میں کوئی کام کیا نہ ہی اس نے کبھی سچ بولا،مگر نوازشریف کے دور میں شروع ہونے والے عوامی فلاح بہبود کے کام آج بھی جاری ہیں عمران اپنی حکومت کی کوئی ایک کارکردگی تو بیان کریں؟ ہم سب نے مل کر ملک بھر میں عمران خان کی نفاق،نفرت،تشدد کے عزائم کو ناکام بنانا ہے عمران نے سیاست کو گالی کلچر میں بدلا ہم نے اس سوچ کو شکست دینا ہے ہم نے سترہ جولائی کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے عمران کی سیاست کو مسترد کرنا ہے۔انہوں نے صوبائی امیدوار راجہ صغیر احمد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اگر اسمبلی میں خاموش بھی رہتے تو اس کے عوض بھی انہیں کروڑوں کی پیشکش موجود تھی مگر انہوں نے مسلم لیگ ن کا ساتھ دے کر پنجاب اور پاکستان پر احسان کیا ہے ہم اس احسان کا بدلہ انہیں سترہ جولائی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر چکائیں گے۔امیدوار مسلم لیگ ن راجہ صغیر احمد نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی سے بے وفائی نہیں کی اس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والوں نے کی پی ٹی آئی وزارت اعلی کا اپنا امیدوار تک نہ لا سکی،ہمیں ق لیگ کو ووٹ دینے کو کہا گیا تو میں نے یہ بہتر سمجھا کہ ق لیگ کی بجائے اپنے باپ دادا کی جماعت مسلم لیگ ن کو ووٹ دی جائے۔مجھے مسلم لیگ ن نے میرے گھر مٹور آ کرمجھے پارٹی ٹکٹ دیا جسے میں ایک اعزاز سمجھتا ہوں۔پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ہر ووٹر سترہ جولائی کو شیر پر مہر لگا کر عمران خان کی سیاست کو شکست فاش دے گا۔ اجتماع سے جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلر کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے بھی خطاب کیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, July 06, 2022) PML-N Central Senior Vice President and former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi has said that Imran Khan not only destroyed the country’s economy, our social values, traditions, politics and democracy. The nation should thank Allah Almighty who saved them from Imran Khan.

The sun of July 17 will rise with the promise of success of the PML-N candidates. Addressing the election rally of Raja Saghir Ahmed in which former members of Assembly Chaudhry Muhammad Riaz, Raja Javed Ikhlas, Engineer Qamarul Islam Raja, Mahmood Shaukat Bhatti besides PML-N provincial vice president Hafiz Usman Abbasi, PML-N France general Secretary Sheikh Wasim Akram, Former Local Government Chairmen Muhammad Naveed Bhatti, Muhammad Zubair Kayani, Raja Pervez Akhtar Qadri, Syed Rahat Ali Shah, Chaudhry Sadaqat Hussain, Raja Nadeem Ahmed, Raja Talal Khalil, Contractor Basharat Awan, Muhammad Zarif Raja, Chaudhry Ziarb Minhas, Muhammad Ejaz Butt, Haji Akhlaq Hussain, Zainul Abidin Abbas, Raja Zafar Mahmood, Sheikh Hassan Seraiki and others Former member of the municipality Sheikh Hassan Riaz performed the duties of director.

Shahid Khaqan Abbasi said that if Imran Khan had not been removed, the existence of Pakistan would have been endangered. The country has been saved from Imran Khan. We have to make difficult decisions today. Everyone has to sacrifice their share to get out of this difficult time. PPP District Rawalpindi President Chaudhry Zaheer Mehmood said that every PPP voter on July 17 By sealing it, Imran Khan’s politics will be defeated. Maulana Ihsanullah Chakialvi, Ameer of Jamiat Ulema-e-Islam, Tehsil Kallar also addressed the gathering.

پیپلز پارٹی کے زیراہتمام کلر میں یوم سیاہ کی تقریب

PPP Observes Black day in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،06جولائی,2022)—پیپلز پارٹی کے زیراہتمام کلر میں یوم سیاہ کی تقریب،کارکن بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے۔پیپلز ارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا کہ ضیاالحق نے عوام کی منتخب حکومت کو طاقت کے بل بوتے پر ختم کرکے جمہوریت کو مٹانے کی کوشش کی مگر آج ان کا کوئی نام لیوا نہیں مگر پیپلز پارٹی نہ صرف آج بھی موجود ہے بلکہ ملک بھر میں تمام اکائیوں اور اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر جمہوریت کی ترقی و کامیابی کے لیئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قیادت کے فیصلے کے مطابق ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کے ساتھ کھڑے ہیں پوری قوت سے ن لیگ کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔پیپلز پارٹی تحصیل کلر کے صدر محمد اعجاز بٹ نے کہا کہ قوم آج بھی ذوالفقار علی بھٹو کی مشکور ہے جس نے قوم کو آبرومندانہ انداز میں جینے کا حق دیا،ایٹم کی بنیاد بھٹو نے رکھی نتھیا گلی میں سائنسدانوں کی اکیڈمی قائم کی،این ڈی ایف سی کی بنیاد رکھی پاکستان کو پہلا آئین بھٹو نے دیا بھٹو خاندان نے جانوں کی قربانی دی مگر ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ بلند کرکے جمہور دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنائے۔تقریب میں محمد فیاض کیانی،راجہ ظفر اقبال،نوید اختر مغل اور دیگر نے شرکت کی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ قانون گو حلقہ چوآخالصہ گوجرخان سے ملحقہ ہے

The ECP said that Choa Khalsa is part of Gujar Khan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،06جولائی,2022)—کلرسیداں کے قانون گو حلقہ چوآخالصہ کو این اے باون سے این اے اکاون مری سے منسلک کرنے اور قانون گو حلقہ ساگری کو مری سے الگ کرنے اور اسے گوجرخان یا چکری سے منسلک کرنے کی درخواستوں کی سماعت منگل کے روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔سابق وائس چیئرمین یوسی بھلاکھر راجہ طلال خلیل نے چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ کے ذریعے رٹ پٹیشن دائر کی جس میں کہا گیا کہ قانون گو حلقہ چوآخالصہ ماضی میں ہمیشہ مری کے حلقے سے منسلک رھا،الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ قانون گو حلقہ چوآخالصہ گوجرخان سے ملحقہ ہے اسے گوجرخان کے ساتھ رکھنے میں کیا مسئلہ ہے؟ چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ چوآخالصہ ہمیشہ سے مری سے منسلک رہا اب پوری تحصیل مری میں شامل ہے مگر چوآخالصہ کو گوجرخان میں رکھ کر کلرسیداں کو دوحصوں میں منقسم کردیا گیا مقامی لوگ تحصیل کے متحد رہنے کے حق میں ہیں۔دوسری جانب قانون گو حلقہ ساگری کو مری کے حلقہ سے الگ کرنے کے حوالے سے سابق چیئرمین یو سی تخت پڑی چوہدری خلیل احمد،سابق چیئرمین یو سی بگا شیخاں چوہدری عامر جمشید کی جانب سے راجہ فرخ عارف بھٹی ایڈوکیٹ کے ذریعے الیکشن کمیشن میں دائر اعتراضات میں موقف اختیار کیا گیا کہ 2018میں غلط حلقہ بندی کے ذریعے یو سی تخت پڑی،یوسی بگا شیخاں،یو سی لوہدرہ،یوسی مغل،یو سی ساگری کومری کے ساتھ منسلک کر دیا گیا تھا اسے اب مری سے الگ کرکے گوجرخان یا چکری سے منسلک کردیا جائے۔الیکشن کمیشن نے اعتراضات کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کرلیا۔اعتراضات پر سماعت مکمل۔فیصلہ محفوظ۔

ڈھوک بابا فیض بخش اور گرد و نواح کے لوگوں کا ایک مشترکہ اجلاس کرنل (ر)محمد شبیر اعوان کی سیاسی حمائت اور انہیں الیکشن میں وؤٹ دینے کا اعلان کیا گیا

Dhok Baba Faiz Buksh villagers announce to support PTI candidate Col M Shabbir Awan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،06جولائی,2022)—ڈھوک بابا فیض بخش اور گرد و نواح کے لوگوں کا ایک مشترکہ اجلاس غلام فاروق کی رھائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار کرنل (ر)محمد شبیر اعوان کی سیاسی حمائت اور انہیں الیکشن میں وؤٹ دینے کا اعلان کیا گیا۔سابق نائب ناظم چوہدری الطاف حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں اس وقت صاف و شفاف نظام کو آگ لگانے پر تُلی ھوئی ھیں اور سارے آئین کو اپنے مفادات کے تابع کرنے اور اپنے خلاف کرپشن کے کیسوں کو ختم کرنے کے لئے پورے آئین کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا گیا ہے۔اس لئے اب وقت آگیا ھے کہ ھم پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارکو کامیاب کروا کر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں۔پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل محمد شبیر اعوان نے کہا کہ ہمیں حق اور سچ کا ساتھ دینا چاھئیے اور اپنی آنے والی نسلوں کو حقیقی آزادی میں زندگی گزارنے کے لئے عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب کرناچاہیئے۔

مسلم لیگ ن کے کلرسیداں شہر میں منعقدہ جلسہ کے موقع پر بار بار سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس کی تقاریر چلا کر ان کی یاد کو منایا گیا

Late Sheikh Abdul Qadoos video played at Kallar public rally

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،06جولائی,2022)—مسلم لیگ ن کے کلرسیداں شہر میں منعقدہ جلسہ کے موقع پر بار بار سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس کی تقاریر چلا کر ان کی یاد کو منایا گیا یہ 24جون مسلم لیگ ن کے ایک اجتماع میں بھرپور تقریر ختم کرتے ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ شاہد خاقان عباسی،راجہ صغیر احمد،شیخ حسن ریاض سمیت تمام مقررین نے مرحوم کا بارہا مرتبہ ذکر کیا ان کے فرزند شیخ تیمور قدوس نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے باپ کے جاری مشن کو ہر صورت جاری رکھیں گے جلسہ کے اختتام پر شاہد عباسی نے شیخ عبدالقدوس مرحوم کے دفتر میں مرکزی الیکشن دفتر کا بھی افتتاح کیا۔

راجہ صغیر احمد نے پولیس کی جانب سے سیکورٹی مہیا کرنے کی پیشکش

Raja Saghir Ahmed offered security by the police which he declined

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،06جولائی,2022)—مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ پی پی سات راجہ صغیر احمد نے پولیس کی جانب سے سیکورٹی مہیا کرنے کی پیشکش کو شکریہ کے ساتھ قبول کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خاندان کئی دھائیوں سے علاقے میں سیاست کر رہا ہے مجھے کسی سے کوئی خطرہ نہیں نہ ہی میں بزدل انسان ہوں،لوگ میرے اور میرے خاندان کے پس منظر سے آگاہ ہیں میں نہیں سمجھتا کہ پولیس میری حفاظت پر مامور ہو،میں حسب معمول اپنی سیاسی مہم احسن انداز میں چلا رہا ہوں۔ادہر الیکشن کمیشن نے کلرسیداں انتخابی مہم کے انچارج ملک ابرار احمد کو ضمنی الیکشن میں شرکت سے روک دیا ہے انہیں باور کروایا گیا ہے کہ وہ وزیراعلی کے معاون خصوصی ہونے کے باعث الیکشن مہم میں شریک نہیں ہو سکتے جس کے باعث ملک ابرار احمد انچارج ہونے کے باوجود ایک ہی دورہ کلرسیداں کے بعد پھر حلقے میں نظر نہیں آئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button