DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan; A guard working for a private security company was tortured by three police officials from Qazian checkpost
نجی سیکیورٹی کمپنی میں کام کرنے والے گارڈ کو پولیس چوکی قاضیاں کے تین اہکاروں نے تشدد کیا
قاضیاں ,گوجر خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،،06جولائی,2022)—۔ نجی سیکیورٹی کمپنی میں کام کرنے والے گارڈ کو پولیس چوکی قاضیاں کے تین اہلکار جو بغیر یونیفارم تھے اٹھا کر لے گئے سیکورٹی گارڈ کے پاس اپنا اسلحہ اور لائسنس بھی موجود تھا چوکی پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا سیکورٹی کمپنی کے مالک کا الزام نوجوان پر پولیس اہکاروں نے تشدد کیا جس کے میڈیکل کے لیے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال لایا گیا احتشام سیکورٹی گارڈ نے بتایا کہ پویس والے چوکی پر لے گے اور مارنا شروع کر دیا سیکورٹی کمپنی کے مالک تمیور نے کہا کہ میرے سیکورٹی گارڈ پر بلاوجہ بے پناہ تشدد کیا گیا اس پولیس گردی کا سی پی او نوٹس لیں اور شہری پر تشدد کر نے والے پولیس ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جاے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے پولیس ٹاوٹ متحرک ہوچکے ہیں کہ پولیس ملازمین کے خلاف کارواہی نہ ہو ہسپتال میں نام نہاد شرفا راضی نامے کے لیے متحرک ہیں مبینہ طور پر ہزاروں روپے رشوت بھی طلب کی گئی




