DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat; One dacoit killed, three arrested as they fire on police after stealing car

تھانہ دھمیال کے علاقہ میں کار چھین کر فرار ہوتے ڈاکؤوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک، تین گرفتار

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،،05جولائی,2022)—تھانہ دھمیال کے علاقہ میں کار چھین کر فرار ہوتے ڈاکؤوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،
فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک، تین گرفتار، اسلحہ برآمد،ملزمان کے زیر استعمال چھینی گئی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی، ہلاک ڈاکو کی شناخت نقیب اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ گرفتار ملزمان میں شوکت، ہاشم اور کامران شامل ہیں،دھمیال پولیس نے کار سنیچنگ کی اطلاع پر مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، ملزم نقیب رابری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا،ایس ایچ اوواقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، ملزمان کے ایک فرار ساتھی کی تلاش جاری ہے، موقع سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے ڈیڑھ ماہ قبل دھمیال کے علاقے میں کیش وین سے ڈکیتی کے دوران بھی فائرنگ کر کے وین کے ڈرائیور نثار کو قتل کر دیا تھا، ملزمان کیش وین سے 83 لاکھ روپے بھی چھین کر فرار ہوئے تھے،

Rawat (Pothwar.com, July 05, 2022)
During the firing, one dacoit was killed, three were arrested, weapons were recovered, a vehicle snatched by the accused was also recovered. The slain dacoit was identified as Naqibullah while the arrested accused included Shaukat, Hashim and Kamran, Dhamyal police said. When the police chased the suspicious vehicle on the report of car snatching, the accused opened fire on the police. The accused Naqib was recorded in several robberies. Evidence is being gathered from the spot, the body has been shifted to the hospital for postmortem, according to the preliminary investigation, the accused also opened fire during a robbery from a cash van in Dhamyal area a month and a half ago, The driver of the van was killed and the accused snatched Rs 83 lakh from the cash van and had fled and was on run.

Show More

Related Articles

Back to top button