کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،05جولائی,2022)—پاکستان تحریک انصاف کر رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر اور دیگر نے گاؤں ممیام میں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں کہوٹہ کے لوگ سترہ جولائی کو حقیقی آزادی کے لیئے پی ٹی آئی کو فتح سے ہم کنار کرکے بیرونی سازش کے آلہ کاروں کو شکست فاش دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ساڑھے تین برس میں پی پی سات کے لیئے کروڑوں کے فنڈز دیئے۔امیدوار پی پی سات کرنل شبیر اعوان نے کہا کہ میں نے ماضی میں رکن اسمبلی منتخب ہو کر ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے میں چاہتا تو اپنے گھر آرام سے بیٹھ کے زندگی گزار سکتا تھا مگر علاقائی پسماندگی مجھے چین سے بیٹھنے نہیں دیتی اگر لوگوں نے پھر موقع دیا تو عمران خان کے ویژن کے عین مطابق کام کروں گا۔چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ پورے پنڈی ڈویژن کی نظریں اس صوبائی الیکشن پر ہیں اس میں کامیابی پنجاب کی حکومت کا فیصلہ کرے گی،راجہ ساجد جاوید نے کہا کہ ماضی میں گھس بیٹھیوں نے پی ٹی آئی اور عمران خان کے ویژن کو سخت نقصان پہنچایا عمران خان عالمی سازش کا شکار ہوئے یہ استعماری قوتیں پاکستان کی ترقی برداشت ہی نہیں کر سکتیں۔انہوں نے کہا کہ اگر قوم متحد ہو جائے تو عالمی استعمار کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے،انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی نسلوں کی بہتری کے لیئے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے کرنل شبیر اعوان کو کامیاب کریں۔
Kalrasidan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, July 05, 2022) * Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Member Punjab Assembly Chaudhry Javed Kausar and others while addressed an election rally in village Mamyam. Chaudhry Muhammad Azeem said that the eyes of the entire Pindi division are on this provincial election in which victory will be decided by the Punjab government. Imran Khan became the victim of a global conspiracy. These colonial powers tolerated the development of Pakistan He said that the conspiracies of global colonialism could be thwarted if the nation was united. He appealed to the people to contest the by-elections for the betterment of and success to support PTI candidate Col M Shabbir Awan.
پیپلز پارٹی یوسی کنوھا کے زیراہتمام انتخابی اجتماع میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کی حمایت کا اعلان
PPP UC Kanoha announces support for PML-N candidate Raja Saghir Ahmed
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،05جولائی,2022)—پیپلز پارٹی یوسی کنوھا کے زیراہتمام انتخابی اجتماع میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کی حمایت کا اعلان کردیا گیا۔اس موقع پر راجہ صغیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایٹمی صلاحیت کی حامل ریاست کو پردے میں لپٹی جادوگرنی اور ایک خاتون چلا رہی تھی۔فتنہ خان نے فرح گوگی کو ہم پر مسلط کر کے پنجاب کی عوام سے انتقام لیا۔عمران خان نے 70 سالوں کے مقابلے میں صرف ساڑھے تین برسوں میں سب سے زیادہ قرضہ لے کر ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں مخالف پر پڑنے والے میرا ایک ”مکا”پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے کا سبب بنا جس کے بعد میاں حمزہ شریف کی طرف سے مجھے” شیر پوٹھوار” کا خطاب دیا گیا۔انہوں نے دعوی کیا کہ ایم پی اے منتخب ہونے کے بعد تحصیل کلر سیداں کو ایک تاریخی پیکج دونگا۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی وجہ سے پی ٹی آئی کی حکومت کا خاتمہ ہوا،ہمیں بڑوں کی خاطر اور اپنے علاقے کی بہتری کیلئے اکٹھے ہونا پڑے گا۔پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی والے ”تیر” کے نشان کو تصور میں رکھ کر شیر پر مہر لگائیں۔انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کو نیازی فتنے کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے۔تحصیل صدر اعجازبٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کے حکم پر پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار راجہ صغیر احمد کی بھر پور حمایت کریں گے۔منتخب ہونے کے بعد راجہ صغیر احمد سے امیدرکھتے ہیں کہ وہ (ن) کے ساتھ ساتھ (پ) کا بھی وخیال رکھیں گے۔سابق ضلعی صدر چوہدری محمد ایوب نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور راجہ صغیر احمد حلقہ کی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے۔تقریب سے نمبردار اسد عزیز مغل اور ماسٹر ندیم نے بھی خطاب کیا۔
کرنل شبیر اعوان کا کنوہا موہڑہ وینس میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے زیر انتظام منعقدہ انتخابی اجتماع سے خطاب
Colonel Shabbir Awan addresses election rally organized by PTI Youth Wing in Kanoha Mohra Venice
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،05جولائی,2022)—صوبائی حلقہ پی پی 7 سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کرنل شبیر اعوان نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت رات کے اندھیرے میں ہماری حکومت کو ختم کر کے ایک امپورٹڈ حکومت کو ہم پر مسلط کر دیا گیا،امپورٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔سپر ٹیکس اور غیر عوامی فیصلوں نے پاکستان کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کنوہا موہڑہ وینس میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے زیر انتظام منعقدہ انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایم پی اے کا نہیں بلکہ چیف منسٹر کا الیکشن ہے،ہم نے 22 جولائی کو چوہدری پرویز الہی کو صوبے کا وزیر اعلی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا مقابلہ ایک آٹھ جماعت پاس امیدوار کیساتھ ہے،اگر ایسے شخص کو منتخب کر کے اسمبلی میں بھیجا گیا تو ہم سب کیلئے یہ شرمندگی کا مقام ہو گا۔سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم،راجہ اظہر اقبال نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر سابق کونسلر ناہید اختر،راجہ وحید اور دیگر نے پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل شبیر اعوان کی حمایت کا اعلان کیا۔
مسلم لیگ ن کے زیراہتمام آج بروز منگل شام پانچ بجے کلرسیداں میں مسلم لیگ ن کے زیراہتمام ایک انتخابی جلسہ منعقد ہو رہا ہے
An election rally is being held under the auspices of PML-N at 5 pm on Tuesday
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،05جولائی,2022)—مسلم لیگ ن کے زیراہتمام آج بروز منگل شام پانچ بجے کلرسیداں میں مسلم لیگ ن کے زیراہتمام ایک انتخابی جلسہ منعقد ہو رہا ہے جس سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،امیدوار پی پی سات راجہ صغیر احمد،چوہدری اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض اور دیگر بھی خطاب کریں گے۔اس سے قبل شاہد خاقان عباسی،سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس مرحوم کے دفتر میں انتخابی دفتر کا بھی افتتاح کریں گے۔
پیپلز پارٹی آج بروز منگل کلرسیداں میں یوم سیاہ منائے گی
The PPP will observe Black Day on Tuesday
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،05جولائی,2022)—پیپلز پارٹی آج بروز منگل کلرسیداں میں یوم سیاہ منائے گی،دن 11 بجے کلرسیداں میں چوک میں یوم سیاہ کی تقریب ہوگی جس سے صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی چوہدری ظہیر محمود سلطان،صدر تحصیل کلرسیداں محمد اعجاز بٹ اور دیگر خطاب کریں گے۔