مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5جولائی 2022) نڑھ کے مقام پرپی ٹی آئی کی سیاسی وسماجی شخصیات راجہ وقار الیاس ایڈوکیٹ، زاہد ستی،منور مجید ستی کے زیر انتظام بڑا جلسہ۔ غلام مرتضیٰ ستی، کرنل محمد شبیر اعوان، واثق قیوم عباسی، خورشید احمد ستی،قیوم عباسی سمیت دیگر رہنماؤں کی شر کت جلسے میں جنرل کونسلر شبیر ستی اورکسان کونسلر شبیر ستی نے پی ٹی آئی کے نامز د امیدوار کرنل محمد شبیر اعوان کی حمائت کا اعلان کر دیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز نڑھ کے مقام پر پی ٹی آئی کی سیاسی وسماجی شخصیات راجہ وقار الیاس ایڈوکیٹ، زاہد ستی،منور مجید ستی کے زیر انتظام ایک بڑا جلسہ منعقد کیا گیا جس میں سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی، پی ٹی آئی کے نامز د امیدواربرائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر وایم پی اے واثق قیوم عباسی،سابق صدر پی ٹی آئی خورشید احمد ستی،سابق ناظم راجہ الطاف حسین،راجہ محمد یٰسین،ٹھکیدار قیوم عباسی،حبیب ستی ایڈوکیٹ،زاہد ستی ایڈوکیٹ،مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء،سردار ارشد مجید عابد ستی، ثاقب ستی،تظرف ستی، ساجد، عاطف جمشید ستی سمیت سینکڑوں اس موقع پر مقررنین نے اپنے خطاب میں کہاکہ عمران خان جنگ نہیں جہاد کر رہے ہیں اور یہ جہاد پاکستان کی سلامتی،بقاء اور اس کے استحکام کیلئے ہے۔موجودہ حکمرانوں کو اگر حکومت کرنے کا مزید وقت دیا گیا تو اللہ نہ کرے پاکستان کا مستقبل تاریک ہو جائے گا۔اپنے ملک پاکستان اور آنے والوں نسلوں کے خوشحال مستقبل کیلئے ہم کسی بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا انشاء اللہ حلقہ پی پی سیون کی غیور عوام 17جولائی کو(بلے) پر مہر لگا کر عمران خان کے نامزد امیدوار کرنل محمد شبیر اعوان کو کامیاب کر ا یں گے۔
Motor (Pothward.com Kabir Ahmed Janjua, 5 July 2022) A big meeting was organized by PTI political and social personalities Raja Waqar Ilyas Advocate, Zahid Satti, Munawar Majeed Satti at Narh. Ghulam Murtaza Satti, Col. Muhammad Shabbir Awan, Wasiq Qayyum Abbasi, Khurshid Ahmad Satti, Qayyum Abbasi and other leaders participated in the meeting. According to details, a large meeting was held at Narh yesterday under the management of PTI political and social personalities Raja Waqar Ilyas Advocate, Zahid Satti, Munawar Majeed Satti in which former MNA Ghulam Murtaza Satti, Col. Muhammad Shabbir Awan, District President PTI, Wasiq Qayyum Abbasi, Former President Khursheed Ahmed Satti, Former Nazim Raja Altaf Hussain, Raja Muhammad Yaseen. Hundreds of speakers including Qayyum Abbasi, Habib Satti Advocate, Zahid Satti Advocate, Mujeebullah Satti alias Dr. Munna, Sardar Arshad Majeed Abid Satti, Saqib Satti, Tazraf Satti, Sajid, Atif Jamshed Satti made speeches.
عبد المجید مغل کا دورہ کہوٹہ، ن لیگ کے ووٹروں،سپورٹروں سے ملاقات
Abdul Majeed Mughal’s visit to Kahuta, meeting with PML-N voters and supporters
مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5جولائی 2022) سینئر رہنما و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یواے ای چیئرمین مغل ویلفیئر سوسائٹی آل پاکستان عبد المجید مغل کا دورہ کہوٹہ، ن لیگ کے ووٹروں،سپورٹروں سے ملاقات، مختلف مقاما ت پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں حاضری دی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزسینئر رہنما و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یواے ای چیئرمین مغل ویلفیئر سوسائٹی آل پاکستان عبد المجید مغل نے کہوٹہ کا دورہ کیا انہوں نے چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر، نوجوان قانون دان راجہ سعد مظہر ایڈوکیٹ اور سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مدد کے بڑھے بھائی سابق وائس چیئرمین ضلع راولپنڈی راجہ مظہر حسین کی وفات پرفاتحہ خوانی کی اور لواحقین اظہار تعزیت کی اور ان کی دعائے قل میں شر کت کی علاوہ ازیں سینئر رہنما و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یواے ای چیئرمین مغل ویلفیئر سوسائٹی آل پاکستان عبد المجید نے کہوٹہ ٹھنڈا پانی کے مقام پر سابق کونسلر میونسپل کمیٹی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن دوبئی اظہر اقبال بھٹی، ظفر بھٹی، توقیر بھٹی کے گھر ان کے مرحوم والد کی فاتحہ خوانی کیے لیے حاضری دی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا کی ان کے ساتھ ایڈوکیٹ رضا الرحمن،راشد صدیقی بھورہ حیال ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ اور دیگر احباب بھی ہمراہ موجود تھے۔
عمران خان کے جلسے میں شرکت کیلئے کہوٹہ سے ایک بڑی ریلی راجہ طارق محمود مرتضٰی اور راجہ وحید احمد خان کی قیادت میں روانہ ہوئی
A large rally led by Raja Tariq Mahmood Murtaza and Raja Waheed Ahmad Khan left Kahuta to attend Imran Khan’s rally
مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5جولائی 2022) پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں عمران خان کے جلسے میں شرکت کیلئے کہوٹہ سے ایک بڑی ریلی راجہ طارق محمود مرتضٰی اور راجہ وحید احمد خان کی قیادت میں روانہ ہوئی ریلی میں تحصیل صدر PTI یوتھ ونگ ناصر نزیر ستی کی قیادت میں نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی ریلی میں تحصیل کہوٹہ کی ہر یونین کونسل سے سابقہ عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی لاری اڈہ کہوٹہ سے ریلی کا آغاز کیا گیا سینکڑوں افراد نے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں ریلی میں شرکت کی ریلی سے سابق چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی اور سابق صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ملکی معیشت تباہ کر کے رکھ دی ہے عمران خان ہی اس ملک کی واحد امید ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں عمران خان کو مضبوط کر کے ہی ملک میں استحکام لایا جا سکتا ہے ہم عمران خان کے سپاہی ہیں ہر محاذ پر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ریلی میں کارکنوں نے پرجوش انداز میں امپورٹڈ حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
کھناہدہ کی متعدد برادریوں نے شرکت کی اور راجہ صغیر احمد کی حمایت کی
Numerous communities of Khanadah village participated and supported Raja Saghir Ahmed
مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5جولائی 2022) سابق صدر پی ٹی آئی یو سی دوبیرن کلاں چوہدری عابد محمود کی رہائش گاہ پرموضع کھناہدہ کی متعدد برادریوں کے عمائدین سے راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماسٹر ذاکر مرحوم کا گھر میرا دوسرا گھر ہے۔کھناہدہ کے عوام کی پہلے بھی خدمت کی ہے اور أئندہ بھی کروں گا۔اپ کے تعاون کا مشکور اور ممنون ہون۔میٹنگ میں بیٹھے بزرگ باوا مطلوب نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دی ہے۔اب صرف اور صرف راجہ صغیر کو ووٹ دوں گا۔۔اس موقع پر راجہ صغیر احمد کے ہمراہ معروف لیگی رہنماء راجہ علی اصغر اور کونسلر راجہ عباس پپو بھی ہمراہ موجود تھے جبکہ میٹنگ میں سابقہ وائس چیئرمین ٹھیکیدار بشارت،چوہدری فیصل،ماسٹر رضا،بزرگ مسلم لیگی رہنماملک أفتاب،چوہدری ثقلین،قاضی برادری،محمد ظہور،ظہور حسین،محمود أکاش برادران اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی اور راجہ صغیر احمد کی حمایت کی۔