DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; The election meeting was held at the residence of later Chaudhry Muhammad Ashraf
انتخابی اجلاس سابق رکن بلدیہ چوہدری محمد اشرف مرحوم کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،04جولائی,2022)—صوبائی حلقہ پی پی سات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کی حمایت میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض بھی سرگرم،اس سلسلے میں ایک انتخابی اجلاس سابق رکن بلدیہ چوہدری محمد اشرف مرحوم کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا جس میں۔ سابق ارکان بلدیہ راجہ ظفر محمود،چوہدری اخلاق حسین،عابد زاھدی،چوہدری مشتاق حسین کے علاؤہ زین العابدین عباس،نصیر اختر بھٹی،چوہدری توقیراسلم،مسعود بھٹی،بشیر بھٹی،شیخ حسن سرائیکی،شیخ محمد شعور اور دیگر نے شرکت کی۔چوہدری محمد ریاض نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خاں نے بیرونی سازش کا بیانیہ کرپشن چھپانے کے لیئے گھڑا ہے عمران نے کب ایٹمی دھماکے کیئے جو امریکہ ان کی مخالف ہو جاتا یہ تو امریکی مفادات کے پاکستان میں ان کے حقیقی نمائندے ہیں عوام سترہ جولائی کو شیر پر مہر لگا کر بیرونی ایجنڈوں کے عزائم ناکام بنا ڈالیں،امیدوار راجہ صغیر احمد نے کہا کہ بزدار حکومت میں نے نہیں گرائی وہ خود مستعفی ہوئے تھے بغاوت بھی میں نے نہیں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن جیت کر آنے والوں نے کی۔میں نے تو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا پی ٹی آئی کو شکست دے کر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوا تھا۔تقریب سے الحاج اسلم بانی اور چوہدری مجید اشرف نے بھی خطاب کیا بعد ازاں راجہ صغیر احمد نے بٹاہڑی میں سابق کونسلر بلدیہ راجہ طارق محمود کی رہائشگاہ پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنت دوزخ کے ٹکٹ تقسیم کرنے کے دعویدار توبہ کریں ان میں جواب سترہ جولائی کی شام کو عوامی حمایت کے ساتھ جواب دوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ماضی میں آزاد حیثیت میں کامیابی حاصل کی اب تو مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی،جمعیت علمائے اسلام اور دیگر جماعتیں بھی میرے ساتھ ہیں میں ثابت کروں گا کہ کلرسیداں اور کہوٹہ پی ڈی ایم کے شہر ہیں اس موقع پر راجہ طارق محمود،صوبیدار طارق محمود،بابو شفاعت حسین،الطاف ظفر،ناصر ایوب اور دیگر نے راجہ صغیر احمد کی حمایت کا اعلان کیا بھرپور اجتماع میں راجہ ندیم احمد،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمور،حاجی اخلاق حسین،عابد زاھدی،چوہدری مشتاق،ذین العابدین،مسعور بھٹی،شیخ ندیم احمد اور دیگر نے شرکت کی۔




