DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Raja Atiq Nawaz and Raja Wasim Akhtar of Canada have announced their full support for the independent candidate

راجہ عتیق نواز اور راجہ وسیم اختر آف کہوٹہ حال مقیم کینیڈا نے آزاد امیدوار کا بھرپور حمایت کا اعلان کیا

ٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3جولائی2022)
راجہ عتیق نواز اور راجہ وسیم اختر آف کینیڈا کا بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی کو انٹرویو راجہ وسیم احمد جنجوعہ کی رشتہ داروں عزیز و اقارب اور دوست احباب سمیت حمایت کا اعلان تفصیلات کے مطابق بزرگ صحافی و تجزیہ نگار اصغر حسین کیانی جو کہ نجی دورہ میں کینیڈا کے شہر سیکیٹون میں ہیں ان سے سیاسی سماجی شخصیات راجہ عتیق نواز اور راجہ وسیم اختر نے کینیڈا کے شہر سیکیٹون میں اہم ملاقات کی اور انٹرویو دیا اس موقع پر راجہ عتیق نواز اور راجہ وسیم اختر آف کہوٹہ حال مقیم کینیڈا نے آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ PP7 راجہ وسیم احمد جنجوعہ کی دوست احباب عزیز و اقارب اور رشتہ داروں سمیت بھرپور حمایت کا اعلان کیا راجہ عتیق نواز اور راجہ وسیم جنجوعہ نے اصغر حسین کیانی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تحصیل کہوٹہ 74 سالوں سے پسماندہ ہے اس علاقے کے مسائل حل نہ ہوا بنیادی سہولیات میسر نہ ہیں اس حلقے کے مسائل پڑھی لکھی نوجوان قیادت جسکا تعلق کہوٹہ سے ہو وہی حل کر سکتی ہے کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ مخلص اور پڑھی لکھی شخصیت ہیں جنہوں نے کہوٹہ کے عوام کو سپورٹس کمپلیکس کا تحفہ دیا ہم انکی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں انشااللہ وہ کامیاب ہو کر اس علاقے کے مسائل کو حل کریں گے۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 3 July 2022)
Raja Atiq Nawaz and Raja Wasim Akhtar of Canada interviewed by senior journalist Asghar Hussain Kayani who is on holiday in Canada said  Raja Wasim Ahmed Janjua’s relatives and friends announced their support for the independent candidate Col Wasim Ahmed Janjua. Raja Atiq Nawaz and Raja Wasim Janjua in an interview with Asghar Hussain Kayani said that Kahuta Tehsil has been backward for 74 years. Problems not solved Basic facilities are not available Problems of this constituency can be solved only by the educated youth leadership belonging to Kahuta We fully support Col Wasim Ahmed Janjua Inshallah, they will succeed and solve the problems of this region.

اب ن لیگ والوں نے مجھے ٹکٹ دیا ہے انشاء اللہ دوبارہ کامیابی حاصل کروں گا۔راجہ صغیر احمد

Now the PML-N has given me a ticket. Inshallah, I will win again. Raja Saghir Ahmed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3جولائی2022)
مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار راجہ صغیر احمد، چیئرمین راجہ ندیم احمد، راجہ علی اصغر نے اپنے خطاب میں کہا کہ حلقے پی پی سیون کی عوام 17جولائی کو شیر کے نشان پر مہر لگا کرپی ڈی ایم حکومت کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار اداکریں گے اورحلقے میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جہاں رکھا تھا وہاں سے ہی دوبارہ ترقیاتی کاموں کے سلسلے کو دوبارہ شروع کر یں گے ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار راجہ صغیر احمد، چیئرمین راجہ ندیم احمداورمعروف لیگی رہنماء راجہ علی اصغر نے اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر راجہ صغیر احمد نے کہا کہ یہ الیکشن میرا نہیں بلکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا الیکشن ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ایک کارکن کی حیثیت سے علاقے کی خدمت کی۔انہوں نے واضح کیا کہ 2018 میں پی ٹی آئی نے مجھے ووٹ نہیں دی بلکہ آزاد امیدوار کی حیثیت میں انتخابات میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کی اب ن لیگ والوں نے مجھے ٹکٹ دیا ہے انشاء اللہ دوبارہ کامیابی حاصل کروں گا۔

راجہ مظہر حسین(مرحوم) کی دعائے قل آج مورخہ 3جولائی2022بروز اتوار شام 6بجے ان کی رہائش گاہ میں منعقدہو گئی۔

Dua e Qul of late Raja Mazhar Hussain to be observed today

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3جولائی2022)
چیئرمین راجہ عامر مظہر، نوجوان قانون راجہ سعد مظہر کے والد محترم اور راجہ مدد کے بڑھے بھائی سابق وائس چیئرمین ضلع راولپنڈی راجہ مظہر حسین(مرحوم) کی دعائے قل آج مورخہ 3جولائی2022بروز اتوار شام 6بجے ان کی رہائش گاہ آڑی سیداں سے بھون اعوان روڈ،بمقام موہڑہ جباں راجگان یونین کونسل ہوتھلہ، تحصیل کہوٹہ،ضلع راولپنڈی میں منعقدہو گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button