DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Former UC Kanoha Nazim Alhaj Ghulam Zaheer, while expressing confidence in the leadership Raja Pervez Ashraf, re-joined the PPP

یوسی کنوھا کے سابق ناظم الحاج غلام ظہیرنے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت ایک بار پھر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،1جولائی,2022)—یوسی کنوھا کے سابق ناظم الحاج غلام ظہیرنے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت ایک بار پھر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔انہوں نے راجہ پرویز اشرف سے ملاقات میں انہیں اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور حلقے کی عوام کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات پر تشکر کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں گوجر خان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور عوام کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔وفد میں راجہ یاسر بشیر ایڈووکیٹ،چوہدری تصور حسین، نزاکت حسین اور محمود اختر بھٹی شامل تھے۔ اس موقع پر بیرسٹر شاہ رخ پرویز راجہ بھی موجود تھے،اس موقع پر غلام ظہیر نے پاکستان پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کر لی یاد رہے کہ طویل مدت تک پیپلز پارٹی سے منسلک رہے پھر طویل وقت مسلم لیگ ن کے کارواں کا حصہ رہے اب یہ ایک بار پھر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, July 1, 2022) * Former Nazim UC Kanoha, Alhaj Ghulam Zaheer of Sadda Kamal, while expressing confidence in the leadership of Speaker National Assembly Raja Pervez Ashraf, has rejoined the PPP along with his colleagues. In a meeting with Raja Pervez Ashraf, he congratulated him on assuming the office of Speaker National Assembly and thanked him for the steps taken to alleviate the plight of the people of the constituency. He hoped that a new era of development and prosperity would begin in Gujar Khan under the leadership of Speaker Raja Pervez Ashraf and the problems facing the people would be resolved on a priority basis. The delegation included Raja Yasir Bashir Advocate, Chaudhry Taswar. Hussain, Nazakat Hussain and Mahmood Akhtar Bhatti. Barrister Shah Rukh Pervez Raja was also present on the occasion. On this occasion, Ghulam Zaheer rejoined the PPP.

یوسی منیاندہ کے تمام سیاسی متحارب دھڑوں نے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا

All political warring factions of UC Maniyanda have announced their unconditional support to PML-N candidate Raja Saghir Ahmed in the by-elections

www.pothwar.com / Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،1جولائی,2022)—یوسی منیاندہ کے تمام سیاسی متحارب دھڑوں نے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا، اس سلسلے میں ایک اجتماع میرگالہ سیداں میں سید طاہر عباس شاہ گیلانی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،سید راحت علی شاہ،محمد ظریف راجا،راجہ ندیم احمد،جاوید بٹ،راجہ طارق،ماسٹر طارق منہاس،چوہدری توقیر اسلم، سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں سابق چیئرمین چوہدری صداقت حسین،محمد تاج کیانی،توفیق تاج،راجہ گلستان فرشی،صوفی منیر اور دیگر نے راجہ صغیر احمد کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ان کے سیاسی حریف نثار کیانی بھی لیگی امیدوار راجہ صغیر کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سترہ جولائی کا سورج مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی کی نوید کے ساتھ طلوع ہو گا،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو بحرانوں سے دوچار کیا میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری اور دیگر مل کر ملک کو اس بحرانی کیفیت سے نجات دلائیں گے۔لیگی امیدوار راجہ صغیر احمد نے کہا کہ مجھے لوٹا کہنے والے پی ٹی آئی کے لوگ بتائیں کہ انہوں نے مجھے کب ووٹ دی تھی؟میں نے تو پی ٹی آئی کے امیدوار کو آزاد حیثیت میں شکست دی تھی میری ووٹ سے عثمان بزدار وزیراعلی بنے تھے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت اس کے اپنے ارکان اسمبلی نے ختم کی۔انہوں نے پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل شبیر کو مشورہ دیا کہ وہ خدا کا خوف کریں پل صراط پر کھڑے ہونے کے مضحکہ خیز دعوے نہ کریں اور یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ پل صراط پر کوئی فوجی بھی کھڑا نہیں ہوگا۔اجتماع سے چوہدری محمد ایوب،راجہ ندیم احمد،محمد تاج کیانی،چوہدری محمد بشیر منہاس نے بھی خطاب کیا۔آخر میں سید عامر ضمیر گیلانی نے راجہ صغیر احمد کی کامیابی کے لیئے دعا کی۔

حلقہ چوآخالصہ کی چھ یوسیز کو حلقہ این اے باون گوجرخان سے الگ کرکے واپس این اے اکاون کا حصہ بنانے کے لیئے الیکشن کمیشن میں رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی

A writ petition has been filed in the Election Commission seeking separation of six UCs of Choa Khalsa constituency from NA-52 Gujar Khan and making them part of NA-51

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،1جولائی,2022)—قانون گو حلقہ چوآخالصہ کی چھ یوسیز کو حلقہ این اے باون گوجرخان سے الگ کرکے واپس این اے اکاون کا حصہ بنانے کے لیئے الیکشن کمیشن میں رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی،یہ پٹیشن راجہ طلال خلیل کی جانب سے چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ نے دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ قانون گو حلقہ چوآخالصہ گزشتہ پچاس برسوں سے قومی اسمبلی کے حلقہ مری سے منسلک رہا ہے اسے گزشتہ انتخابات میں گوجرخان کی مطلوبہ آبادی کی کمی کو پورا کرنے کے لیئے این اے باون میں شامل کردیا گیا۔الیکشن کمیشن ہر بار کلرسیداں کو مختلف حلقوں میں منقسم کرکے اس کی موثر آواز کو دبالیتا ہے لہذہ استدعا ہے کہ قانون گو حلقہ چوآخالصہ کی چھ یوسیز کو گوجرخان سے الگ کرکے واپس این اے باون کا حصہ بنایا جائے۔یاد رہے کہ دو ایام قبل بھی ایک رٹ الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ قانون گو حلقہ ساگری کو مری سے الگ کرکے گوجرخان یا چکری کے حلقے سے منسلک کیا جائے۔

مبینہ 250من لکڑی چوری مقدمہ، تینوں ملزمان بری

All three accused were acquitted of stolen timber

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،1جولائی,2022)— مبینہ 250من لکڑی چوری مقدمہ، تینوں ملزمان بری، لکڑی مالکان کے حوالے کرنے کا حکم۔ سرکار بنام محمد صدیق وغیرہ میں راجہ عامر سمیت 3 ملزمان پر تھانہ کلرپولیس نے مبینہ طورپر 250من لکڑی جنگل سے چوری کرنے پر مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمان کے کونسل جاویدچشتی ایڈووکیٹ نے محمد عابد اعوان جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دلائل دیتے ھوئے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ذاتی لکڑی کو جنگل سے چوری شدہ باور کرکے بلاجواز مقدمہ درج کیا ھے جبکہ صفحہ مسل پر ملزمان کے خلاف ایک بھی ٹھوس شہادت موجود نہیں لہذا ملزمان کا ٹرائل کورٹ کے قیمتی وقت کا ضیائع ھوگا۔ معزز عدالت نے دلائل سے اتفاق کرتے ھوئے نہ صرف تینوں ملزمان کو بری کردیا بلکہ پولیس کو حکم دیا کہ 250 من لکڑی بری ملزمان کے حوالے کی جائے۔

چوکپنڈوری شہر میں کھڑی مسافر بس کو چوری کر لیا گیا

A passenger bus parked in Chauk Pindori is stolen

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،1جولائی,2022)—چوکپنڈوری شہر میں کھڑی مسافر بس کو چوری کر لیا گیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ایس ایچ اوسب انسپکٹر شیخ محمد نواز نے بتایا کہ کہوٹہ کے رہائشی محمد عثمان نے اپنی 81 ماڈل مسافر بس چوکپنڈوری شہر میں روڈ پر کھڑی کر کے خود گھر چلا گیا اور جب واپس آیاتو گاڑی اپنی جگہ پر موجود نہ تھی۔دریں اثناء چوری کی ایک اور واردات میں آٹھ عدد بکریاں چوری کر لی گئی ہیں۔احتشام الحق سکنہ دھمالی نے پولیس کو بتایا کہ ایک سلور رنگ کی مہران گاڑی جس میں دو مرد سوار تھے نے میری بکریوں کو چوری کر لیا ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button