مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1جولائی 2022) سجادہ نشین آستانہ عالیہ کلیام شریف کے سجادہ نشین سائیں شعبان فریدکی کرنل (ر) شبیر اعوان کے حق میں دعا۔حلقے میں موجود مریدین سے الیکشن میں کرنل (ر) شبیر اعوان کی بھر پور سپورٹ کی تلقین۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار کرنل (ر) شبیر اعوان کی سجادہ نشین آستانہ عالیہ کلیام شریف کے سجادہ نشین سائیں شعبان فرید سے ملاقات اس موقع پر سائیں شعبان فرید نے کرنل (ر) شبیر اعوان کی کامیابی کے لیے دعا کی اور حلقہ میں موجود مریدین عقیدت مندوں سے کرنل (ر) شبیر اعوان کی بھرپور حمایت کی تلقین بھی کی اس موقع پر کرنل (ر) شبیر اعوان نے سائیں شعبان فرید کا شکریہ ادا کیاجبکہ انہوں بابا فضل شاہ کلیامی ؒ کے دربار اقدس پر بھی حاضری دی اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, July 1, 2022) Col (retd) Shabbir Awan meets Sajjada Nasheen Astana Alia Kalyam Sharif Sain Shaban Farid who prayed for Col (retd) Shabbir Awan. Col (retd) Shabbir Awan thanked Sain Shaban Farid while he also visited Baba Fazal Shah Kalyami shrine.
الیکشن میں مسلم لیگ ن کے تمام کانیڈیٹ کامیابی حاصل کر یں گے۔کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری
All PML-N candidates will win the election. Councilor Raja Gulzar Ahmed Gulzari
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1جولائی 2022) کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کہ عمران خان حکمرانی میں ناکامی کی علامت بن چکے ہیں اسلئے وہ صبح شام صرف شور شرابہ کر رہے ہیں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کے ساڑھے تین سالہ اقتدار میں معیشت کی جڑیں کھوکھلی کی گئیں آئی ایم ایف سے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے لئے بیروزگاری بڑھائی اور عمران خان نے ڈگریاں اٹھائے نوجوانوں کی زندگیوں کو خراب کیا نوجوان نسل اب عمران خان سے مکمل بیزار ہے کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری نیمزید کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اپنے دور میں بے شمار کام کرائے ہیں اگر صرف سوئی گیس کا منصوبہ ہی دیکھیں تو اس کی مثال نہیں ملتی آج گھر گھر میں سوئی گیس کے چولہے جل رہے ہیں انشاء اللہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے تمام کانیڈیٹ کامیابی حاصل کر یں گے۔
آئے روز لکڑی چور قیمتی درخت کاٹ کر لے جا رہے
Every day timber thieves are cutting down valuable trees
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1جولائی 2022) معروف سیاسی وسماجی شخصیت عنائت اللہ ستی چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی نے اپنے ایک بیان کے میں کہا جنگلات کو جلانے کے اب ان کی کٹائی کا سلسلہ عروج پرہو گیا ہے آئے روز لکڑی چور قیمتی درخت کاٹ کر لے جا رہے جبکہ محکمہ جنگلات کے ضلعی اور صوبائی افسران جن کو اپنے جنگلات کا محلے وقوع کا پتہ نہیں وہ دفاتر میں بیٹھے پر کشش تنخواہیں لے رہے ہیں جبکہ جنگلات کی انسانی زندگی سے منسلک بہت اہمیت ہے انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی میں جنگلات کی اہمیت کا کوئی نعم البدل نہیں کیونکہ جنگلات ماحول کو صاف ستھرا بنانے میں انتہائی اہم ہیں۔ آکسیجن کی کمی کو پورا کرتے ہوے ہر جاندار کو زندگی بخشتے ہیں بارشوں کا سبب بنتے ہیں سیلابوں کو روکتے ہیں ایک بڑا درخت 2 ٹن کے ائیر کنڈیشنڈ کے برابر ٹھنڈک پیدا کرتا ہے حتیٰ کہ ہماری زندگی جنگلات کے دم سے ہے۔قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے جنت یعنی باغوں کا ذکر کیا ہے جس کے نیچے نہریں بہتی ہیں مطلب باغات انسانوں کے لیے نہایت اہم ہیں۔ پیارے مصطفیٰ صل اللہ علیہ والہ و سلم نے بھی جنگلات کی افادیت کے پیش نظر جنگوں میں درخت کاٹنے پر پابندی لگائی تھی پودا لگانا صدقہ جاریہ ہے۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1جولائی 2022) سابق ممبر ایم سی کہوٹہ مظہراقبال بھٹی کے والد کی وفات پر ایم این اے صداقت علی عباسی اور راجہ طارق محمود مرتضیٰ کا اظہار تعزیت۔تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کے MNA صداقت علی عباسی اور سابق چیئرمین RDA 5راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے گذشتہ روز کہوٹہ دورے کے موقع معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق ممبر MC کہوٹہ مظہراقبال بھٹی ایڈووکیٹ، ظفر بھٹی، وائس پریڈنٹ مسلم لیگ ن دوبی یو اے ای اظہر بھٹی، تو قیر بھٹی، کے والد محترم، صہیب بھٹی ایڈووکیٹ کیدادا، لطیف بھٹی، عتیق بھٹی، محمد مسعود بھٹی, تنویر بھٹی کے تایا کی وفات پر ان کے گھر ٹھنڈا پانی جا کران کے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ کی۔