DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; As by election date approaches rivals groups get heated , Lota being hung in main Smot bazaar

کلرسیداں کے ضمنی انتخابات کے قریب آتے ہی ماحول میں کشیدگی دکھائی دے رہی ہے اور ایسا کلرسیداں میں پہلی بار الیکشن دشمنی میں بدلتا جا رہا ہے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30جون2022)—کلرسیداں کے ضمنی انتخابات کے قریب آتے ہی ماحول میں کشیدگی دکھائی دے رہی ہے اور ایسا کلرسیداں میں پہلی بار الیکشن دشمنی میں بدلتا جا رہا ہے ڈیڑھ درجن پولینگ اسٹیشنوں کو بھی حساس قرار دیا جا چکا ہے۔ادہر امیدواروں کے مابین بھی لفاظی جنگ شروع ہو چکی ہے،ایک طرف سے امیدوار کا حسب نسب پوچھا جا رھا ہے تو دوسری جانب ووٹروں کو جنت جہنم پہنچانے کے بھی دعوے کیئے جا رہے ہیں اور یہاں تک کہ دیا گیا کہ میں خود پل صراط پر کھڑا ہوں گا ادہر گزشتہ روز سموٹ چوک میں دونوں اطراف رسیاں ڈال کر اس پر کثیر تعداد میں لوٹے لٹکا دیئے گئے ہیں۔ اس سارے عمل میں الیکشن کمیشن کی ہی مداخلت پر کلر کہوٹہ میں تعنیات ہونے والے انسپکٹرز ایس ایچ اوز صاحبان کو واپس لائن میں بھجوا کر تھانوں میں موجود کم تجربہ کار لوگوں کو ایس ایچ اوز کے اختیارات دے کر قانون کا دن رات مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ پولیس کی بے بسی کے تذکرے ہر چوک چوراہوں پر ہو رہے ہیں اور جوں جوں الیکشن قریب آ رہا ہے سیاسی ماحول میں کشیدگی بڑھ رہی ہے پولیس اور الیکشن کمیشن دونوں صورتحال پر خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں اور کسی بڑے حادثے کے منتظر ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, June 30, 2022) * As the by-elections of Kallar Syedan approach, tensions are seen in the atmosphere and for the first time in Kallar Syedan, this is turning into election hostility. A dozen and a half polling stations have also been declared sensitive. On the other hand, a war of words has started between the candidates. On the one hand, the lineage of the candidate is being asked and on the other hand, claims are being made to take the voters to heaven and hell. On the other hand, ropes have been put on both sides in Smot Chowk and a large number of lota have been hung on it. With the intervention of the Election Commission in this whole process, the inspectors posted in Kallar Kahuta were sent back, The law was being mocked day and night by giving the powers of SHOs to the less experienced people in the police stations. Mentions of police helplessness are being heard at every crossroads and as the election draws near, tensions are rising in the political arena. Both the police and the Election Commission are enjoying the situation and are waiting for a major accident.

موہڑہ دھیال کے رہائشی انجم صدیق بھٹی کی دختر ہیں جنہوں نے باٹنی میں پی ایچ ڈی کی ہے اس طرح یہ یوسی کنوہا کی پہلی خاتون ہیں

Daughter of Anjum Siddique Bhatti, becomes first girl in UC Kanoha a resident of Mohra Dhayal, who achived PhD in Botany

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30جون2022)—کلر سیداں کی خاتون نے تیس سال سے کم عمر میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی ہونہار طالبہ موہڑہ دھیال کے رہائشی انجم صدیق بھٹی کی دختر ہیں جنہوں نے باٹنی میں پی ایچ ڈی کی ہے اس طرح یہ یوسی کنوہا کی پہلی خاتون ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اس طالبہ نے نرسری تا سوئم او پی ایف سکول کلر سیداں،کلاس چہارم تا ایف ایس سی شاہین پبلک سکول کلر سیداں،بی ایس سی F7/2گرلزکالج اسلام آباد،ایم ایس سی،ایم فل ایگریکلچرل یونیورسٹی راولپنڈی سے مکمل کی۔26سالہ تعلیمی کیرئیر نرسری تا Ph.Dتسلسل کیساتھ رہا۔طالبہ نے اپنے چھبیس سالہ تعلیمی کیریئر کو اپنی والدہ کی محنت اور دادی صاحبہ کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

نلہ مسلماناں;بے روزگاری سے تنگ آ کر 27 سالہ غیر شادی شدہ نوجوان نے خود کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا

Unemployed, 27-year-old unmarried man shoots himself and injures himself in Nala Musalmana village

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30جون2022)—بے روزگاری سے تنگ آ کر 27 سالہ غیر شادی شدہ نوجوان نے خود کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔عادل رشید سکنہ نلہ مسلماناں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرے والد وفات پا چکے ہیں جبکہ والدہ حیات ہیں۔دو بھائی اور ایک بہن ہے۔میر ا27 سالہ بڑا بھائی اکرام رشید حسب معمول رات کو گھر سے باہر نکلا اور بوقت رات سو 12 بجے کے قریب شور کی آوازیں آنے پر میں اور میرا چچا محمد شبیر باہر نکلے تو دیکھا کہ میرے بھائی اکرام رشید نے ہمارے سامنے پسٹل 30 بور نکال کر خودکشی کرنے کی نیت سے اپنے پیٹ پر دائیں جانب گولی مار کر شدید زخمی کر دیا،ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہ ہے۔

ڈھوک چوہدری ٹکال میں حساس ادارے کا جوان سال اہلکار اسد نذیر کلرسیداں سے مری جاتے ہوئے تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا

Asad Nazir, a young intelligence officer of Dhok Chaudhry Takal, died in a collision with a speeding vehicle

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30جون2022)—حساس ادارے کا جوان سال اہلکار اسد نذیر کلرسیداں سے مری جاتے ہوئے تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا اسد نذیر مری میں تعنیات تھا وہ رخصت پر اپنے گھر ٹکال کلرسیداں آیا ہوا تھا وہ گزشتہ دوپہر سے موٹر سائیکل پر مری کے لیئے روانہ ہوا تھا کہ فیض آباد کے قریب عقب سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر ماردی اسے زخمی حالت میں پمز پہنچایا گیا وہ جانبر نہ ہوسکا نماز جنازہ ڈھوک چوہدری ٹکال میں ادا کر دی گئی۔

انیس چوہان کی نانی جان انتقال کر گئیں نمازجنازہ گاؤں جسوالہ میں ادا کی گئی

Anis Chauhan’s grandmother passed away. Funeral prayers were offered in Jaswala village

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30جون2022)—پاکستان عوامی تحریک تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری لالا اکرام چوہان اور منہاج یوتھ لیگ تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری انیس چوہان کی نانی جان انتقال کر گئیں نمازجنازہ گاؤں جسوالہ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی مذہبی سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button