DailyNewsHeadlinePothwar.com

AJK; SP Azad Kashmir Sardar Ghalib arrived on a visit to the United Kingdom

ایس پی آزاد کشمیر سردار غالب برطانیہ کے دورہ پر پہنچ آئے

ڈڈلی۔یوکے(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ ,30جون2022)— ایس پی آزاد کشمیر سردار غالب برطانیہ کے دورہ پر پہنچ آئے ہیں۔ آزاد ریاست جموں و کشمیر کے ہونہار ایس پی بھمبر سردار غالب حسین جو سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے سکیورٹی انچارج بھی رہے ہیں۔ اپنی تعطیلات کے دوران برطانیہ کے نجی دورہ پر پہنچ آئے ہیں۔ کوٹلی آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایس پی سردار غالب حسین کا قیام لُوٹن میں ہے۔ 26 جون 2022 ء بروز اتوار کو ویسٹ مِڈلیندز، انگلینڈ (یوکے) کا وزٹ کیا۔ وہاں دوستوں اور عزیزوں سے ملاقاتیں کیں جبکہ انکی خیریت دریافت کی۔ جن احباب کے عزیز و اقارب حال ہی میں فوت ہو گئے ہیں۔ ان سے افسوس کا اظہار کیا۔ ایس پی آزاد کشمیر سردار غالب کے ہمراہ تصویر میں شعیب ساگر جنجوعہ، عبدالمجیب جنجوعہ، صدیق راٹھور ایڈووکیٹ، اعجاز الرحمٰن جنجوعہ ایڈووکیٹ، شیخ عبدالجلیل جنجوعہ، راجہ محمد نصیر جنجوعہ اور قیوم جنجوعہ نمایا ں ہیں۔

AJK (Rep. Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, 30 June 2022) – SP Azad Kashmir Sardar Ghalib has arrived on a visit to the United Kingdom. Promising SP Bhimber Sardar Ghalib Hussain who has also been in charge of the security of former Prime Minister of Azad Kashmir Sardar Abdul Qayyum Niazi. Arrived on a private visit to the UK during their vacation. SP Sardar Ghalib Hussain from Kotli Azad Kashmir is staying in Luton. Visited West Midlands, England (UK) on Sunday, June 26, 2022. There he met friends and loved ones and inquired about their well-being. Loved ones who have recently passed away. Shoaib Sagar Janjua, Abdul Mujeeb Janjua, Siddique Rathore Advocate, Ejaz-ur-Rehman Janjua Advocate, Sheikh Abdul Jalil Janjua, Raja Muhammad Naseer Janjua and Qayyum Janjua are prominent in the picture along with SP Azad Kashmir Sardar Ghalib.

ماسٹر ساجد علی نے امجد راجہ کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی

Master Sajid Ali attended the wallima reception of Amjad Raja’s son

سلاؤ۔یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ30جون2022)— ماسٹر ساجد علی نے امجد راجہ کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔ سلاؤ، برکشائر، انگلینڈ (یوکے) کے کشمیری کمیونٹی ممبر ہردلعزیز سیاسی و سماجی شخصیت محترم جناب ماسٹر راجہ ساجد علی کا ایک خوبصورت انداز۔ ماسٹر ساجد علی کا آبائی تعلق نیو جیبوٹ، کھڑی شریف، میرپور آزاد کشمیر سے ہے۔ 26 جون 2022 ء کو ماسٹر ساجد علی نے سابق پیریش کونسلر (ویکسم کورٹ پیریش کونسل) راجہ امجد خان کے بیٹے آدم کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔ شادی ہال پہنچنے کے موقع پر انکی کار پارک میں لی گئی ایک تصویر۔

 تعزیت

سلاؤ۔یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ30جون2022)— کشمیری کمیونٹی ممبران کا سلیم بھٹی سے اظہار تعزیت۔ سلاؤ، انگلینڈ (یوکے) میں مقیم محمد سلیم بھٹی آف وٹفورڈ سے کشمیری کمیونٹی ممبران چوہدری افتخار حسین کلیال اور راجہ شوکت علی خان و دیگر نے ان کے بھتیجوں محمد صغیر بھٹی (مرحوم) اور اقبال بھٹی (مرحوم) کی وفات پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ صغیر بھٹی کی وفات رمضان المبارک میں ہوئی جبکہ اقبال بھٹی عید الفطر 2022 ء میں انتقال کر گئے۔ سلیم بھٹی کے خاندان میں بھتیجوں کی یکے بعد دیگرے دو فوتگیاں ہو جانے پر کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سلیم بھٹی کے دونوں بھتیجے اپنی آبائی علاقہ موضع چھنی، تحصیل سہنسہ، ضلع کوٹلی آزاد کشمیر میں وفات پا گئے ہیں۔ افتخار کلیال اور راجہ شوکت نے سلیم بھٹی سے انکے بھتیجوں کی وفات پر تعزیت کی جبکہ انکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ ئ خوانی کی۔ دریں اثناء چوہدری محفوظ، حافظ امجد، راجہ گلفراز کیانی اور ساجد جنجوعہ نے بھی ان سے افسوس کا اظہار کیا۔ اللہ تعالیٰ سلیم بھٹی کے بھتیجوں کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر دے۔ آمین۔

Show More

Related Articles

Back to top button