DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Objections were lodged with the Election Commission to separate Sagari constituency from Murree constituency

قانون گو حلقہ ساگری کو مری کے حلقہ سے الگ کرنے کے لیئے الیکشن کمیشن میں اعتراضات داخل کر دیئے گئے۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29جون2022)—قانون گو حلقہ ساگری کو مری کے حلقہ سے الگ کرنے کے لیئے الیکشن کمیشن میں اعتراضات داخل کر دیئے گئے۔یوسی بگا شیخاں،تخت پڑی، و دیگر کے سابق چیئرمین حضرات چوہدری خلیل احمد، چوہدری عامر جمشید نے راجہ فرخ عارف بھٹی ایڈوکیٹ کے ذریعے الیکشن کمیشن میں اعتراض داخل کرائے ہیں کہ قانون گو حلقہ ساگری کی یو سی تخت پڑی، بگا شیخاں،لوہدرہ، مغل اور ساگری کو 2018میں مری کے ساتھ منسلک کر دیا گیا تھا حالانکہ مری کا حلقہ پہلے ہی مکمل تھا اس کا قانون گو حلقہ چوآخالصہ کاٹ کر گوجرخان کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا انہوں نے تجویز دی کہ قانونگو حلقہ ساگری کو گوجرخان یا چکری کے ساتھ لگایا جائے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, June 29, 2022) * Objections have been lodged with the Election Commission to separate Sagri constituency from Murree constituency. Khalil Ahmed, Chaudhry Amir Jamshed through Raja Farrukh Arif Bhatti Advocate have filed an objection in the Election Commission that UC Takht Parri, Baga Sheikhan, Lohdara, Mughal and Sagri were annexed to Murree in 2018. Although the Murree constituency was already complete, The objection also demanded that Sagri should either be linked with Gujar Khan or Chakri.

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا راجہ صغیر احمد کے ایک انتخابی اجتماع سے خطاب

Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi addresses an election rally of Raja Saghir Ahmed

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29جون2022)—مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں اپنی پینتیس سالہ سیاسی زندگی کے ایک ایک دن اور ای ایک پائی کا حساب دے سکتا ہوں عمران صرف ایک سال کا حساب دے دیں ملنے والی کروڑوں روپے کی انگوٹھیوں کا ہی حساب دے دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیدوار حلقہ پی پی سات راجہ صغیر احمد کے ایک انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت سابق چیئرمین یوسی راجہ ظفر اقبال بگھاروی نے کی،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اخلاقی قدروں معاشرتی رواداری کو تباہ کرکے گالم گلوچ کا کلچر متعارف کروایا ہے اس کی ہر بات جھوٹ سے شروع ہوکر جھوٹ پر ختم ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ نیب میرے خلاف کچھ ثابت نہ کرسکا مجھ پر کہوٹہ کو سوئی گیس کی فراہمی کا بھی الزام عائد کیا گیا میں نے اعتراف کیا کہ ہاں میں نے یہ جرم کیا ہے مجھ پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہ ہوسکی مجھے تختیاں لگانے کا شوق نہیں مگر مسائل حل کرنا اپنی زمہ داری سمجھتا ہوں میں نے اپنی وزارت عظمی کے آخری روز بجلی کے لیئے چالیس کروڑ دیئے مگر یہ نالائق اقتدار میں آکر یہ کام بھی نہ کروا سکے میں نے پنڈی کہوٹہ روڈ شروع کی پی ٹی آئی نے نہ صرف اپنی حکومت میں اس پر کام مکمل طور پر بند رکھا بلکہ یہ منصوبہ بھی ختم کرنے کی کوشش کی انہوں نے کہا کہ آج سے پنڈی کہوٹہ دورویہ شاہراہ کا کام شروع کردیا گیا اس منصوبے پر تیرہ ارب سے زائد کی لاگت آئے گی اس سے علاؤہ میں ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے سہالہ اوور ہیڈ برج پر بھی کام آئندہ چند ایام میں شروع کیا جا رہا ہے انہوں نے اس منصوبے پر پہرہ دینے پر کرنل مسعود عباسی کی بھی تعریف کی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے ماضی میں ملک سے بجلی اور گیس کے بحران حل کیئے پی ٹی آئی کی حکومت صورتحال کو برقرار نہ رکھ سکی اس نے گیس درآمد کرنے کی بجائے اس کے کنکشنوں پر ہی پابندی عائد کردی ملکی تاریخ کا نصف قرضہ عمران خان نے لیا مگر اس نے اس قرضہ سے کیا کیا کوئی بتائے گا؟انہوں نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ گزشتہ انتخابات میں آزاد حیثیت میں کامیاب ہوئے تو پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے جا رہی تھی یہ مسائل کے حل کے لیئے اس کا حصہ بن گئے مگر جب مشکل وقت آیا تو انہوں نے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا لوگ پلاٹ کے لیئے سیاسی وفاداریاں تبدیل کر لیتے ہیں انہیں صرف خاموش رہنے کے لیئے اٹھارہ کروڑ کی پیشکش پی ٹی آئی نے کی تھی مگر انہوں نے یہ پیشکش ٹھکرا کر حمزہ شہباز کا ساتھ دیا اور مسلم لیگ ن کے لیئے اپنی نشست کی قربانی دے دی اب ہم پر لازم ہے کہ ہم سترہ جولائی کو انہیں فتح سے ہم کنار کریں آج جو لوگ گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں ان کی مسلم لیگ ن سے وابستگی مشکوک سمجھی جائے گی پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتیں زیادہ منظم انداز میں مسلم لیگی امیدوار کے لیئے کام کر رہی ہیں مسلم لیگی کارکن یہ مت بھولیں کہ راجہ صغیر نے مسلم لیگ ن کے لیئے صرف اپنی نشست کی ہی قربانی نہ دی بلکہ اس نے جب اسپیکر کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں بدمعاش لائے گے تو ان کو بھی مکے راجہ صغیر نے ہی رسید کیئے۔راجہ صغیر احمد نے کہا کہ مجھے لوٹا کہنے والوں نے تو مجھے کبھی ووٹ دی ہی نہیں میری ووٹ سے عثمان بزدار وزیراعلی بنے تھے میں نے مختلف مراحل پر پی ٹی آئی کو پانچ وکٹیں دیں جن کے عوض ان سے ترقیاتی منصوبے لیئے مگر ہی ٹی آئی نے اپنی جماعت کی بجائے سات سیٹوں والے ایک بابے پرویز الٰہی کو وزیراعلی نامزد کرکے کہا کہ ہم ب مسلم لیگ ق کو ووٹ دیں تو میں نے سوچا کہ اگر ووٹ مسلم لیگ کو ہی دینی ہے تو پھر ق کو کیوں اپنی جماعت مسلم لیگ ن کو ہی کیوں نہ دوں۔انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ الیکشن میں اپنا الیکشن آزاد حیثیت میں لڑ کر جیت چکے ہیں اس بار وہ مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کے امیدوار ہیں گر موقع ملا تو ایک برس میں بیت سارے مسائل حل کروں گا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جھوٹ بولتے ہیں ان کا قائد بھی جھوٹا ہے پیپلز پارٹی کے صدر آصف ربانی قریشی نے کہا کہ پارٹی قیادت کے فیصلے کے باعث ہم راجہ صغیر کا الیکشن اپنا الیکشن سمجھ کر لڑیں گے اجتماع سے مولانا عبدالشکور عمادی،بلال یامین ستی،راجہ ندیم احمد،قاضی اخلاق حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ملزمان کو اگلی تاریخ پیشی دینے کی بجائے انہیں دوبارہ کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا۔

Instead of giving the accused a next date, they were handed over to the Kallar Syedan police again

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29جون2022)—علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں نے مختلف مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجے گئے ملزمان کا تفتیشی آفسران کی جانب سے چالان مکمل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پیشی کی اگلی تاریخ دینے کی بجائے تین ملزمان کو تھانہ کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا۔گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے حراست میں لائے گئے تین ملزمان جن میں قتل کے دو مقدمات میں نامزد ملزمان محمد جاوید اور مسماۃ صوبیہ رزاق جبکہ چوری کے ایک مقدمہ میں نامزد ملزم شاہ زیب کو کلر سیداں کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تواس موقع پر تفتیشی آفسران کی جانب سے ملزمان کا چالان مکمل کر کے عدالت پیش نہ کرنے پر معزز عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ملزمان کو اگلی تاریخ پیشی دینے کی بجائے انہیں دوبارہ کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا۔

میری تقریر کو ایڈٹ کرکے ڈبنگ کی گئی, کرنل شبیر اعوان

My speech was edited and dubbed , Col. Shabbir Awan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29جون2022)—سابق رکن پنجاب اسمبلی و امیدوار پی ٹی آئی حلقہ پی پی سات کرنل شبیر اعوان نے کہا ہے کہ جنت جہنم کا فیصلہ اللہ کریں گے میری تقریر کو ایڈٹ کرکے ڈبنگ کی گئی اور اسے سیاسی مقاصد کے استعمال کے لیئے تیار کیا گیا میں خود اس بات کا ادراک رکھتا ہوں کہ کوئی انسان کسی دوسرے کے لیئے جنت اور جہنم کا فیصلہ نہیں کرسکتا نہ میرا اس طرح کی گفتگو کرنے کا کوئی انداز ہے میرا ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ میں نے ہمیشہ احتیاط کا دامن تھامے رکھا رواداری اور اخوت کے پاکیزہ رشتوں کو ہمیشہ برقرار رکھا اور یہ معیار ہمیشہ برقرار رہے گا۔

ضمنی الیکشن کے لیئے مختلف امیدواروں کے لگائے گئے پینا فلیکس اتارنے کا عمل دوسرے روز بھی جاری رھا

The process of removing adverts on walls by various candidates for the by-election continued to be removed

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29جون2022)—الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں کلرسیداں شہر اور گردونواح سے ضمنی الیکشن کے لیئے مختلف امیدواروں کے لگائے گئے پینا فلیکس اتارنے کا عمل دوسرے روز بھی جاری رھا الیکشن کمیشن نے پینافلیکس پر پابندی عائد کر رکھی ہے مگر عام لوگ اور سیاسی کارکنان اس پابندی سے لاعلم تھے یہی وجہ ہے روات کلرسیداں،چوا روڈ،ڈڈیال روڈ،سموٹ روڈ پر مسلم لیگ ن،ی ٹی آئی،تحریک لبیک کے ینافلیس اتارے جا رہے ہیں بلدیہ کلرسیداں کے عملے کو یہ ٹاسک دیا گیاہے جو مختلف علاقوں میں گھوم پھر کر یہ اتار رہا ہے تمام امیدواروں کے کارکنان کا کہنا ہے
ان سے یہ عمل نادانستگی میں سرزد ہوا ہے لہذہ انتظامیہ وارننگ کے ساتھ یہ پینافلیکس واپس کردے کارکن انہیں سڑکوں ر آویزاں نہیں کریں گے۔

انجینئر قمراسلام راجہ کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا چیئرمین مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

Engineer Qamar Islam Raja has been appointed as the Chairman of Punjab Education Foundation

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29جون2022)—مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر کلرسیداں سے سابق رکن صوبائی اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا چیئرمین مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا یہ مسلم لیگ ن کی سابقہ پنجاب حکومت میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین رہے ہیں ان کا تعلق کلرسیداں کے گاؤں بکھڑال سے ہے۔

چوکپنڈوری کے معروف کاروباری راجہ محمد ظہیر انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں گنگوٹھی میں ادا کی گئی

Leading businessman of Chauk Pindori Raja Muhammad Zaheer passed away. Funeral prayers were offered in Gangothi village

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29جون2022)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما راجہ نعمان ظہیر کے والد محترم چوکپنڈوری کے معروف کاروباری راجہ محمد ظہیر انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں گنگوٹھی میں ادا کی گئی جس میں راجہ منور کے علاؤہ سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،محمد زبیر کیانی،شیخ ساجد الرحمان،راجہ جاوید اشرف،چوہدری محمد حنیف،احمد شاہزیب ملک،چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی،راجہ اعجاز،شیخ محمد حنیف،حاجی زاھد اقبال،محمد شعیب بھٹی،چویدری محمد احسان اور دیگر نے شرکت کی

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29جون2022)—مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین بلدیہ کلرسیداں شیخ عبدالقدوس کی اچانک وفات پر اہل خانہ سے تعزیت،مرحوم کی اہلیہ اور بچوں سے فون پر گفتگو کی،سپریم۔کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود،مریم نواز،ریحام خان اور عابدشیر علی سمیت دیگر کی بھی تعزیت،میاں محمد نواز شریف نے لندن سے براہ راست شیخ عبدالقدوس کی اہلیہ اور بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ عبدالقدوس مسلم لیگ ن کی شناخت تھے ضمنی الیکشن کے انتخابی جلسہ میں زبردست تقریر کے اختتام پر ان کی وفات سے نہ صرف مسلم لیگ ن ایک جانثار کارکن اور رہنما سے محروم ہوگئی بلکہ وقت نے بھی ثابت کیا کہ وہ زندگی کی آخری سانس تک مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لیئے کوشاں رہے یہی بات انہیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہے مسلم لیگ ن ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کرتی رہے گی انہوں نے مرحوم کے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔مریم نواز،ریحام خان،عابد شیر علی سمیت متعدد دیگر نے بھی لواحقین سے دلی تعزیت کی۔سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے صدر سرفرازافضل،رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،سردار محمد نسیم،راجہ محمد حنیف،راجہ شوکت عزیز بھٹی،قمر اسلام راجہ،افتخار احمد وارثی،راجہ محمد علی،کرنل شبیر اعوان،راجہ صغیر احمد،محمودشوکت بھٹی،کرنل وسیم،چنگیز خان،شیخ محمد اسلم اور دیگر نے کلرسیداں میں ان کی رھائش گاہ پر جاکر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button