DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Raja Muhammad Ijaz of Chalial, a well-known political and social figure of Mowara, joined PTI along with his colleagues.

مواڑہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد اعجاز آف چلیال نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29جون2022)
مواڑہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد اعجاز آف چلیال نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔سنیئر رہنماء پی ٹی آئی راجہ وحید احمد خان نے تمام افراد کو پارٹی پرچم گلے میں ڈالا اور پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد بھی پیش کی۔تفصیل کے مطابق ضمنی الیکشن قریب آتے ہی سیاسی درجہ حرارت بھی عروج پرپہنچ گیا معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد اعجاز آف چلیال اپنے کثیر ساتھیوں کے ساتھ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے اس حوالے سے مواڑہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سابق صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان تھے اس موقع پر راجہ اعجاز،محمد بشیر،راجہ انورالحق،راجہ نجات،عبدالروف،محمد خالد،راجہ اکمل،راجہ تنویر،راجہ سجاد،وسیم احمد،باوا آزاد،طارق محمود،ظفر علی،ذوالفقار احمد،نصیر احمد،شفیق احمد،راجہ ضیارب،لیاقت علی،الطاف حسین،توصیف احمداور دیگر افراد موجودتھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد اعجاز نے کہا کہ گزشتہ عرصے میں ہم نے ن کا ساتھ دیا لیکن سوائے مایوسی کے کچھ ہاتھ نہ آیا،عمران خان ایک سچا اور دلیر لیڈر ہے جو صحیح معنوں میں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ہم نے اسی نظریہ کو سامنے رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا کہ ہم خان کا ساتھ دیں گے آج میں اپنے تمام احباب کے ساتھ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں اور دل وجان سے پی پی 7 کے نامزد امیدوار کرنل ر شبیر اعوان کے ساتھ ہیں اور انکی کامیابی کے دعا گو ہیں انکی کامیابی عمران خان کی کامیابی ہے انشاء اللہ 17 جولائی فتح کا سورج طلوع ہوگا۔ مہمان خصوصی راجہ وحید احمد خان نے تمام شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد اعجاز اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب قائد تحریک انصاف عمران خان دوبارہ وزیر اعظم پاکستان ہونگے ہم امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرتے انہوں نے شمولیت کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا تقریب کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, June 29, 2022)
Raja Muhammad Ijaz of Chalial, a well-known political and social figure of Mowara, joined PTI along with his associates. He also congratulated the party. According to the details, as the by-elections approached, the political temperature also reached its peak. Former President PTI Kahuta Raja Waheed Ahmed Khan was the special guest on the occasion. Tariq Mehmood, Zafar Ali, Zulfiqar Ahmed, Naseer Ahmed, Shafiq Ahmed, Raja Ziarb, Liaquat Ali, Altaf Hussain, Tauseef Ahmed and others were present on the occasion. Imran Khan is a true and courageous leader who truly strives to lead Pakistan on the path of development. It is with this in mind that we decided that we would support Khan. Today I would like to announce me joining PTI with all my friends and heartily nominee for PP-7, Col. R. Shabbir. I am with Awan and I wish him success. His success is Imran Khan’s success. Inshallah, the sun of victory will rise on July 17. Guest of Honor Raja Waheed Ahmad Khan addressing all the participants thanked Raja Muhammad Ijaz and his team and said that inshallah the time is not far when PTI leader Imran Khan will be the Prime Minister of Pakistan again. We do not recognize the imported government. He thanked them for joining. At the end of the ceremony, a special prayer was offered for the security of the country and the nation.

کرنل شبیر اعوان کی مختلف مقامات پر کارنر میٹنگ سے خطاب

Colonel Shabbir Awan addressing a corner meeting at various places

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29جون2022)
پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل شبیر اعوان ہمراہ برگیڈئر شاز الحق جنجوعہ، سابق ناظم سردار الیاس اختر، سردار شعور اختر،فراز جنجوعہ اور عمران جنجوعہ کے ہمراہ مختلف مقامات پر کارنر میٹنگ سے خطاب ہزاروں افراد جوق در جو ق کرنل شبیر اعوان کے قافلے میں شامل۔نارہ کے مقام پر انتخابی آفس کے افتتاحی تقریب میں سینکڑوں افراد کی شر کت “کرنل شبیر اعوان کی بھر پور حمائت کا سلسلہ جاری۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل شبیر اعوان ہمراہ برگیڈئر شاز الحق جنجوعہ، سابق ناظم سردار الیاس اختر، سردار شعور اختر،فراز جنجوعہ اور عمران جنجوعہ کے ہمراہ دوبیرن کلاں، نارہ، لہڑی، سہر، سالگراں،ٹھٹھر،مٹور، تھوہا،کہوٹہ شہر، نتھوٹ، ہوتھلہ، بن،کنیسر ستیاں اور دیگر علاقوں کارنر میٹنگ کا سلسلہ جاری بڑھی بڑھی کارنر میٹنگ کے انعقاد سے کرنل شبیر اعوان کی عوام میں زبر دست عوامی پوزیشن نمایاں ہو گئی اس موقع پر کرنل محمد شبیر اعوان نے کہا کہ حلقہ پی پی سیون کی عوام جدید دور میں تمام بنیادی مسائل سے دوچار ہے سڑکوں کی حالت یہ ہے گاڑیوں میں دور کی بات پیدل چلنا بھی عذاب بن گیا ہے ہسپتال میں بھی کوئی بھی سہولت موجود نہیں ہے تعلیمی سہولیات کا بھی فقدان ہے انہوں نے کہا حلقے کی عوام تعاون کریں انشاء اللہ کامیاب ہو کر عوام کے مسائل حل کروں گا اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں حلقے کی عوام نے کرنل شبیر اعوان کی حمائت کا اعلان کیا اوران کے حق میں دعائے خیر کی۔

آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب پی پی سیون کرنل (ر)وسیم جنجوعہ کا کہوٹہ شہر کادورہ تاجروں سے ملاقات

Independent Candidate for Provincial Assembly Punjab PP7 Col (retd) Wasim Janjua visits Kahuta city and meets businessmen

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29جون2022)
آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب پی پی سیون کرنل (ر)وسیم جنجوعہ کا کہوٹہ شہر کادورہ تاجروں سے ملاقات۔شہر بھر کے تاجروں کی طرف سے کرنل (ر)وسیم جنجوعہ کا پر تباک استقبال کیاشہر کے تاجروں اور نوجوانوں نے سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر پر خراج تحسین پیش کی اورالیکشن میں بھر پور ساتھ دینے کا کی یقین دیلایا۔تفصیل کے مطابق معروف سیاسی وسماجی شخصیت آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب پی پی سیون کرنل (ر)وسیم جنجوعہ نے کہوٹہ چھنی بازار اور شہر کے مختلف بازاروں کلر چوک، پنڈی روڈ، تھانہ روڈ، مین بازار، جامع مسجد روڈ،گلی مندر والی،بوہڑ بازار، مین بازار، قدیر بازار کا دورہ کیا اور شہر کے معزز تاجروں سے ملاقات کی اور ان کو عملی سیاست میں آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اپنے شہر کی حالت اور عوام کے مسائل دیکھ کر دلی دکھ ہوتا تھا عرصہ دراز سے سیاسی امیدوار ہمارے شہر کی عوام سے صرف وعدے کرتے اور ووٹ لیتے تھے مگر افسوس کام نہ ہونے کے برابر ہے ووٹیں لے کر واپس ہماری عوام کا حال تک کوئی نہیں پوچھتاالیکشن کے دوران کہوٹہ کی عوام کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال اور یونیورسٹی کا وعدہ کرتے ہیں اور کامیا ب ہو کر ہماری عوام کا حال واحوال تک کوئی نہیں دریافت نہیں کرتا انہوں نے کہا عوام صرف ایک مرتبہ مجھے موقع دیں انشاء اللہ تمام مسائل حل کراوں گا اس موقع پر شہر بھر کے معزز تاجرین نے آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب پی پی سیون کرنل (ر)وسیم جنجوعہ کا پر تباک استقبال کیا اور ان کو آمدہ الیکشن میں اپنی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی کرنل (ر)وسیم جنجوعہ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ضمنی الیکشن میں پی پی سات سے مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار راجہ صغیر احمد بھاری اکثریت سے کامیاب ہو ں گے

PML-N nominee Raja Saghir Ahmed will win PP-7 by-election

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29جون2022)
ضمنی الیکشن میں پی پی سات سے مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار راجہ صغیر احمد بھاری اکثریت سے کامیاب ہو ں گے۔ راجہ صغیر احمد نے حمزہ شہباز کو ووٹ دیکر احسان کیا ہے جس کا صلہ دینا ن لیگ کے ورکرز کی اولین ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار اسپین کے شہر بارسلونا میں مقیم ڈھوک بھٹھی موضع سکوٹ سے معروف سیاسی وسماجی شخصیت اور سابق چیرمین راجہ ندیم احمد کے بڑے بھائی راجہ سعید احمد نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا راجہ صغیر احمد نڈر بے باک لیڈر ہیں اوران کا کئی نسلوں سے مسلم لیگ(ن) سے تعلق ہے۔ راجہ سعید احمد نے کہا کہ اب ہمارے معاشرے میں ایک گروہ پیدا ہو گیا ہے جس کا وطیرہ الزام تراشی ہے۔کسی پر الزام لگا نا آسان ہے لیکن ثابت کرنا مشکل ہو تا ہے۔ الزام تراشی کی سیاست کر نے والوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چا یئے۔ ہر انسان کو چا ئیے کہ وہ اپنے اند ر ایسی ر صلاحیتیں پیداکر ے کہ دنیا اس کی تعریف کر ے۔ہم نے ہمیشہ اصولوں پر سیاست کی ہے اور ہم پہلے کی طرح اپنے مقام پر کھڑے ہیں۔ پہلے الیکشن میں بھی مسلم لیگ(ن) کی حمایت کی اور اب بھی مسلم لیگ(ن) کی حمایت کر رہے ہیں۔ ہمارا جینا مرنا مسلم لیگ کے ساتھ ہے۔ ہم پارٹی کے فیصلوں کے پابند ہیں۔ مسلم لیگ کی قیادت جس کو بھی ٹکٹ دے اسکی حمایت کرنا ہم پر لازم ہے۔شیخ عبدالقدوس کی اچانک موت پر دلی صدمہ ہو ا ہے وہ بے باک اور دلیر رہنما رہنما تھے اور عوام ان سے دلی محبت رکھتے تھے اور انکی نماز جنازہ اس بات کی گو اہی دیتی ہے کہ وہ عوام کے دلوں پر راج کر تے تھے۔ وہ میرے اچھے دوست تھے اور میں ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا ہوں۔ اللہ ان کی مغفرت فر مائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button