کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28جون2022)—مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے راجہ محمد جاوید اخلاص نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک 22 کروڑ عوام کا ملک اور ایٹمی طاقت ہے جس کی جغرافیائی لحاظ سے ایک خاص اہمیت اور مقام ہے۔موجودہ حالات و واقعات میں ہر محب وطن پاکستانی پریشانی کا شکار ہے اور سیاسی واقتصادی اور معاشی پالیسوں سے دلبرداشتہ ہے اور یہ سوچنے پر مجبور ہے کہ پاکستان کا مستقبل کیا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی نے حکومت سنبھالی اور اپنے ساڑھے تین برسوں میں اگر پی ٹی آئی دس فیصد بھی ملک کے مسائل حال کرنے میں کامیاب ہو جاتی تو آج پی ڈی ایم کی حکومت معرض وجود میں نہ آتی۔ملک کے تمام ادارے پریشان تھے کہ ہمارا ملک کس طرف جا رہا ہے کیونکہ بیرونی طاقتوں نے بھی پاکستان سے منہ موڑ لیا تھا۔معاملات اس حد تک خراب ہو گئے تھے کہ اگر پی ڈی ایم حکومت نہ سنبھالتی تو ملک ڈیفالٹ ہو جانا تھا اور ان حالات سے بچنے کیلئے پی ڈی ایم نے اس نازک وقت سارا بوجھ اپنے ذمے لینے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے دعوی کیا کہ مسلم لیگ ن کی ایک پرفیشنل ٹیم ملکی مسائل حل کرنے میں کوشاں ہے اور اگلے تین چار ماہ میں مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو پا لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پروجیکٹ جو 2018 میں سی پیک کی شکل میں رک گئے تھے اب ان پر دوبارہ کام شروع ہو جائے گا جس سے پاکستان اقتصادی طور پر مضبوط ہو جائے گا۔پی پی 7کے امیدوار راجہ صغیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن میرا نہیں بلکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا الیکشن ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ایک کارکن کی حیثیت سے علاقے کی خدمت کی۔انہوں نے واضح کیا کہ 2018 میں پی ٹی آئی نے مجھے ووٹ نہیں دی بلکہ آزاد امیدوار کی حیثیت میں انتخابات میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کی۔جلسے سے سابق نائب ناظم یوسی سموٹ چوہدری بابر ضمیر نے بھی خطاب کیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 28 June 2022) * Former PML-N MNA Raja Muhammad Javed Ikhlas while addressing an election rally said that Pakistan is a country of 220 million people and a nuclear power whose geographical location. It has a special significance and place in the world. In the current situation, every Pakistani patriot is suffering from anxiety and disillusionment with political and economic policies and is forced to think about the future of Pakistan. He said that PTI took over the government in the 2018 general elections and in its three and a half years, if PTI had managed to solve even 10% of the country’s problems, the PDM government would not have come into existence today. All the institutions of the country were worried about where our country was heading because even the external powers had turned their backs on Pakistan. He claimed that a professional team of PML-N was trying to solve the country’s problems and control inflation and unemployment in the next three to four months. Will be found He said that the projects which were stalled in 2018 in the form of C-Pack will now be resumed which will make Pakistan economically strong. Raja Saghir Ahmed said this election is not mine but the election of PML-N and PPP. He said that he served the area as a worker in the PTI government. He clarified that in 2018 PTI did not vote for me. On the contrary, he won the elections as an independent candidate. Former Deputy Nazim UC Smoot Chaudhry Babar Zameer also addressed the gathering.
علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں نے مختلف مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجے گئے
Area Magistrate Kallar Syedan sent various accused to Adiala Jail on judicial remand
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28جون2022)—علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں نے مختلف مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجے گئے ملزمان کا تفتیشی آفسران کی جانب سے چالان مکمل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پیشی کی اگلی تاریخ دینے کی بجائے تین ملزمان کو تھانہ کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا۔گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے حراست میں لائے گئے تین ملزمان جن میں قتل کے دو مقدمات میں نامزد ملزمان محمد جاوید اور مسماۃ صوبیہ رزاق جبکہ چوری کے ایک مقدمہ میں نامزد ملزم شاہ زیب کو کلر سیداں کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تواس موقع پر تفتیشی آفسران کی جانب سے ملزمان کا چالان مکمل کر کے عدالت پیش نہ کرنے پر معزز عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ملزمان کو اگلی تاریخ پیشی دینے کی بجائے انہیں دوبارہ تھانہ کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے امیدوار حلقہ پی پی سات کرنل محمد شبیر اعوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Video of PTI candidate PP-7 Col. Muhammad Shabbir Awan goes viral on social media
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28جون2022)—پی ٹی آئی کے امیدوار حلقہ پی پی سات کرنل محمد شبیر اعوان نے خبردار کیا ہے کہ جو بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کو ووٹ دے گا وہ سیدھا جہنم میں جائے گا ان کی تقریر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ خود پل صراط پر موجود ہوں گے اور راجہ صغیر احمد کو ووٹ دینے والوں سے میں پوچھوں گا کہ ووٹ قوم کی امانت تھی کیاتم نے اس میں خیانت نہ کی،تو پھر یہ کیا جواب دیں گے؟انہوں نے مشورہ دیا کہ مخالفین توبہ کرلیں اور راجہ صغیر احمد کو ووٹ نہ دیں ورنہ یہ سیدھے جہنم میں جائیں گے۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28جون2022)—مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین نے پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل شبیر اعوان کی تقریر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنت میں کون جائے گا اس کا فیصلہ کرنل شبیر نے نہیں اللہ تعالی نے کرنا ہے، کرنل شبیر جنت کا داروغہ بننے کی کوشش نہ کریں ہم ان کے سپاہی ہیں نہ ہی ان کو اپنا سی او تسلیم کرتے ہیں۔گزشتہ انتخابات میں جن لوگوں نے راجہ صغیر احمد کو ووٹ دیئے تھے کیا وہ بھی سب جہنمی ہیں؟انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کرنل شبیر اعوان پی ٹی آئی کی ساڑھے تین سالہ کارکردگی پر الیکشن لڑیں جنت جہنم کے فیصلوں کا اختیار اللہ تعالی کے پاس ہی رہنے دیں۔یہ خود کل تک پیپلز پارٹی کا حصہ تھے آج پی ٹی آئی کے کھلاڑی بنے ہیں خود شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر سنگباری اور فتویٰ لگانے سے پرہیز کریں۔
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28جون2022)—پریس کلب کلرسیداں کے وفد کی سابق چیرمین شیخ عبدالقدوس کی قبر پر حاضری فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے، وفد کی قیادت صدر شیخ قمراسلام نے کی۔چیئرمین دلنواز فیصل کی جانب سے پھول پیش کیئے گئے اس موقع پر جاوید اقبال، فیصل خان،حافظ کامران حشر،چوپدری اشفاق،اکرام الحق قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔