مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28جون2022) عقیل افضل قریشی کے والدین مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے محفل کا انعقادملک کے نامور مذہبی سکالر حضور قبلہ پیر اجمل رضاء قادری نے خصوصی خطاب کیا جبکہ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کرنل(ر)شبیر اعوان، کونسلر ماسٹر نواز قریشی، چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان، راجہ عمران ستار جنجوعہ،ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت تحصیل کہوٹہ مولانا افضل رضوی،صدر اہلیسنت جماعت مولانا ادریس ہاشمی،خلیفہ عبد المجید نقشبندی،مولانا حافظ صغیر احمد قادری،مولانا حافظ تاج،مولانا حافظ ذوالفقار احمد، مولانا حافظ قمر رضاء چشتی، مولانا حافظ توقیر احمد،صاحبزادہ فرید احمد،نوجوان قانون دان ارسلان اصغر کیانی،نوید ستی کلیال،عدیل افضل،سردار ماجد، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی اس موقع پر ملک کے نامور مذہبی سکالر حضور قبلہ پیر اجمل رضاء قادری نے قرآن و سنت کی روشنی میں والدین کی عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے کائنات میں افضل اور اشرف مخلوق انسان کو بنایا ہے۔ والدین درحقیقت انسان کے دنیا میں آنے کا ذریعہ ہوتے ہیں،ہمارا وجود والدین کی وجہ سے ہوتا ہے، اسی لئے اللہ تعالیٰ نے بھی والدین کے ساتھ حُسن سلوک کا حکم دیا اور ان کے حقوق کی ادائیگی کی تلقین کی ہے آخر میں عقیل افضل قریشی کے والدین مرحومین کے ایصال ثواب اور تمام عالم اسلام کی خیر کے لیے دعا کی گئی۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 28 June 2022) Aqeel Afzal Qureshi’s parents aisal e aswab dua was held with country’s renowned religious scholar Qiblah Pir Ajmal Raza Qadri while PTI nominee Col (retd) Shabbir Awan, Councilor Master Nawaz Qureshi, Chairman Mureed Awan addressed the gathering. Welfare Organization Malik Kaleem Hussain Awan, Raja Imran Sattar Janjua, Nazim-e-Ala Jamaat-e-Ahl-e-Sunnat Tehsil Kahuta Maulana Afzal Rizvi, President Ahl-e-Sunnat Maulana Idrees Hashmi, Khalifa Abdul Majeed Naqshbandi, Maulana Hafiz Saghir Ahmad Qadri, Maulana Hafiz Taj, Maulana Hafiz Zulfiqar Ahmad. Maulana Hafiz Qamar Raza Chishti, Maulana Hafiz Tauqeer Ahmed, Sahibzada Farid Ahmed, Young Lawyer Arsalan Asghar Kayani, Naveed Sati Kalial, Adeel Afzal, Sardar Majid, Additional General Secretary Press Club Kahuta Kabir Ahmed Janjua and hundreds of people participated in the event. On the other hand, Pir Ajmal Raza Qadri, a renowned religious scholar of the country, while expressing the greatness of parents in the light of Qur’an and Sunnah, said that Allah Almighty has created the best and noblest human being in the universe. Parents are in fact the means of coming into the world of human beings, our existence is due to parents, that is why Allah Almighty has commanded good treatment of parents and has instructed them to pay their dues.
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سٹی صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی رہائش گاہ آمد ان سے ملاقات
Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi arrives at the residence of City President PML-N Kahuta Dr Muhammad Arif Qureshi and meets him
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28جون2022) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سٹی صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی رہائش گاہ آمد ان سے ملاقات موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم گفتگو اور مثبت پیش رفت تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سٹی صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی رہائش گاہ آمد ان سے ملاقات موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم گفتگو اور مثبت پیش رفت مسلم لیگ ن کو متحد منظم اور فعال کر کے ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے حلقہ PP7 کے تنظیمی عہدیداران کارکنان ورکرز کے جذبات اور تشویش سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی تفصیل سے آگاہ کیا مرکزی قائدین راجہ محمد ظفرالحق اور شاہد خاقان عباسی کے مابین خصوصی ملاقات کے ذریعے مسائل حل کرنے کے لیے پیش رفت اور عملی اقدامات کے لیے زور دیا گیا۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق سے ملاقات کی خواہش کا برملا اظہار کیا اور ڈاکٹر محمد عارف قریشی کو دونوں کے مابین ملاقات کا ٹاسک سونپ دیا ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اس موقع پر کہا کہ بہت جلد نتیجہ خیز راونڈ کی توقع ہے
پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کرنل(ر)شبیر اعوان کو ضمنی الیکشن میں بھر پو ر کامیاب بنائیں گے
We will help PTI nominee Col (retd) Shabir Awan will win the by-election
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28جون2022) معروف سیاسی وسماجی شخصیت رہنماء پی ٹی آئی چوہدری واحد محمود آف پیکاں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کرنل(ر)شبیر اعوان کو ضمنی الیکشن میں بھر پو ر کامیاب بنائیں گے، قائدتحریک انصاف عمران خا ن نے کرنل(ر)شبیر اعوان کو ٹکٹ دیاہے انشاء اللہ عمران کے سپاہی دن رات ایک کر کے کرنل(ر)شبیر اعوان کو کامیابی سے ہمکنار کرا کرحلقہ پی پی سیون کی سیٹ عمران خان کو سیٹ تحفہ میں دیں گے حلقہ پی پی سیون سے پی ٹی آئی کے تمام کارکنان اور حلقہ پی پی سات کی غیورعوام 17جو لائی کو بلے کے نشان پر مہر لگا کر عمران خان کو کامیاب بنائیں، انشا اللہ 17جو لائی کا سو رج کرنل ر شبیر اعوان کی کامیابی کی خو شخبری لیکر طلو ع ہو گا، ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت رہنماء پی ٹی آئی چوہدری واحد محمود آف پیکاں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہو ں نے مزید کہاکہ کرنل ر شبیر اعوان کی کامیابی کیلئے ہم دن رات کام کرینگے، ہم نے پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب بنانا ہے، حلقہ پی پی سات سے امید وار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سات کرنل ر شبیر اعوان کو بھاری اکثر یت سے کامیاب بنائیں گے، 17جو لائی کا سو رج کرنل ر شبیر اعوان کی خو شخبر ی لیکر طلو ع ہو گا، کارکنا ن اور عوام بلے کے نشان پر مہر لگائیں گے اور عمران خان کو کامیاب بنائیں گے، کیو نکہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو پاکستان کو سنبھال سکتی ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے۔
ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نامزد امید وار راجہ صغیر احمد کو بھر پو ر کامیابی دلوائیں گے
PML-N nominee Raja Saghir Ahmed will win the by-election
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28جون2022) پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ علی اصغر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضمنی الیکشن میں 17جولائی کا دن ن لیگ کے شیروں کی کامیابی کا دن ثابت ہو گا، حلقہ پی پی سیون میں ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نامزد امید وار راجہ صغیر احمد کو بھر پو ر کامیابی دلوائیں گے، راجہ صغیر احمد نے اپنے دو ر میں ریکار ترقیاتی کام کرواکر اہل علاقہ کے دل جیت لیئے ہیں، ہم مسلم لیگی ہیں اور ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف جس کو بھی ٹکٹ دینگے ہم اسی کو ووٹ دینگے، راجہ صغیر احمد کی کامیابی کیلئے ہم اپنا تن من دھن لگا دینگے، ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ علی اصغر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سابق ایم پی اے و امید وار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی سات راجہ صغیر احمد کو حلقے سے ریکار ڈ کامیابی دلوائیں گے، راجہ صغیر احمد نے سابقہ الیکشن میں عوام سے جوبھی وعدے کیئے وہ پو رے کیئے ہم آئندہ الیکشن میں بھی انکو ریکارڈ کامیابی دلوائیں گے، راجہ صغیر احمد کو میا ں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف نے ٹکٹ دیاانشاء اللہ حلقہ پی پی سیون اورہماری یو نین کونسل دوبیرن کلاں کی غیور عوام شیر کے نشان پر مہر لگا کر ن لیگ کو ریکارڈ کامیابی دلوائیں گے۔