DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
London; Famous Pakistani singer Rajab Ali will perform Eid Special on July 10, 2022 in Slough
پاکستان کے مایہ ناز گلوکار رجب علی سلاؤمیں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے
سلاؤ۔یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ ,27جون2022)— پاکستان کے مایہ ناز گلوکار رجب علی سلاؤمیں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ پاکستان کے مشہور و معروف گُلوکار لیجینڈ رجب علی پرشام ِ غزل کو خوبصورت بنانے اور اپنی آواز کا جادو جگانے کیلئے سلاؤ، برکشائر، انگلینڈ (یوکے) تشریف لا رہے ہیں۔ سلاؤ کی تاریخ میں پہلی بار سٹیج پر سامعین کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ بڑی عید پر بڑا تحفہ۔ ان کے ساتھ دو اور گلوکار خواتین بھی اپنی پرفارمنس دیں گی۔پاکستان کی گُلوکارہ میڈم نُور جہان کی آواز سے مماثلت رکھنے والی فنکارہ ریحانہ کنول اور بالی وُوڈ سِنگر ملائکہ بھی سلاؤ کے اس شو میں گیت گائیں گی۔ عید اسپیشل شو 10 جولائی 2022 ء بروز اتوار کی شام شروع ہو گا۔ شام 7pm بجے آڈیٹوریم کا دروازہ کھلے گا جبکہ پروگرام کا اختتام رات کے ساڑھے دس بجے 10:30 ہو گا۔
Slough-UK (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, 27 June 2022) – Prominent Pakistani singer Rajab Ali will perform in Slough, For the first time in Slough, they will perform on stage on Eid special program. Accompanying him will be two other female singers. Rehana Kanwal, a singer who resembles the voice of Pakistani singer Madam Noor Jahan, and Malaika, a Bollywood singer, will also sing on the show. The Eid Special Show will begin on Sunday evening, July 10, 2022. The door to the auditorium will open at 7pm and the program will end at 10:30 pm.
حاجی علی اکبر آف منجوٹھہ سلاؤ میں انتقال کر گئے
Haji Ali Akbar of village Manjotha, Gujar Khan passed away in Slough
سلاؤ۔یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ,27جون2022)— حاجی علی اکبر آف منجوٹھہ سلاؤ میں انتقال کر گئے۔ انا للہ وان الہ راجعون۔ سلاؤ، برکشائر کاؤنٹی، انگلینڈ (یوکے) میں عرصہ دراز سے مقیم پاکستانی کمیونٹی ممبر حاجی علی اکبر آف منجوٹھہ, گوجر خان17 جون 2022 بروز جمعہ کی رات رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔بزرگ ہستی حاجی علی اکبر مرحوم کی نماز جنازہ 20 جون بروز سموار کو پونے تین بجے جامع مسجد اینڈ اسلامک سینٹر، سٹوک پوجز لین، سلاؤ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ معروف عالم دین مولانا عبدالمنان شفیق نے پڑھائی۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں ہر مکتبہئ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ بعد از نماز جنازہ حاجی علی اکبر مرحوم کو سٹوک روڈ سلاؤ پر واقع قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ حاجی علی اکبر مرحوم ایک شریف النفس اور ہنس مُکھ انسان تھے۔ کچھ عرصہ قبل ان کا بائی پاس بھی ہوا تھا۔ انہیں اپنے جواں سال صاحبزادے کی موت کا غم اور صدمہ بھی لگا رہتا تھا۔ علیل بھی رہتے تھے۔ موت برحق ہے۔اپنا مقررہ وقت آنے پر حاجی علی اکبر بھی اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔ اور اللہ کے پاس چلے گئے۔ حاجی علی اکبر مرحوم کے بھائی محمد مسعود اور داماد چوہدری توصیف علی سے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔