DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Former DG ISI General Zaheer-ul-Islam announces unconditional support to PTI candidate Col Shabbir Awan in PPP-7 by-election

سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر الاسلام نے ساتھیوں سمیت پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل شبیر اعوان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27جون2022)—سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر الاسلام نے ساتھیوں سمیت پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل شبیر اعوان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔اس سلسلے میں ایک نمائندہ اجلاس ان کی رہائشگاہ مٹور میں ہوا جس میں مستعفی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،کرنل شبیر اعوان،راجہ طارق محمود مرتضی،ہارون کمال ہاشمی،حافظ سہیل اشرف ملک اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں جنرل ظہیر السلام نے کرنل شبیر اعوان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو سپورٹ کرنا وقت کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ملکی خودمختاری کا مسئلہ ہے اور آج مٹور کی غیور برادریوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ ضمنی الیکشن میں کرنل شبیر اعوان کی جیت کو یقینی بنائیں گے۔صداقت علی عباسی اور دیگر نے حمایت پر جنرل ظہیر السلام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ی پی سات کے غیور عوام پی ٹی آئی حکومت کے خلاف بیرونی سازش کے خلاف اپنا ردعمل ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل شبیر اعوان کی کامیابی کی صورت میں دیں گے۔کرنل شبیر اعوان نے کہا کہ وہ علاقائی مسائل کا خاتمہ چاہتے ہیں ماضی میں جب انہیں موقع ملا انہوں نے ترقیاتی کاموں کو اولیت دی میری کوشش ہے کہ جہاں سے سلسلہ رکا تھا وہیں سے اسے شروع کرسکوں لوگوں کی خدمت ہی میری سیاست ہے۔ادہر ایم سی کلر کے گاؤں موہڑہ پھڈیال میں بھی ایک اجتماع ہوا جس میں راجہ ارشد، راجہ مسعود،حاجی طاہر،راجہ حمزہ،چوہدری شبیر ل،راجہ تنویر افضل،چوھدری ضمیر، حافظ وقاص،راجہ قدوس،چوھدری سرفراز، راجہ توقیر،راجہ شاہ زیب و دیگر اہلیان علاقہ نے شرکت کی اور راجہ ارشد کی قیادت میں کرنل شبیر اعوان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 27 June 2022) * Former DG ISI General Zaheer-ul-Islam along with his colleagues announced his unconditional support to PTI candidate Col. Shabbir Awan in the by-election of PP-7. In this regard, a representative meeting was held at his residence in which the resigned Member National Assembly Sadaqat Ali Abbasi, Col. Shabbir Awan, Raja Tariq Mahmood Murtaza, Haroon Kamal Hashmi, Hafiz Sohail Ashraf Malik and others participated. Announcing his unconditional support to Col. Shabbir Awan, he said that it takes time to support Imran Khan as it is a matter of national sovereignty and today the zealous communities of Mator have decided to win Col. Shabbir Awan in the by-election. Sadaqat Ali Abbasi and others thanked General Zaheer-ul-Islam for his support and said that the zealous people of EP-7 reacted against the external conspiracy against the PTI government.  Colonel Shabir Awan said that he wants to end regional problems. In the past, when he got the opportunity, he gave priority to development work. I am trying to start from where it started. My politics is to serve the people. Raja Arshad, Raja Masood, Haji Tahir, Raja Hamza, Chaudhry Shabbir L, Raja Tanveer Afzal, Chaudhry Zameer, Hafiz Waqas, Raja Qudus, Chaudhry Sarfaraz, Raja Tauqeer, Raja Shahzeb and other residents of the area participated in the event. The leadership announced its full support to Col. Shabbir Awan.

رات گئے دو موٹرسائیکل سواروں کے محلہ معصوم نگر میں فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو زخمی کردیا۔

Last night, two motorcyclists opened fire in Masoom Nagar and injured a youth

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27جون2022)—رات گئے دو موٹرسائیکل سواروں کے محلہ معصوم نگر میں فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو زخمی کردیا۔تفصیلات کیطابق شب نو بجے ہے بعد ریسکیو 1122 کلرسیداں کو کال موصول ہوئی کہ محلہ معصوم نگرمیں ایک نوجوان کو دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار گولیاں مار کر بھاگ گئے ہیں ریسکیو 1122 کلرسیداں کی ٹیم محلہ معصوم نگر بروقت پہنچی اور مریض کو ابتدائی طبی امداد دے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق محلہ معصوم نگر کلرسیداں کا رہائشی محمد ابراہیم ولد قلندر خان عمر 26 سال نے بتایا کہ دو نا معلوم افراد موٹر سائیکل پر آۓ اور گولیاں مار کر بھاگ گئے محمد ابراہیم کو پیٹ کے نچلے حصے میں دو گولیاں لگیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے بذریعہ ریسکیو ایمبولنس راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے

دربار بابا غلام بادشاہ نوتھیہ شریف کے سالانہ عرس کے موقع پر نا معلوم افراد کی فائرنگ

Firing by unknown persons on the occasion of the annual urs mubarak of Darbar Baba Ghulam Badshah Nothia Sharif

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27جون2022)—دربار بابا غلام بادشاہ نوتھیہ شریف کے سالانہ عرس کے موقع پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے سات سالہ راہگیرزخمی ہو گیا اور ملزمان فرار ہو گئے،تفصیلات کے مطابق عرفان نامی شخص نے میلے میں مٹھائی جلیبی کی دوکان لگا رکھی تھی جہاں کچھ لوگ آ کر کھڑے ہو گئے انہیں وہاں سے چلے جانے کا کہا گیا تو انہوں نے دوکان پر فائرنگ کردی فائرنگ سے وہاں آگ بھڑک اٹھی اسی دوران کہوٹہ کا سات سالہ راہگیر حاشر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا اسے ٹی ایچ کیو کلر سیداں منتقل کردیا گیا۔فائرنگ سے بھگڈر مچ گئی لوگ اطراف میں بھاگ نکلے چند ایام قبل بھی اسی علاقے میں بیلوں کی دوڑ کے موقع پر بھی دو فریقین نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

دھمالی میں پی ٹی آئی کی رہنما محترمہ برجیس جیلانی کی رہائش گاہ پر منعقدہ ورکرز کنونشن

PTI Workers Convention held at the residence of PTI leader Ms. Burjis Jilani in Dhamali

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27جون2022)— پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی کنول شوزب نے کہا ہے کہ اس وقت ہمارا ملک خطرے میں ہے،ملک کی سلامتی ہماری سلامتی ہے۔عمران خان نے پوری زندگی انسانیت کیلئے وقف کر رکھی ہے۔شریف فیملی ٹکے مار لوگ ہیں،عمران خان کے پاس وفاق سمیت پنجاب،کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان کا بجٹ تھا ایک پیسے کی بھی کرپشن نہیں ہوئی جبکہ آصف زرداری کے پاس سندھ کا بجٹ تھا جس نے تباہی مچا کر رکھ دی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں کے نواحی علاقہ دھمالی میں پی ٹی آئی کی رہنما محترمہ برجیس جیلانی کی رہائش گاہ پر منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس کی صدارت میڈم نبیلہ انعام نے کی۔کنول شوزب نے کہا کہ ہمارے لیڈر عمران خان کا دستخط کیا گیا بیٹ اور شلوار کروڑوں میں فروخت ہوتا ہے۔مولانا فضل الرحمان حلوہ اور لسی پی کر سو گئے ہیں۔معاشرے کو سیدھا کرنے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ سیاست کی معرفت ہے وہی آپ کی پالیسی میکنگ ہوتی ہے،نیک دیانتدار اور ایماندار محب الوطن لوگ اسمبلیوں میں نہیں جائیں گے اس وقت تک ملک میں تبدیلی نہیں لائی جا سکتی۔ عورت کو معجزے کی صورت میں پیدا کر کے زبردست صلاحیتوں سے نوازا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا لفط ہی عورت سے شروع ہو تا ہے۔معاشرے میں عورت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔عمران خان ایک بڑے لیڈر ہیں انہوں نے باپ کی طرح ہمارے سر پر ہاتھ رکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہم ”میں ” سے ”ہم ” ہو جائیں گے تو یہ معاشرہ خوبصورت ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کہتا ہے کہ خزانہ خالی ہے جبکہ عمران خان نے اسی خزانے کیساتھ کرونا کا مقابلہ کیا۔1960 کے بعد پہلی دفعہ نئے ڈیموں کی تعمیر شروع ہوئی۔عمران خان واحد سیاسی لیڈر ہیں جنہیں ہر وقت غریبوں کی ہی فکر رہتی ہے۔دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جس نے سب سے پہلے 22 کروڑ عوام کو کرونا سے نجات دلائی۔ہمارے ملک میں وینٹی لیٹرز کی کوئی کمی نہیں۔ 80 ہزار افراد کو ڈراؤن حملوں سے مارا گیا جب امریکہ نے اڈے مانگے تو عمران خان نے انہیں ایبسولوٹلی ناٹ کہہ دیا۔مسلم لیگ ن کی حکومت میں بھارت میں ناموس رسالت کو پامال کیا گیا۔ایم پی اے فرح آغا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں عمران خان کو ووٹ دینے سے نہیں روک سکتی۔ایم پی اے عابدہ راجہ نے بھی خطاب کیا۔

ٹریفک حادثے میں پولیس ملازم جاں بحق

Policeman killed in a traffic accident

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27جون2022)—ٹریفک حادثے میں پولیس ملازم جاں بحق ہو گیا،ٹریفک کا یہ حادثہ کلر سیداں اور چوکپنڈوری کے قریب ٹیالہ موڑ کے قریب پیش آیا جہاں پرویز نامی پولیس ملازم جو اپنی ڈیوٹی پر راولپنڈی جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر پیدل جانے والے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چوکپنڈوری کے ملازم کیساتھ جا ٹکرایا جس سے پرویز نامی ملازم شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو 1122 نے تشویش ناک حالت میں راولپنڈی میں منتقل کیا جو ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔حادثے میں پٹرولنگ چیک پوسٹ کے ملازم حوالدار صغیر الرحمان کی ٹانگ فریکچر ہو گئی اور سر پر بھی شدید چوٹیں آئی ہیں جس کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے۔

پیپلز پارٹی یوسی منیاندہ کے اجلاس میں ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کی حمایت کا اعلان

PPP UC Maniyanda meeting announces support for PML-N candidate Raja Saghir Ahmed in by-elections

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27جون2022)—پیپلز پارٹی یوسی منیاندہ کے اجلاس میں ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کی حمایت کا اعلان تقریب میں امیدوار حلقہ پی پی سات راجہ صغیر احمد،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،سابق ضلعی صدر چوہدری محمد ایوب،سابق رکن ضلع کونسل راجہ ربنواز،نثار کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا ہم اصولی لوگ ہیں ہماری قیادت نے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا ہم اسے دل و جان سے قبول کرتے ہیں ہم یہ الیکشن مسلم لیگ ن کا نہیں اپنا الیکشن سمجھ کر لڑیں گے اور پوری قوت سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے راجہ صغیر احمد نے بھرپور حمایت پر پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی تمام معاملات اور منصوبوں میں پارٹی کو اپنی مشاورت کا لازمی حصہ بنائیں گے۔

عوام بے چاری بے قصور ہے اس سے نوالہ نہ چھینا جائے۔

People are innocent and their food should not be snatched away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27جون2022)—معروف سیاسی رہنما بیگم نصرت بھٹو مرحوم کے ترجمان شیرافگن قریشی نے ملک کو مزید تباہی اور بربادی سے بچانے کے لیئے کئی تجاویز پیش کی ہیں ان کا کہنا ہے کہ 1970 سے جن لوگوں کے بنک قرضے معاف کئے گئے ان سے وہ رقم واپس لی جائے۔ 1958 سے جن جرنیلوں، ججز، بیوروکریٹس اور سیاستدانوں کو زرعی اراضی الاٹ کی گئی ہے وہ واپس لی جائے۔بیوروکریٹس کی کئی کئی ایکڑ پر پھیلی ہوئی رہائش گاہیں خالی کرائی جائیں اور زرعی زمینیں اور رہائش گاہیں نیلام کر کے قرضے اتارے جائیں اور سیاست دان اپنی کوتاہیوں کی سزا عوام کو نہ دیں یہ عوام بے چاری بے قصور ہے اس سے نوالہ نہ چھینا جائے۔

معروف ستار نواز فنکار باوا امیر قابل انتقال کر گئے

Leading satar artist Bawa Amir Kabal has passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27جون2022)—معروف فٹبالر عنصر محمود کے والد اور پوٹھوہاری کے معروف شعر خوان محمد زبیر قریشی کے سسر کئی دھائیوں تک فن کی بلندیوں پر راج کرنے والے معروف ستار نواز فنکار باوا امیر قابل انتقال کر گئے نماز جنازہ کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیراحمد،سیٹھ عبدالروف، عاطف اعجاز بٹ، نصیر اختر بھٹی،عابد حسین زاہدی،حاجی محمد اسحق،شیخ سلیمان شمسی،اظہر محمود بھٹی، احسان الحق قریشی،راجہ بشارت حسین،حافظ کامران حشر،چوہدری توقیر اسلم،حاجی صغیر بھولا،راجہ شاھد پکھڑال کے علاوہ فن شعر خوانی سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27جون2022)—مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے میڈیا کوآرڈنیٹر راشد نصراللہ کا لندن سے بلدیہ کلرسیداں کے سابق کونسلرشیخ حسن ریاض کو فون،میاں نوازشریف کی طرف سے شیخ عبدالقدوس کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے لیئے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔ادہر گوجرخان سے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،سابق رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد،شیخ ساجد الرحمان،راجہ عبدالغفور کیانی نے شیخ عبدالقدوس مرحوم کی رہائشگاہ پر جاکر ان کے لیئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27جون2022)—سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،شکیل اعوان،محمد افضل کھوکھر،حافظ عثمان عباسی،راجہ طلال خلیل،الحاج اسلم بانی،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن سرائیکی،مسعود احمد بھٹی نے معروف مسلم لیگی رہنما سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس کی اچانک وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم باغ و بہار شخصیت کے مالک تھے ہر محفل کی جان ہوا کرتے تھے وہ معلومات کا ذخیرہ رکھتے تھے اور مسلم لیگ ن سے محبت اور وفا ان کی گھٹی میں شامل تھی وہ چلتے پھرتے بولتے مسلم لیگی تھی ان کی مسلم لیگ سے محبت کا یہ عالم تھا کہ وہ امراض قلب کا شکار ہونے کے باوجود ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لیئے دن رات مصروف عمل تھے اور اسی کمٹمنٹ میں انہوں نے اپنی جان جان آفریں کے سپرد کردی ہزاروں کے اجتماع میں وہ شخص تقریر مکمل کرنے کے چند سیکنڈ بعد ہی اللہ کی عدالت میں پیش ہوگیا مسلم لیگ اس کمی کو ہمیشہ محسوس کرتی رہے گی وہ کلرسیداں کی ایک موثر آواز تھے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button