DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Shahid Khaqan Abbasi receives warm welcome from PPP and PML-N officials

سابق وزیر اعظم پاکستان و راہنما شاہد خاقان عباسی کا دورہ کہوٹہ پیپلز سیکرٹریٹ کہوٹہ صدر آصف ربانی قریشی کے دفتر آمد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27جون2022)
سابق وزیر اعظم و راہنما PDM شاہد خاقان عباسی کی پیپلز سیکرٹریٹ کہوٹہ آصف ربانی قریشی کے دفتر میں آمد موجودہ سیاسی صورتحال ضمنی انتحابات کے حوالے سے گفتگو دفتر آمد پر آصف ربانی قریشی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے عہدیدراان کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کا شاندار استقبال کیا گیاتفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم پاکستان و راہنما PDM شاہد خاقان عباسی کا دورہ کہوٹہ پیپلز سیکرٹریٹ کہوٹہ صدر PPP آصف ربانی قریشی کے دفتر آمد ضمنی انتحابات موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو دفتر آمد پر مسلم لیگی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت نے شاہد خاقان عباسی کا شاندار استقبال کیا شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیکہا کہ سابقہ حکومت نے ملک کا دیوالیہ کر دیا انکا بویہ آج عوام کاٹ رہی ہے شہباز شریف اور PDM کی مشترکہ حکومت ملکر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے پر عزم ہے مسلم لیگ ن پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی پر یقین رکھتی ہے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کی طرح حلقہ میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہوئے PDM کے مشترکہ امیدوار راجہ صغیر احمد کی جیت مسلم لیگ ن PDM اور پاکستان کی جیت ہو گی ضمنی انتحابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواران بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ملک کو بحرانوں کا شکار بنانے والے اپنی نا اہلی کے بجائے امریکی سازش کا کارڈ استعمال کر کے عوامی ہمدردیاں سمیٹنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کہوٹہ پنڈی روڈ اور دیگر منصوبے جلد شروع ہونگے مسلم لیگ ن عوام سے کیے گے وعدے وفا کرے گی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے مقامی قائدین راجہ ظفر بگہاروی، عبدالقدوس عباسی، قاضی عبدالقیوم، قاضی اخلاق احمد سمیت دیگر موجود تھے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیداران کیپٹن شبیر عباسی، ماسٹر نواز، مظہر اقبال بھٹی،عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ میڈم سفینہ شاہین سمیت کثیر تعداد میں کارکنان بھی موجود تھے آصف ربانی قریشی نے اس موقع پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا انکے آفس آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت اور PDM کے متفقہ امیدوار کو بھرپور ووٹ اور سپورٹ کر کے کامیاب کریں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر آصف ربانی قریشی اور انکے والد مرحوم غلام ربانی قریشی ایڈووکیٹ کی سیاسی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 27 June 2022)
Former Prime Minister and Leader PDM Shahid Khaqan Abbasi arrived at the office of Asif Rabbani Qureshi in Kahuta People’s Secretariat Current Political Situation, Shahid Khaqan Abbasi received a warm welcome. Shahid Khaqan Abbasi while talking to media on the occasion said that the previous government had bankrupted the country. The PML-N is committed to the development and prosperity of Pakistan. Shahid Khaqan Abbasi said that whatever development work has been done in the constituency, is the victory of Raja Saghir Ahmed, the joint candidate of PDM in the PML-N government. Muslim PML-N PDM and Pakistan will win PML-N candidates will win the by-elections by a landslide Majority.

نعیم اختر آف دڑھیا اور انکی فیملی کی جانب سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار راجہ تنویر احمد کے اعزاز میں کارنر میٹنگ

Corner meeting in honor of Jamaat-e-Islami nominee Raja Tanveer Ahmed on behalf of Naeem Akhtar

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27جون2022)
نعیم اختر آف دڑھیا اور انکی فیملی کی جانب سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار راجہ تنویر احمد کے اعزاز میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کثیر تعداد میں عوام کی شرکت جماعت اسلامی کی حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔تفصیلات کے مطابق نعیم اختر آف دڑھیا اور انکی فیملی کی جانب سے جماعت اسلامی حلقہ PP7 کے نامزد امیدوار راجہ تنویر احمد کے اعزاز میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا اس موقع پر راہنما جماعت اسلامی ابرار حسین عباسی، مبشر ستی، ملک عبدالباسط، ملک عبدالقیوم، و دیگر جماعت اسلامی کے قائدین موجود تھے کارنر میٹنگ میں دڑھیا کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر نعیم اختر آف دڑھیا اور انکی فیملی نے عزیز و اقارب دوست احباب سمیت جماعت اسلامی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا راجہ تنویر احمد اور ابرار حسین عباسی نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جو اللہ اور اسکے رسول کے نظام کا نفاذ کر سکتی ہے 74 سال سے اس حلقے کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا آج کے جدید دور میں بھی حلقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے منتخب ہونے والے نمائندگان نے حلقے کے مسائل حل نہ کیے آج لاکھوں کی آبادی والا واحد ہسپتال سہولیات سے محروم ہے کالجز اور یونیورسٹی نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم کا حصول نا ممکن ہوتا جا رہا ہے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہی ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں جو سابقہ نمائندگان کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں اس ملک اور اس حلقے کو صاف اور شفاف قیادت کی ضرورت ہے جو صرف جماعت اسلامی ہی مہیا کر سکتی ہے راجہ تنویر احمد نے کہا کہ آپ نے تمام جماعتوں کو آزما لیا جماعت اسلامی کو موقع دیں آپکے دکھوں کا مدوا کرے گی چند خاندانوں نے ملکر ملک اور حلقے کو بے دردی سے لوٹا مسائل کا واحد حل جماعت اسلامی ہے۔ کہوٹہ سے دڑھیا تک جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار راجہ تنویر احمد کو ریلی کی شکل میں لایا گیا دڑھیا پہنچنے پر اہلیان دڑھیا کی جانب سے انکا شاندار استقبال کیا گیا۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) ظہیر السلام راجہ کی رہائش گاہ مٹور میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے بڑا جلسہ

Local election meeting held at Former DG ISI General (retd) Zaheer-ul-Islam Raja’s residence in Mator

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27جون2022)
سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) ظہیر السلام راجہ کی رہائش گاہ مٹور میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے بڑا جلسہ ایم این اے صداقت علی عباسی،نامز د امیدوار PTIکرنل (ر)محمد شبیر اعوان سمیت تنظیمی عہدیداروں اور علاقے بھر سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔جنرل ر آئی ایس آئی ظہیر الاسلام راجہ نے نامز د امیدوار PTIکرنل (ر)محمد شبیر اعوان کی بھر پور حمائت کا اعلان۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزسابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) ظہیر السلام راجہ کی رہائش گاہ مٹور میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے بڑا جلسہ منعقد کیا گیا جس میں ایم این اے صداقت علی عباسی،نامز د امیدوار PTIکرنل (ر)محمد شبیر اعوان،سابق ایم این اے غلام مرتضٰی ستی، برگیڈیئر (ر) شاز الحق جنجوعہ، سابق چیرمین آر ڈی اے راجہ طارق مرتضیٰ،تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ سابق صدر راجہ خورشید ستی،سابق صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان، سابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ،راجہ الطاف حسین،کرنل(ر) راجہ سعید جنجوعہ،کرنل(ر) راجہ ارشد جنجوعہ، میجر ر شہریار جنجوعہ،راجہ شاہد علی جنجوعہ تھوہا راجگان،سابق ڈپٹی سیکرٹری ضلع پنڈی راجہ ارشد،سابق صدردکھالی چوھدری واحدآف پیکاں، راجہ عاطف ایڈوکیٹ،راجہ عمران ستا ر جنجوعہ،تحصیل صدر یوتھ ونگ ناصر نزیر ستی،سکندر ستی پنجاڑ،عبدالسلام عباسی، سابق صدر یو سی لہڑی راجہ عمران، تظرف حسین ستی،صدر یو سی نارہ عبدالغفور مرزا، سابق صدر یو سی نڑھ افتخار ستی، عدیل افضل سمیت سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں جنرل ظہیر الاسلام راجہ نے کہا کہ کرنل محمد شبیر کو جو ٹکٹ ملا ہے یہ ہم سب پر زمہ داری ہے ہم کرنل شبیر اعوان کی بھر پور حمائت کریں تاکہ ہم یہ سیٹ جیت کر عمران خان کو سیٹ تحفہ میں دیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سپورٹ کرنا وقت کی ضرورت ھے کیونکہ یہ ملکی خودمختاری کا مسلہ ھے اور آج مٹور کی غیور برادریوں نے فیصلہ کر دیا کہ کرنل شبیر اعوان کی جیت کو یقینی بنایا جائیگا۔

جماعت اسلامی پاکستان اور حلقے کی محرومیوں کا ازالہ کر سکتی ہے

Jamaat-e-Islami can address the frustrations of Pakistan and the constituency

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27جون2022)
راہنما جماعت اسلامی حلقہ PP7 ابرار حسین عباسی نے ایک بیان میں کہا کہ اگر حلقے کی پسماندگی کو دور کرنا ہے تو جماعت اسلامی ہی اسکا واحد حل ہے جماعت اسلامی پاکستان اور حلقے کی محرومیوں کا ازالہ کر سکتی ہے کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جبکہ اللہ اور اسکے رسول کے نظام کو مافذ نہ کیا جائے ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی کو کامیاب کروائیں راجہ تنویر احمد دیندار نیک اور پڑھی لکھی شخصیت ہیں علاقے کا دکھ درد رکھنے والے اور بہتر انداز میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ابرار حسین عباسی نے کہا کہ تحصیل کہوٹہ جو ضلع راولپنڈی کی سب سے پرانی تحصیل ہے آج کے جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے سڑکیں کھنڈرات، ہسپتال میں سہولیات کی عدم دستیابی، کالجز نہ ہونے کے باعث دور دراز علاقوں کی بچیاں میٹرک کے بعد تعلیم حاصل نہیں کر سکتی جبکہ واٹر سپلائی نہ ہونے کے باعث خواتین میلوں دور جا کر پانی لانے پر مجبور ہیں ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں عوام کو اپنے حقوق کے لیے اب اٹھ کھڑا ہونا ہوگا ووٹ اللہ کی امانت ہے شخصیت کا انتحاب کرتے وقت اسکے کردار کو دیکھیں جماعت اسلامی کو کامیاب کروائیں

Show More

Related Articles

Back to top button