DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Sheikh Abdul Qadoos was laid to rest in the presence of thousands of mourners. Funeral prayers were offered at Kallar Sports Stadium.

مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ کلر اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی گئی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26جون2022)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ کلر اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،سابق ارکان اسمبلی شکیل اعوان،چوہدری محمد ریاض،راجہ جاوید اخلاص،افتخار احمد وارثی،راجہ شوکت عزیز بھٹی،انجینئر قمراسلام راجہ،محمود شوکت بھٹی،راجہ صغیر احمد کے علاوہ محمد افضل کھوکھر،راجہ شاہ رخ پرویز،ہارون کمال ہاشمی،حافظ عثمان عباسی،صاحبزادہ عمران اختر،ملک عمر فاروق،شوکت اقبال جنجوعہ،چوہدری ظہیر محمود،آصف شفیق ستی،شیخ ساجد الرحمان،آصف ربانی قریشی،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،چوہدری محمد ایوب،ظفر چشتی،راجہ زاہد خورشید،طیب محمود قریشی،ایس پی راجہ ظہیر ارشد،دوست محمد مہمند،محمد نوید بھٹی،محمد زبیر کیانی،ملک نورالہی نوری،راجہ عامر مظہر،راجہ محمد فیاض بیور،راجہ شہزاد یونس،محمد صفدر کیانی،راجہ ندیم احمد،چوہدری شفقت محمود،چوہدری صداقت حسین،سید راحت علی شاہ،راجہ پرویز اختر قادری،راجہ طلال خلیل،مسعور بھٹی،چوہدری توقیر اسلم،محمد اعجاز بٹ،محمد ظریف راجا،مولانا احسان چکیالوی،حافظ سہیل اشرف ملک،شاہد گجر،نمبردار اسد عزیز،جاسم کنول،ارسلان قریشی،شیخ حسن سرائیکی،ملک شاہزیب،شیخ طارق محمود سیٹھی،اصف کیانی،سید سیماب حیدر شاہ،قمر ایاز،محسن نوید سیٹھی،راجہ کامران حسین،چوہدری اسد پرویز،حاجی اخلاق حسین،راجہ عبدالطیف،نصیر اختر بھٹی، قاضی اخلاق حسین،قاضی عبدالقیوم،چوہدری ضیارب منہاس،راجہ ازرم حمید سیالوی،حافظ منصور ظہور لنگڑیال،چوہدری ابرار حسین، میجر محمد شبیر،عاصم صدیق گجر،عابد زاھدی،راجہ ظفر محمود،چوہدری مشتاق حسین،جنید بھٹی،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین،محمد فیاض کیانی،حاجی طارق تاج،چوہدری نعیم بنارس، الحاج غلام ظہیر،تنویر ناز،علی افسر بھٹی کے علاوہ تمام مکاتبین فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی یاد رہے کہ شیخ عبدالقدوس گزشتہ شام گاؤں سکوٹ میں حلقہ پی پی سات کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع کے خطاب کے فوری بعد حرکت قلب بند ہونے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, June 26, 2022) * PML-N leader and former chairman of Baldia Sheikh Abdul Qaddos was laid to rest in the presence of thousands of mourners. Funeral prayers were offered at Kallar Sports Stadium in which former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi, Former MLAs Shakeel Awan, Chaudhry Muhammad Riaz, Raja Javed Ikhlas, Iftikhar Ahmad Warsi, Raja Shaukat Aziz Bhatti, Engineer Qamar Islam Raja, Mahmood Shaukat Bhatti, Raja Saghir Ahmed besides Muhammad Afzal Khokhar, Raja Shah Rukh Pervez, Haroon Kamal Hashmi, Hafiz Usman Abbasi, Sahibzada Imran Akhtar, Malik Umar Farooq, Shaukat Iqbal Janjua, Chaudhry Zaheer Mahmood, Asif Shafiq Satti, Sheikh Sajid-ur-Rehman, Asif Rabbani Qureshi, Dr Muhammad Arif Qureshi, Chaudhry Muhammad Ayub, Zaffar Chishti, Raja Zahid Khurshid, Tayyab Mahmood Qureshi SP Raja Zaheer Arshad, Dost Mohammad, Mohammad Naveed Bhatti, Mohammad Zubair Kayani, Malik Noorullah Noori, Raja Amir Mazhar, Raja Mohammad Fayyaz Bior, Raja Shehzad Younis, Mohammad Safdar Kayani, Raja Nadeem Ahmed, Chaudhry Shafqat Mahmood, Chaudhry Sadaqat Hussain, Syed Rahat Ali Shah, Raja Pervez Akhtar Qadri, Raja Talal Khalil, Masoor Bhatti, Chaudhry Tauqeer Aslam, Muhammad Ijaz Butt, Muhammad Zarif Raja, Maulana Ehsan Chakialvi, Hafiz Sohail Ashraf Malik, Shahid Gujjar, Numbered Asad Aziz, Jassim Kanwal, Arsalan Qureshi, Sheikh Hassan Seraiki, Malik Shahzeb, Sheikh Tariq Mahmood Sethi, Asif Kayani, Syed Simab Haider Shah, Qamar Ayaz, Mohsin Naveed Sethi, Raja Kamran Hussain, Chaudhry Asad Pervez, Haji Akhlaq Hussain, Raja Abdul Latif, Naseer Akhtar Bhatti, Qazi Akhlaq Hussain, Qazi Abdul Qayyum, Chaudhry Ziarb Minhas, Raja Azram Hameed Sialvi, Hafiz Mansoor Zahoor Langarial, Chaudhry Abrar Hussain, Major Muhammad Shabbir, Asim Siddique Gujjar Abid Zahidi, Raja Zafar Mahmood, Chaudhry Mushtaq Hussain, Junaid Bhatti, Haji Muhammad Ishaq, Sufi Zabir Hussain, Muhammad Fayyaz Kayani, Haji Tariq Taj, Chaudhry Naeem Banaras, Alhaj Ghulam Zaheer, Tanveer Naz, Ali Afsar Bhatti were present. It may be recalled that Sheikh Abdul Qaddos had died on the spot due to cardiac arrest immediately after addressing a rally held in connection with the by-election of PP-7 constituency in village Skot last evening.

راجہ صغیر کااحمد باغ جمیری میں منعقدہ اجتماع سے خطاب

Raja Saghir addresses a public rally in village Baghjmiri

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26جون2022)—حلقہ پی پی سات سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ علاقائی مفاد میں فیصلے کیئے ہیں میں نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں کامیابی حاصل کی میری ووٹ سے عثمان بزدار وزیراعلیٰ بنے میری ہی ووٹ سے حمزہ شہباز وزیراعلی بنے میری سیاست کا مقصد سے علاقائی پسماندگی کا خاتمہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گاؤں باغ جمیری میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت چوہدری جہانگیر نے کی تقریب میں راجہ محمد خالد،راجہ ندیم احمد،راجہ علی اصغر اور چوہدری توقیراسلم نے بھی شرکت کی،راجہ صغیر احمد نے کہا کہ میں نے ساڑھے تین برسوں میں تین ارب سے زائد کے ترقیاتی کام کروائے عوام نے اگر پھر خدمت کا موقع دیا تو حلقے کو مسائل سے پاک کردوں گا میں عام مزدور شخص یوں مجھ سے زیادہ کوئی دوسرا غریبوں کا ساتھی ہو ہی نہیں سکتا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد وقاص،چوہدری وسیم اختر،چوہدری یاسر محمود،مرید اختر،شاہد محمود،واجداکبر،باوا شوکت،اظہر حسین،چوہدری طارق مسعود،ڈاکٹر سجاد،چوہدری عتیق،غالب محبوب نے راجہ صغیر احمد کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ انتخابات میں آپ کی مخالفت کی تھی مگر اس بار آپ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ یافتہ ہیں ہم آپ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے تقریب سے سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد،چوہدری محمد بشیر نے بھی خطاب کیا۔

منیجر جمیل مارٹ اسماعیل رشید کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت کارروائی

Action against Manager Jamil Mart Ismail Rashid under Punjab Food Authority Act

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26جون2022)—اسماء شفیق نے بتایا کہ میں فوڈ سیفٹی آفیسر پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی میں فرائض سر انجام دے رہی ہوں۔ہفتہ کے روز دن 12 بجے کے قریب ہمراہ اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر کنول جاوید جمیل مارٹ موجود بائی پاس روڈنزد میلاد چوک کلر سیداں کا معائنہ کیا۔معائنے کے دوران جمیل مارٹ پر زائد المعیاد اشیاء کی بھاری مقدار پائی گئی۔مزید یہ کہ مذکورہ مارٹ کو پہلے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے مطابق ہدایات دی جا چکی تھیں لیکن مذکورہ مارٹ کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد نہیں کیا گیاجس پر منیجر جمیل مارٹ اسماعیل رشید کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011ترمیم شدہ 2016کی دفع 24a,22اور 37کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔

میری بیوی روبینہ بی بی کو مسمی ذوالقرنین،محمد رشید نے حراج کاری کی نیت سے ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا ہے

Husband regsiters wife’s abduction case

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26جون2022)—ابرار حسین نے مقدمہ درج کروایا کہ میں نے عرصہ قریب 9 سال قبل مسماۃ روبینہ بی بی سے شادی کی تھی جس کے بطن سے میرے دو بچے بیٹی سات سال اور بیٹا پانچ سال ہے۔ گزشتہ روز نماز جمعہ پڑھنے کیلئے مسجد گیا تو میرے بھائی محمد بنارس نے مجھے فون پر اطلاع دی کہ فورا گھر آئیں ایمرجنسی ہے جس پر میں فورا واپس آ گیا تو بھائی نے بتایا کہ تمہاری بیوی شاپر میں کچھ سامان ڈال کر گھر سے کہیں چلی گئی ہے۔میں نے بیوی کے موبائل پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو اس کا موبائل فون بھی بند تھا۔مجھے قوی یقین ہے کہ میری بیوی کو مسمی ذوالقرنین،محمد رشید نے حراج کاری کی نیت سے ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا ہے۔

گورنمنٹ پرائمری سکول فار بوائز پرانا سروہا میں بچوں کو یونیفارم تقسیم

Distribution of uniforms to children in Government Primary School for Boys, Purana Saroha

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26جون2022)—الخدمت فاؤنڈیشن حلقہ خواتین کلر سیداں کے زیر اہتمام گورنمنٹ پرائمری سکول فار بوائز پرانا سروہا میں بچوں کو یونیفارم تقسیم کیے گئے پروگرام کی مہمان خصوصی جماعت اسلامی حلقہ خواتین کلرسیداں کی ناظمہ تھیں اس کے علاؤہ ملک تضارب آف ڈریال کے تعاون سے الخدمت فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلی حاجی ابرار حسین اور صدر محمد توقیر اعوان نے مختلف جگہوں پہ کپڑے تقسیم کیئےلوگوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے اس اقدام کو سراہا اور اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت ہمیشہ رفاہی کاموں میں سرفہرست رہی ہے اور خدمت خلق کے زریعے دکھی مخلوق کی خدمت ان کا شعار رہا ہے۔

دوبیرن کلاں میں پکوان سنٹر کے تالے توڑ کر پانچ عدد خالی دیگیں اور دیگر سامان چوری

Burglary committed at Doberan Kallan Pakwan centre

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26جون2022)— کلر سیداں کے نواحی علاقہ دوبیرن کلاں میں پکوان سنٹر کے تالے توڑ کر پانچ عدد خالی دیگیں اور دیگر سامان چوری کر لیا ہے۔غلام اصغر نامی شخص نے تھانہ کلر سیداں میں درخواست جمع کروا دی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button