DailyNewsHeadlineOverseas news

London; Adil Khan and Qari Abdul Rauf are stripped off British citizenship and being deported back to Pakistan

عادل خان اور قاری عبد الروف کی برطانوی شہریت ختم کرکے انہیں پاکستان بھجوانے کا فیصلہ

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ,25جون2022)— برطانیہ کی اعلیٰ عدالت نے راچڈیل سیکس گرومنگ گینگ کے بعض افراد کو ان کی برطانوی شہریت ختم کرکے انہیں پاکستان بھجوانے کا فیصلہ دے دیا۔ عادل خان ان9افراد میں شامل تھا جنہیں مئی2012ء میں کم عمر لڑکیوں کی سیکس گرومنگ کرنے اور ان کا جنسی استحصال کرنے کا جرم ثابت ہونے پر جیل بھیجا گیا تھا۔ بدنام زمانہ راچڈیل سیکس گرومنگ گینگ کے ایک رکن نے درجنوں لڑکیوں کو جنسی تعلقات کے لیے گروم یا تیار کیا،51سالہ عادل خان اور52سالہ قاری عبدالرئو ف کو مئی2012ء میں سزا سنائی گئی تھی اور اب انہیں عوام کی بھلائی کے لیے پاکستان واپس بھیجا جارہا ہے۔ بدھ کے روز فیصلہ سناتے وقت جج نے عادل خان سے پوچھا کہ تم بتائو کہ تمہیں ملک بدر کیوں نہ کیا جائے، تو عادل خان نے کہا کہ اس کے بیٹے کو رول ماڈل کی ضرورت ہے اور اس بدنامی کی وجہ سے اس کا خاندان بھی اس کی پاکستان واپسی نہیں چاہتا اور اس کا کاروبار بھی متاثر ہوگا۔، عادل خان پر ایک13سالہ لڑکی کو حاملہ کرنے اور ایک15سالہ لڑکی کو کسی دوسرے مرد کے پاس منتقل کرنے کا جرم بھی ثابت ہوا تھا۔

London (Pothwar.com, June 25, 2022) – The UK High Court has ruled that some members of the Rochdale Sex Grooming Gang can be deported to Pakistan by revoking their British citizenship. Adil Khan was one of nine people jailed in May 2012 for sexually grooming and sexually abusing underage girls. Adil Khan, 51, and Qari Abdul Rauf, 52, were convicted in May 2012 by a member of the infamous Rochdale sex grooming gang who groomed dozens of girls for sex and are now being sent back to Pakistan for the public good. Delivering the verdict on Wednesday, the judge asked Adil Khan to tell him why he should not be deported. Adil Khan said that his son needed a role model and his family dont want him to be sent back.

Show More

Related Articles

Back to top button