DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Former Chairman Baldia Kallar Syedan Sheikh Abdul Qadoos died of a heart attack while addressing an election rally in Skot

سابق چیئرمین بلدیہ کلرسیداں شیخ عبدالقدوس انتخابی جلسہ میں خطاب مکمل کرتے ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25جون2022)—آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں،سامان ہے سو برس کا پل کی خبر نہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین بلدیہ کلرسیداں شیخ عبدالقدوس حلقہ پی ی سات کے ایک انتخابی جلسہ میں خطاب مکمل کرتے ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے جلسہ سے مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر ملک ابرار احمد،راجہ جاوید اخلاص،امیدوار راجہ صغیر احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا اسٹیج سیکرٹری اور تقریب کے منتظم راجہ ندیم احمد نے انہیں خطاب کے لیئے دعوت دی تو انہوں نے کہا کہ کوئی انہیں روکنے کے لیئے ان کے عقب میں کھڑا نہ ہوں انہوں نے اپنی زندگی کے آخری خطاب میں کہا کہ عمران امریکی غلامی کے تذکرے کرتے ہیں میاں نوزشریف نے امریکی ترغیبات اور دھمکیاں مسترد کرکے ایٹمی دھماکے کیئے امریکی غلام تو عمران خان ہیں جنہوں نے ملکی معیثت کا بیڑہ غرق کیا اور اسٹیٹ بنک تک امریکہ کے ہاتھ گروی رکھ دیا ریاست مدینہ کا نام لے کر قادیانیوں کو نوازا گیا کرتارپورہ راہداری کا بھی سب سے زیادہ فائدہ قادیانیوں کوہی پہنچا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کو والد کی میراث سمجھنے والوں نے ہی راجہ صغیر احمد کو گزشتہ الیکشن میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے پر مجبور کیا مسلم لیگ ن کا اصل نمائندہ راجہ صغیر احمد ہے راجہ ظفر الحق نے بھی ساری سیاست راجہ صغیر احمد کے والد باوا فرید کی سرپرستی میں کی راجہ صغیر احمد اسی باوا فرید کا فرزند ہے یہ مسلم لیگ ن کا محسن ہے اس کے سیاسی فیصلے نے پنجاب میں مسلم لیگ۔ ن کی حکومت کو ممکن بنایا انہوں نے تقریر میں میاں محمد رح کا ایک شعر بھی پڑھا کہ ”بڑی مشکل نال آٹا گنیا تے اوکھے بنائے پیڑے۔مشکل پڑی کے اوکھے ویلے تے کوئی نہیں لگدا نیڑے۔وہ تقریر ختم کرکے اسٹیج پر اپنی نشست پر پہنچے پانی مانگا پانی کی بوتل ہاتھ میں پکڑی ہی تھی کہ دل کا اس قدر شدید دورہ پڑا کہ وہ توازن برقرار نہ رکھ سکے اور ساتھ والی نشست پر بیٹھے اپنے ساتھی راجہ طلال خلیل کی گود میں جا گرے انہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹر نے ان کی موت کی تصدیق کردی،شیخ عبدالقدوس کا طویل مدت تک کلرسیداں کی سیاست میں طوطی بولتا رھا ان کے ایک فرزند شیخ محمد اکرم ضلع کونسل کے رکن رہے دوسرے بھائی میاں محمد ریاض شیخ چیئرمین یوسی کلرسیداں اوربھتیجے شیخ حسن ریاض ناظم کلرسیداں بھی رہے ان کی اچانک وفات سے ایک سیاسی عہد کا اچانک خاتمہ ہوا

Sheikh Abdul Qadoos had a severe heart attack that he could not keep his balance and fell on the lap of his colleague Raja Talal Khalil who was sitting next to him.

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, June 25, 2022) Former Chairman Baldia Kallar Syedan Sheikh Abdul Qadoos died of a heart attack while addressing an election rally in Skot.  PML-N divisional president Malik Abrar Ahmed, Raja Javed Ikhlas, candidate Raja Saghir Ahmed and others also addressed the meeting. Stage secretary and event organizer Raja Nadeem Ahmed Invited Sheikh Abdul Qadoos to address him, he said that no one should stand behind him to stop him. In the last speech of his life, He also recited a poem of Mian Muhammad Rah in his speech which said: Sheikh Abdul Qadoos had a severe heart attack that he could not keep his balance and fell on the lap of his colleague Raja Talal Khalil who was sitting next to him. One of his sons Sheikh Mohammad Akram was a member of District Council, his brother Hassan Riaz also remained Nazim Kallar Syedan, His sudden demise marked the end of a political era.

ہم سب نے ملک کو مزید تباہی سے بچانے کے لیئے حکومت میں آنے کا فیصلہ کیا ,ملک ابرار احمد

We all decided to join the government to save the country from further destruction, Malik Abrar Ahmed

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25جون2022)—وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی سابق رکن اسمبلی ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پیپلز پارٹی نے ملک کو تباہی سے بچانے کے لیئے حکومت سنبھال کر اپنی سیاست داؤ پر لگا دی ہے ہم سب نے ملک کو مزید تباہی سے بچانے کے لیئے حکومت میں آنے کا فیصلہ کیا ہم مٹ سکتے ہیں مگر ملک کو نقصان پہنچتا نہیں دیکھ سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں کے گاؤں سکوٹ میں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد اور راجہ علی اصغر جلسہ کے منتظم تھے،ملک ابرار احمد نے کہا کہ ہم نے عمران خان کی چوری پکڑ لی ہے ان کا مستقل ٹھکانہ اب اڈیالہ جیل ہوگا اپنی بات سے روزانہ چار بار پھرنے والا دوسروں کو لوٹا کہتا ہے اسے شرم آنی چاہئے انہوں نے ضمنی انتخابات میں امیدوار دستبردار کروانے پر بلاول بھٹو زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کوئی کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہے مسلم لیگ ن پوری طرح سے متحد ہے راجہ صغیر احمد مسلم لیگ اور پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں۔سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ آج ملک میں جو ریکارڈ مہنگائی ہے اس کے زمہ دار عمران خان ہیں جن کے معاہدوں کو قیمت آج پوری قوم چکا رہی ہے۔مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد نے کہا کہ میں نے گزشتہ الیکشن آزاد حیثیت میں جیتا میری ووٹ سے عثمان بزدار وزیراعلی بنے میری ہی ووٹ سے حمزہ شہباز شریف وزیراعلی بنے ہیں میں سیاست کرنے نہیں مسائل حل کرنے کے لیئے حکومت کا حصہ بنا تھا انہوں نے کہا کہ میں لوٹا نہیں بنا میں تو پی ٹی آئی کے ساتھ تھا پی ٹی آئی نے اپنا وزیراعلی سامنے لانے کی بجائے سات نشستوں والی مسلم لیگ ق کو ووٹ دینے کا کہا اس کے اپنے ارکان اسمبلی نے اس فیصلے کو مسترد کیا میں نے بھی یہ بہتر سوچا کہ اگر ووٹ اب بھی مسلم لیگ کو ہی دینی ہے تو پھر ق کو کیوں اپنی جماعت مسلم لیگ ن کو کیوں نہ دی جائے آج مسلم لیگ ن ہی نہیں پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی بھی میری پشت پر ہیں اجتماع سے مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ۔محمد ظریف راجا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

 

Show More

Related Articles

One Comment

  1. Dear Potowar.com

    I am delighted with your news updates and the wonderful work you are doing for the community
    My name is Zulfkar Akram and I was brought up partly in Kallar Seydan and partly in Islampura. I am financially supporting the Government Schools in and around where I was brought up in improving teaching of Science and Technology subjects. (Chemistry, Physics, Biology, Computer Science, Maths and English)

    May I please request you to kindly display the poster on your website

Back to top button