
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25جون2022)
پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان کے زیر انتظام پی ٹی آئی کا اہم اجلاس ایم این اے صداقت علی عباسی، سابق چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ سمیت پی ٹی آئی کے سابق بلدیاتی نمائندوں سمیت تمام تنظیموں کے عہدیداروں کی بھر پور شرکت پی ٹی آئی چھوٹے موٹے اختلافات ختم کر کے ایک پیج پر آ چکی ہے حلقہ PP7 میں 17 جولائی PTI کی فتح کا دن ہوگا امپورٹڈ حکومت اور انکے پیروکاروں کو عبرتناک شکست دیں گے الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی طے کر چکے ہیں کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی سیٹ جیت کر عمران خان کو تحفہ پیش کریں گے کہوٹہ پنڈی روڈ، ہسپتال کی اپ گریڈیشن، واٹر سپلائی سکیم، ٹورازم ہائی وے سمیت دیگر پراجیکٹس دیے جسکا صلہ کرنل شبیر اعوان، بلے اور چئیرمین PTI عمران خان کو ملنے چاہیے ان خیالات کا اظہار مستعفی MNA صداقت علی عباسی نے سابق سٹی صدر راجہ وحید احمد خان کی رہائشگاہ میں عہدیداران و کارکنان کی الیکشن کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق چئیرمینRDA راجہ طارق محمود مرتضی، PTI کے نامزد امیدوار کرنل)ر) شبیر اعوان کے صاحبزادے احمد شاہزیب، راجہ وحید احمد خان، راجہ الطاف حسین، راجہ عمران ستارجنجوعہ، یوتھ ونگ کے صدر ناصر نذیر ستی کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان ورکرز نے شرکت کی اس موقع پر 17 جولائی ووٹ پول کروانے و دیگر الیکشن کے متعلق تجاویز پہش کی گئیں اور کمیٹیاں تشکیل دی گئیں صداقت علی عباسی نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے پیش نظر ہم سب ایک پلیٹ فارم پر ہیں اپنے چھوٹے موٹے اختلافات ختم کر کے ہمارا اب ایک ہی منشور الیکشن جیت کر امریکہ کے غلاموں کا تختہ الٹنا یے انھوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کودعوت دیں گے اور اگر کمیٹیاں یا امیدوار کہے گا تو عمران خان کو بھی PP7 میں جلسہ کے حوالے سے جلد بلائیں گے اپنے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں ہمارے ساڑھے تین سالہ کام 30 سال والوں پر بھاری ہیں عوام عمران خان کے ساتھ بے وفائی کرنے والوں کا الیکشن میں کڑا اختساب کرے گی۔




